ستیہ پال آنند ۔۔۔ شبنم رومانی کی شاعری: ایک تاثر

شبنم رومانی (مرحوم) کی شاعری: ایک تاثر شبنم رومانی جو گذشتہ ہفتے کراچی میں انتقال کر گئے، اردو شعرا کی اس نسل سے تعلق رکھتے تھے، جسے کلاسیکی،نیم کلاسکی، ترقی پسند اور جدیدیت کے ما بین ایک عبوری دور کی نسل کہا جا سکتا ہے۔ اس میں جہاں کلاسیکی اور نیم کلاسیکی غزل کہنے والے شعرا بھی تھے، وہاں ترقی پسند قدروں سے مملو اور عالمی اشتراکی نظام کا خواب دیکھنے والی ایک یا دو پوری نسلیں بھی تھیں، لیکن ابھی ترقی پسند تحریک کے قافلے نے پوری طرح کوچ…

Read More

ستیہ پال آنند ۔۔۔ پیش و پس

پیش و پس ۔۔۔۔۔۔۔ مَیں کہ ناخوب تھا خوب سے خوب تَر کی طرف جب چلا، تو کُھلا پیش تھے میرے اپنے قدم پر سفر پس کی جانب اُلٹ پیچ میں منقلب تھا کہ پنجے مرے ایڑیوں کی جگہ بست تھے اور پرانی، دریدہ پھٹی ایڑیاں پائوں کی راہبر، سامنے منسلک تھیں گھسٹتی ہوئیں! خوب سے خوب تر کیسے بنتا کہ مَیں کل کا یاجوج ماجوج انساں بنا تو بھی وحشی کا وحشی رہا! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجموعہ کلام: جو نسیمِ خندہ چلے (منتخب نظمیں) پبلشر: پبلشرز اینڈ ایڈورٹائرز، دہلی سنِ اشاعت:…

Read More

آتش فشاں ۔۔۔ ستیہ پال آنند

آتش فشاں ۔۔۔۔۔۔ ذہن کے گہرے اندھیرے زخم کا اندھا دہانہ بھر گیا اور درد قدرے کم ہوا تو میں نے سوچا آنے والے دن یقیناً زخم کے احساس کو بھی مندمل کرنے میں میرا ساتھ دیں گے آنے والے دن بھلا کب جانتے تھے زخم کے اندر نہاں سیال لاوے کا جو بحرِ بے کراں ہے وہ دہانے کو کسی آتش فشاں کی آنکھ کی مانند یوں کھولے گا، ساری وادیاں، پگ ڈنڈیاں، چٹیل ڈھلانیں غرق ہو جائیں گی ۔۔۔ سارا ذہن خود اِک زخم بن جائے گا ۔۔۔…

Read More

ستیہ پال آنند کی نظم نگاری ۔۔۔ ڈاکٹر وزیر آغا

ستیہ پال آنند کی نظم نگاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ستیہ پال آنند کی اُردو نظموں کا ایک خاص وصف یہ ہے کہ ان میں امیجز اور ان سے جڑے ہوئے معانی سیدھی لکیر اختیار نہیں کرتے۔ وہ قدم بہ قدم قوسیں بناتے اور یوں اپنی ہی جانب مڑتے چلے جاتے ہیں۔ معانی کا یہ سفر ہمہ وقت محسوسات کے زیریں آہنگ سے رس کشید کرتا ہے جس کے نتیجے میں ان کی نظمیں جمالیاتی حظ بہم پہنچانے میں بھی کامیاب ہیں۔ یہ بات اکثر دیکھنے میں آئی ہے کہ نظم کی بنت…

Read More