ریت گھڑی ۔۔۔ عباس رضوی

ریت گھڑی ۔۔۔۔۔۔ خوبصورت چمک دار رنگوں روشن ہندسوں اور ایک دوسرے کے تعاقب میں دوڑتی ہوئی سنہری روپہلی سوئیوں سے محروم سُریلی آواز میں رہ رہ کر گنگنا اُٹھنے والے الارم سے بے نیاز میں ایک ریت گھڑی ہوں تم اگر چاہو تو میرے بلّور یں جسم کے اندر میری مضطرب روح کو صاف دیکھ سکتے ہو کیونکہ میرے وجود کا آدھا حصہ پیاس ہے اور آدھا ایک سراب ۔۔۔۔۔

Read More

بھٹو۔۔زرداری، زرداری۔۔بھٹو …. نوید صادق

میرا پاکستان …….. بھٹو ۔۔ زرداری، زرداری ۔۔بھٹو ……………. یا تو ہم لوگ بہت سادہ ہیں، یا بے وقوف۔ ویسے دیکھا جائے تو بے وقوفی اور سادگی میں بڑا باریک فرق ہوتا ہے۔اور اس فرق کو پاٹنے میں کچھ ایسا خاص عرصہ بھی نہیں لگتا۔ اِدھر یا اُدھر، کچھ نہ کچھ، کہیں نہ کہیں ہم کوئی ”چول“ مار بیٹھتے ہیں اور بعد میں کوسنے لگتے ہیں اپنی تقدیر کو۔ ہمارے ہاں تقدیر کا معاملہ بھی خوب ہے، جب کہیں، کوئی بس نہ چلا تو تقدیر۔ اچھا یہ تقدیر نامی چیز…

Read More

جیسا تمھیں ملا تھا میں ویسا جدا کرو ۔۔۔۔ نوید صادق

میرا پاکستان ……… جیسا تمھیں ملا تھا میں ویسا جدا کرو ………………… شاہین عباس سے ہمارا تعارف جامعہ ہندسیہ لاہور میں انجینئرنگ کی تعلیم کے دوران ہوا۔ ہم جب بغرضِ تعلیم جامعہ میں داخل ہوئے تو یہاں کے شعری افق پر شاہین عباس نمایاں مقام کے حامل تھے۔ اُن دنوں جامعہ میں شاہین عباس کے علاوہ غافر شہزاد، رحمان حفیظ ، احمد فاروق اور طیب رضا کے نام شعر و ادب کی تخلیق کے حوالے سے مقبول تھے۔ بعدازاں اس کارواں میں ادریس بابر، اکبر ناصر، مسعود اختر، ذوالفقاد عادل،…

Read More

پاک بھارت تعلقات ۔۔۔ نوید صادق

میرا پاکستان ۔۔۔۔۔۔ پاک بھارت تعلقات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کل ہمارے ہاں پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے آثار دیکھے جا رہے ہیں۔ یہ آثار ہر سال دو سال بعد نظر پڑتے ہیں۔ خواب دیکھنے چاہئیں، اس میں کوئی ہرج نہیں لیکن کبھی کبھی صبح آنکھ کھلنے پر اچھی طرح آنکھیں مل کر ایک ذرا دیر کو رات دیکھے گئے خواب کو حقیقت کی کھلی آنکھ سے دیکھ لینا بھی ضروری ہے کہ اس ورزش سے آنکھیں بوسیدہ نہیں ہوتیں۔ اور واضح رہے کہ بوسیدہ آنکھیں بھارتی فلموں میں تو چل…

Read More

بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا ۔۔۔ نوید صادق

میرا پاکستان ………. بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا …………… موبائل فون پر ایک ایس ایم ایس ملا:” بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کی طرف سے کچھ سال پہلے گھر گھر ہونے والے سروے کے تحت آپ کے 25000 روپے منظور ہوگئے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔“ ایسے کئی پیغامات پہلے بھی ملتے رہے لیکن ہم نے کبھی توجہ ہی نہیں کی۔ دیے گئے نمبر پر کال تو ہم نے اس بار بھی نہیں کی البتہ اس پیغام کو یہاں اپنے کالم میں جگہ دے…

Read More

قائد اعظمؒ سے بات چیت ۔۔۔ نوید صادق

میرا پاکستان …….. قائد اعظمؒ سے بات چیت …………….. قائد! آج ہم آپؒ کی سال گرہ منا رہے ہیں۔ہم نے آج اپنی صبح کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کیا۔ آپؒ کے مزار پر حاضریاں ہوئیں۔مزار پر گارڈز بدل دیے۔ پھول چڑھائے گئے ۔ بڑے بڑے لوگوں نے بڑی بڑی تقریریں کیں۔ آپؒ سے محبت کے دعوے کیے۔ آپ یہ سب دیکھ کر خوش نہیں ہوئے؟ کیوں؟ اب ہم اور کیا کریں؟ ٹی وی چینلز پر آپؒ کے پروگرام چل رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ نے تو یہ…

Read More

بھارت بمقابلہ امریکہ اور ہمارا خطہ ۔۔۔ نوید صادق

میرا پاکستان ……… بھارت بمقابلہ امریکہ اور ہمارا خطہ ……………… ہم نے کچھ دن پہلے لکھا تھا کہ طاقت ور کسی کا دوست نہیں ہوتا ۔ اسے ہر حال میں، ہر صورت میں اپنا مفاد درکار ہوتا ہے، اور وہ اپنے مفاد کے حصول کے لیے ہر ممکن، غیر ممکن حد تک جاتا ہے۔ اپنے اچھے وقتوں میں برطانیہ کا رویہ پوری دینا پر عیاں ہے۔ توسیعِ سلطنت کی ہوس نے اسے کہاں کہاں کی خاک نہیں چھنوائی۔ برطانیہ نے اپنے عوام کو یہودی شر سے محفوظ رکھنے کے لیے…

Read More

احمد ندیم قاسمی کی 97ویں سال گرہ …. نوید صادق

میرا پاکستان ۔۔۔۔۔۔ احمد ندیم قاسمی کی 97ویں سال گرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جنوری1931ءمیں مولانا محمد علی جوہر کی وفات پر روزنامہ ”سیاست “ کے سرورق پرایک نوجوان شاعر احمد شاہ کی پہلی نظم شائع ہوئی جس نے اربابِ فکر و فن کو اپنی طرف متوجہ کیا۔اس وقت احمد شاہ کی عمر محض پندرہ برس تھی۔ بعدازاں روزنامہ ”انقلاب“ اور روزنامہ” زمیندار“ میں شائع ہونے والی نظمیں احمد شاہ کی غیر معمولی شہرت کا باعث ہوئیں۔احمد شاہ آگے چل کر احمد ندیم قاسمی ہوگئے اور روزنامہ سیاست سے شروع ہونے والا ادبی…

Read More

عبدالقادر مُلا ۔۔۔ نوید صادق

میرا پاکستان …….. عبدالقادر مُلا ……….. 1971ءہماری تاریخ میں ایک سیاہ سال تھا۔ پاکستان دو حصوں میں بٹ گیا۔ ہم اِدھر، تم اُدھر کا نعرہ لگا اور پھر ہم اِدھر اور وہ اُدھر ہو گئے۔ مشرقی پاکستان، 1971ءجب بھی، یہ الفاظ، یہ تاریخ کہیں دہرائی گئی، ہم نے اپنے بزرگوں کی آنکھوں میں آنسو دیکھے۔ کچھ غلطیاں اِدھر سے ہوئیں، کچھ اُدھر سے ۔۔۔ نتیجتاً ایک طرف مغربی پاکستان، پاکستان رہ گیا اور دوسری طرف مشرقی پاکستان، بنگلہ دیش بن گیا۔ اس موضوع پر بہت لکھا گیا۔ شاعروں ادیبوں نے…

Read More

کتابی سلسلہ ”اعصار“ …. نوید صادق

میرا پاکستان ۔۔۔۔۔۔ کتابی سلسلہ ”اعصار“ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور کو شاہد ماکلی راس نہیں آیا کہ شاہد ماکلی کو لاہور ۔۔ اس بات پر بہت سوچا لیکن کچھ سجھائی نہ دیا۔شاہد ماکلی میری طرح انجینئرنگ کی تعلیم کے لیے لاہور آیا، پھر ایک عرصہ یہیں پڑا رہا۔لاہور میں کنور امتیاز احمد، ارشد شاہین اور حسنین سحر اسکے یارِ غیر تھے، جنابِ خالد احمد تو گویا ہم سب کے لیے ایک پناہ گاہ کا درجہ رکھتے تھے، ہم سب خالد صاحب کی شخصیت کے اسیر تھے۔ خالد احمد صاحب نے ہمیں تسبیح…

Read More