میں گھر میں دیکھا گیا، رہ گزر میں پایا گیا
حضر میں ہوتے ہوئے بھی سفر میں پایا گیا
میں اپنی گم شدَگی سے ہی مشتہر ہُوا ہوں
میں جب کہیں بھی نہیں تھا، خبر میں پایا گیا
دیا بجھا ہوا دیکھا گیا شبستاں میں
کوئی مَرا ہوا اپنے ہی گھر میں پایا گیا
وہ رو برو بھی نہیں تھا مگر عجب یہ ہے
اسی کا عکس مری چشم تر میں پایا گیا
شدید رنج ہے شاہد خبر رسانوں کو
کہ خواب کیوں مرے رختِ سفر میں پایا گیا
Related posts
-
محمد عرفان خان ۔۔۔ کسی کو پا کے بہت خوش تھا پھر جو کھونا پڑا
کسی کو پا کے بہت خوش تھا پھر جو کھونا پڑا بڑے سکون میں تھا ،... -
شوکت محمود شوکت ۔۔۔ دیکھتے ہو کیا چشمِ حیرت سے
دیکھتے ہو کیا چشمِ حیرت سے میں ہوں زندہ ، خدا کی رحمت سے اک دیا... -
آفتاب محمود شمس ۔۔۔ کسی کی آنکھ میں رکھ دے مگر چھپا سارے
کسی کی آنکھ میں رکھ دے مگر چھپا سارے بکھر نہ جائیں کہیں خواب خوش نما...