دوسری جلا وطنی ۔۔۔ مظفر حنفی

دوسری جلا وطنی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب گیہوں کا دانا جنس کا سمبل تھا
اس کو چکھنے کی خاطر
میں جنت کو ٹھکرا آیا تھا

اب گیہوں کا دانہ
بھوک کا سمبل ہے
جس کو پانے کی خاطر
میں اپنی جنت سے باہر ہوں!

Related posts

Leave a Comment