کھڑا ہوں در پہ لئے اک سوال شاہِ عرب ترے کرم سے عطا ہو کمال شاہِ عرب حضور اپنے تو اپنے یہ غیر مانتے ہیں نہیں ہے آپ کی کوئی مثال شاہِ عرب تمہارے ماننے والے ہیں سخت مشکل میں کٹھن گھڑی میں بھی تو ہی سنبھال شاہِ عرب نفاق و کِذب کے موسم کا راج دھرتی پر مری زمین کو سچ سے اجال شاہِ عرب میں کچھ بھی لکھ نہیں سکتاتری عطا کے بغیر تمہارے اذن سے آئے خیال شاہِ عرب حسن حسین ،علی ،فاطمہ ترے پیارے بیان کرتا…
Read MoreCategory: نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ محمد انیس انصاری
شب کو راحت مِرے حضورؐ کی ہے یہ عنایت مِرے حضورؐ کی ہے کُو بہ کُو کہہ رہی ہے بادِ صبا یہ صباحت مِرے حضورؐ کی ہے پُھول جھڑتے ہیں اُنؐ کے ہونٹوں سے کیا فصاحت مِرے حضورؐ کی ہے آنکھ بس اُن کے خواب دیکھتی ہے یہ رفاقت مِرے حضورؐ کی ہے بے زُبانوں کی بات سُنتے ہیں کیا سماعت مِرے حضورؐ کی ہے جو یہودی کے حق میں فیصلہ دے وہ عدالت مِرے حضورؐ کی ہے پڑھنا چاہوں گا اپنی نعت، انیس کیا اجازت مِرے حضورؐ کی ہے
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ خاور اعجاز
وہ فاصلہ ہے کہ لمحہ بھی سال ہے آقاؐ مدینہ دُور ہے ، اِس کا ملال ہے آقاؐ خراب حال ہیں اقوام بالعموم ، مگر خراب تر تِری اُمت کا حال ہے آقاؐ مگر بھُلائے ہُوئے ہیں اصولِ راہبری اگرچہ سامنے تیری مثال ہے آقاؐ سوائے ایک تمنائے حاضری ، مجھ پاس نہ زادِ راہ نہ مال و منال ہے آقاؐ سیاہ کار کے چہرے پہ نور آ جائے کرم کی ایک نظر کا سوال ہے آقاؐ
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ افضال احمد انور
اَللہ رے ! یہ رونقِ بازارِ شہرِ شاہؐ خُلدِ بریں ہے آپ طلبگارِ شہرِ شاہؐ ہے جانِ کعبہ ‘ عظمتِ سِدرہ ‘ قرارِ عرش کیسے بیاں ہو شانِ طَرَح دارِ شہرِ شاہؐ یاں کی فضا تمدُّنِ عالَم کی جان ہَے تاریخِ اَوجِ دہر ہیں تذکارِ شہرِ شاہؐ یہ ہے کمالِ نسبتِ سرکارِ دوجہاںؐ رشکِ گُلِ بہار ہے ‘ ہر خارِ شہرِ شاہؐ ذَرّاتِ اَرضِ طَیبہ ہَیں رشکِ نجومِ چرخ محبوب ‘ قدسیوں کے ہیں اَبرارِ شہرِ شاہؐ منبع ہے اِن کا ذاتِ گرامی حضورؐ کی جانِ طُویٰ و طُور ہیں…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ جلیل عالی
کی اُسؐ نے اک نگاہ تو ہر شے بدل گئی صدیوں سے ڈولتی ہوئی دنیا سنبھل گئی تقریر اُسؐ کی نوبتِ حرفِ خدا بنی تدبیر اُسؐ کی غایتِ قدرت میں ڈھل گئی ایسا کبھی ہوا نہیں پوری ہوئی نہ ہو جو بات بھی زبانِ نبیؐ سے نکل گئی دریائے نورؐ آ گیا جب اپنے جوش پر عالم میں دُور دُور تلک اُس کی چھل گئی ہر اک سوال کا درِ شہؐ سے ملا جواب کس کس دوار عقل نہیں بہرِ حل گئی شام و سحر حیات کے محفوظ ہو گئے…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ عقیل رحمانی
روح پر عشقِ محمدؐ کی قبا رہنے دے جسم کی خاک میں بھی نُورِ حرا رہنے دے شہنشاہوں کی طرح مجھ کو خدا رہنے دے زندگی بھر مجھے آقا کا گدا رہنے دے عشق میں ڈوبی ہوئی دل کی فضا رہنے دے نورِ احمدؐ کو وہاں جلوہ نما رہنے دے اِن کی مہکی ہوئی چھاؤں میں سکوں ملتا ہے اُنؐ کی یادوں کا ہر اک پیڑ ہرا رہنے تھے آپؐ کے سارے غلاموں کا رہوں ادنیٰ غلام میرے شاہاؐ یہ کرم مجھ پہ سدا رہنے دے اس میں روشن ہے…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔۔ محمد یٰسین قمر
اے دل! یہ بڑا کرم ہوا ہے مصروفِ ثنا قلم ہوا ہے جب اُنؐ کے دیار کو چلے ہیں انعام قدم قدم ہوا ہے اے ذوقِ مسافرت مبارک! منزل جو تری حرم ہوا ہے ہے زیرِ لوائے حمد جو بھی ممنونِ شہِ امم ہوا ہے اخلاقِ نبیؐ کی شان دیکھو! گرویدہ عرب، عجم ہوا ہے اب دیکھیے کب؟ ہمیں بلائیں ساماں تو قمر بہم ہوا ہے
Read Moreنعتؐ ۔۔۔ ریاض مجید
وہ عدالت کہ جہاں ہونا ہے آخر حاضر ساتھ ہو میرے‘ مرا حامی و ناصر حاضر وردِ لب کرتے ہوئے ’آیہ جاوک‘ کا اُس کے دربار میں سب ہوتے ہیں زائر حاضر ایک مجلس یہاں ہر رات لگا کرتی ہے جس میں ہوتے ہیں گئے وقتوں کے زائر حاضر روحیں لگتی ہیں وہ مرحوم ثنا خوانوں کی صبح دم ہوتے ہیں جو روضے پہ طائر حاضر ملتجی ہوں تری رحمت ہو قریں رب کے حضور ایک اک کر کے ہوں جب نعت کے شاعر حاضر ہے دعا تیری شفاعت ہو…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ خالد محبوب
لفظ خود نعت کے امکان میں آ جاتے ہیںجب بھی سرکار مرے دھیان میں آ جاتے ہیں ذکر ان کا ہو تو ہر سانس مہک جاتی ہےپھول احساس کے گلدان میں آ جاتے ہیں ہم تعارف کے بھی محتاج نہیں دنیا میںان کی نسبت ہی سے پہچان میں آ جاتے ہیں آنکھ جب چومتی ہے لفظ تو میرے آقامسکراتے ہوئے قرآن میں آ جاتے ہیں خواب میں بھی جو مدینے سے پلٹتا ہوں میںچند آنسو مرے سامان میں آ جاتے ہیں بات ناموسِ رسالت کی اگر آ جائےہم کفن باندھ…
Read Moreعقیدت ۔۔۔ فرحت عباس
توفیق ایسی بخش مکرّر ، مرے خدا ہو مدحتِ حضورؐ زباں پر ، مرے خدا ایسا مجھے بنا دے سخن ور، مرے خدا حدِ ادب سے جاؤں نہ باہر ،مرے خدا تخلیق ِ دو جہاں کا سبب جن کی ذات ِ پاکؐ ان کے لیے درودِ معطر، مرے خدا سردارِ کائناتؐ ہیں میرے حضور ِ پاکؐ تجھ سے ہی اُنؐ کا نور منوّر، مرے خدا حق کی حدیث، صاحب قرآں کے واسطے میری زباں میں اور اثر کر، مرے خدا توصیفِ مصطفٰےؐ کا جو منصب مجھے ملا کیسا دیا مقامِ…
Read More