نقش بر آب ۔۔۔ شاہد فرید

نقش بَر آب
۔۔۔۔۔۔
مَیں نے اِک تصویر بنائی
جھیل کے نیلے پانی پر
لمحوں کے کنکر نے اس میں
جھریاں بھر دیں
ہجر کی بارش آئی
تو وہ ٹھہر نہ پائی
اب مَیں جھیل کنارے بیٹھا
گزرے وقت کو ڈھونڈ رہا ہوں
محو ِ رقص ہے پانی اور مَیں
ڈوبے نقش کو ڈھونڈ رہا ہوں
اپنے عکس کو ڈھونڈ رہا ہوں

Related posts

Leave a Comment