میرا پاکستان ۔۔۔۔۔۔ بین الاقوامی تنازعات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ”سینکاکو“ اور” ڈیائیو“ نامی جزیرے چین اور جاپان کے درمیان تنازع کا بنیادی سبب ہیں۔ ان متنازع جزیروں پر دونوں ممالک ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ”سینکاکو“ اس وقت جاپان اور” ڈیائیو“ چین کے زیرِ تسلط ہے۔ اب چین نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے اپنی نئی فضائی حدود کا اعلان کیا ہے اور دنیا کو خبردار کیا ہے کہ دنیا کو ان فضائی حدود کی پابندی کرنا ہو گی۔ اعلان کردہ فضائی حدود میں دونوں متنازع جزائر کے علاوہ کچھ ایسے علاقے…
Read MoreMonth: 2020 مارچ
ہمارے خان صاحب ! ۔۔۔ نوید صادق
میرا پاکستان ……… ہمارے خان صاحب ! …………………. مہذب قوموں کے کچھ اصول ہوتے ہیں۔ بل کہ یہ کہنا مناسب ہو گا کہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے اور ایک طویل عرصہ تک ان اصول و ضوابط کی پابندی قوموں کو تہذیب کے دائرے میں داخل کرتی ہے۔ یوں ہی چند صدیاں پیچھے نظر دوڑائیے ، کون کہاں کھڑا تھا؟ سب کھل جائے گا۔ یوروپ کن حالوں تھا، تفاصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔ خطہ عرب سے پھوٹنے والی روشنی کی شعائیں کہاں کہاں پہنچیں۔ روزمرہ زندگی سے لے کر…
Read Moreکچھ سبزیوں کے بارے میں ۔۔۔۔۔ نوید صادق
میرا پاکستان ۔۔۔۔۔۔ کچھ سبزیوں کے بارے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گذشتہ کچھ دنوں کی چنیدہ خبریں دیکھیے: ’ملک میں پیدا ہونے والے پھلوں اور سبزیوں کے شعبے میں انتظامات کو بہتر بنا کر برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے‘، ’پھلوں اور سبزیوں کی مد میں زرمبادلہ کو ایک ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔‘، ’پاکستان سے آلو، پیاز اور کینو کی برآمد کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں‘، ’مشرق وسطیٰ کے ممالک کو آلو کی برآمدات کا آغاز بھی ہو گیا ہے‘، ’ رواں سال سبزیوں کی برآمدات…
Read More”شیر آیا،شیر“
میرا پاکستان …………. ”شیر آیا،شیر“ …………… بچپن میں پڑھی ہوئی کہانیاں بعض اوقات عجیب و غریب سیاق و سباق میں ذہن کی دیواروں پر دستک دیتی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کہانیاں وہ ہیں جنھیں ہمارے ہاں لوک دانش سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ یہ کہانیاں کب، کہاں تخلیق ہوئیں؟ ان کا خالق کون تھا؟ ان باتوں کا سوال میری طرح شاید میرے بڑوں کے پاس بھی نہیں تھا۔ بس ایک تسلسل ہے کہ قائم ہے۔ انھی کہانیوں میں سے ایک کہانی آج عجیب طرح ذہن میں آ گئی۔…
Read Moreبھیڑ کی کھال میں بھیڑیا
میرا پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔ ” بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا“ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ایران کے سابق صدر احمدی نژاد کو بھیڑیے کی کھال میں بھیڑیا اور موجودہ صدر حسن روحانی کو بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا قرار دے کر اپنی دانست میں مغربی دنیا کو خبردار کر چکے ہیں کہ ایران ایک خطرناک ملک ہے لہٰذا اس خطرناک ملک کو خطرناک حد تک وسیع اختیارات سے دور رکھنا ہی بہتر ہے۔ اسرائیل اس معاہدہ کو ایک تاریخی غلطی قرار دے رہا ہے۔ لیکن اِس کا کیا کیا جائے…
Read Moreعلی اصغر عباس
رات خالی پڑا رہا بستر جانے ٹوٹا تھا آسمان کہ دل
Read Moreعلی اصغر عباس ۔۔۔ حصارِ مہر جو مسمار ہوتا جاتا ہے
حصارِ مہر جو مسمار ہوتا جاتا ہے دراز سایۂ دیوار ہوتا جاتا ہے یہ کس نے دُھوپ کنارے سے جھانک کر دیکھا افق بھی سرخیِ رخسار ہوتا جاتا ہے شکار گاہ میں ہانکا کرانے والا ہوں ہدف بھی میرا طلب گار ہوتا جاتا ہے شہابِ ثاقبِ دل ٹوٹ کر گرا جائے کمالِ دیدۂ مے خوار ہوتا جاتا ہے دیارِ ہجر میں پازیبِ غم چھنکتی سن شکیب درد کی جھنکار ہوتا جاتا ہے اشارہ پاتے ہی وہم و گماں، یقین ہوئے کشادہ جامۂ اسرار ہوتا جاتا ہے اے چوبِ خیمۂ جاں…
Read Moreخوابِ یوسف ! ۔۔۔ علی اصغر عباس
خوابِ یوسف ! ۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے روشنی کی ضرورت سے باندھا گیا اور آنکھوں میں نور بھر کے دو نقطے تارِ تجلی کی ضوباریوں سے یوں گانٹھے گئے کہ وہ مہر و مہ کی رداے تحیر ّمیں لپٹے اجالےکی کومل گرہ دار کرنوں سے تاروں کے ٹانکے لگیں درخشانیوں نے سمندر کی تہ میں گرے چاند سورج کی تاب و تواں کی خبر پہاڑوں کی تابندہ برفوں کو دی تو رخشاں ہوائوں کے جھکڑ چلے آن کی آن میں کوہِ گماں پہ ٹکی آنکھ میں خوابِ یوسف ہویدا ہوا چاند، سورج،…
Read Moreفانی بدایونی
وہ ہے مختار، سزا دے کہ جزا دے فانی دو گھڑی ہوش میں آنے کے گنہگار ہیں ہم
Read Moreفرحان کبیر ۔۔۔۔۔ مِٹ نہ جائیں سراب دوری کے
مِٹ نہ جائیں سراب دوری کے نقش دیکھا کریں گے پانی کے ہم سروں پر اُٹھائے پھرتے ہیں سب دروبام اُس حویلی کے آخری موڑ تھا شکیبائی ترجماں سو گئے کہانی کے جنبشِ لب کہیں نہیں، لیکن بولتے ہیں مزار مٹی کے ابھی مٹی جبیں سے دھوئی نہ تھی گُل مہکنے لگے کیاری کے بیٹھ کر سوچنے لگا میں بھی میز پر تھے نشان کہنی کے کیا ہَوا کو خبر نہیں، فرحان بجھ رہے ہیں چراغ بستی کے
Read More