چبھی دل میں ہمارے سوزنِ درد کوئی کب تک سہارے سوزنِ درد چبھن دل میں کڑھائی کر رہی ہے کشیدہ رنج سارے، سوزنِ درد ابل آیا ہے چشمہ آنسوؤں کا سو اب ٹانکے ستارے، سوزنِ درد نگارندہ! تری نقشہ نگاری یہ ہے طُرفہ نگارِ سوزنِ درد کرے اندوہ کی پیوند کاری نہالِ غم سنوارے سوزنِ درد غروبِ آفتابِ زندگی کے کراتی ہے نظارے سوزنِ درد خوشی کی آرزو نے جو پھلائے وہی پھاڑے غبارے سوزن ِ درد ربابِ کرب کے یہ تار چھیڑے دکھائے دن میں تارے سوزنِ درد کشاکش…
Read MoreTag: Poetry
علی اصغر عباس ۔۔۔ لہو میں آب رسانی کا سلسلہ ہے کیا
لہو میں آب رسانی کا سلسلہ ہے کیا خوشی میں اشک روانی کا سلسلہ ہے کیا بدن ادھیڑ کے مٹی کو چھان کر دیکھا ہوا میں آگ کا، پانی کا سلسلہ ہے کیا یہ کون مجھ کو مرے خول سے نکالتا ہے یہ خود سے نقل مکانی کا سلسلہ ہے کیا میں ہم رکابِ زمانہ مسافرت میں ہوں یہ گرد باد ستانی کا سلسلہ ہے کیا تغیراتِ زمانہ کی داستان سنو فسوں میں افسوں بیانی کا سلسلہ ہے کیا مجھےتو وقت کے لمبے سفر پہ جانا ہے یہ ارتقاےزمانی کا…
Read Moreممتاز راشد لاہوری ۔۔۔ دو غزلیں
آج قدرت کی مہربانی سے بجھ گئی پیاس گرم پانی سے دیدنی تھا جمال چہرے کا مل کے آئے تھے جب وہ جانی سے ایسی بے باک تھی ادا اُس کی ہو گئے ہم تو پانی پانی سے ہجر میں دل لگائے رکھتے ہیں آپ کی ایک اک نشانی سے شاعری اور لُطف دیتی ہے جب ادا ہو ذرا روانی سے ہو گیا ختم آپ کا کردار باہر آ جائیں اب کہانی سے شاعری کی بیاض پاس نہیں گیت سُن لیجیے زبانی سے اک ستمگر کے ساتھ رہنا ہے بچ…
Read Moreافتخار شاہد ۔۔۔ دو غزلیں
چراغ چپ ہیں، اندھیرے کا راج ہے شاہد ہوائے شام کا اپنا مزاج ہے شاہد بڑھا رہے ہو مری سمت ہاتھ تم لیکن جو درمیان کھڑا ہے سماج ہے شاہد ہمارے شہر میں پھولوں کا نام رکھتے ہیں ہمارے شہر کا الٹا رواج ہے شاہد ہمارے سر سے بلاؤں کو کون ٹالے گا ہمارے سر پہ محبت کا تاج ہے شاہد کبھی کسی کے نوالے نہیں گنے ہم نے ہمارے پاس تو اپنا اناج ہے شاہد جمالِ یار سے سارا چمن مہکتا ہے جمالِ یار کا سارا خراج ہے شاہد …
Read Moreحکیم خان حکیم ۔۔۔ اے دل!
اے دل! ۔۔۔۔۔۔ نظر نظر سے ملا عشق میں فنا ہو جا مسافرانِ محبت کا رہنما ہو جا سکوتِ شام و سحر سے کلام کرتے ہوئے ندائے کن کی حقیقت سے آشنا ہو جا متاعِ صبر سے دل میں وہ درد پیدا کر گلوں کا حسن چمن کے لیے صبا ہو جا نظامِ جبر کے آگے جھکا نہ سر اپنا صدائے حق و صداقت کا ہم نوا ہو جا نکل جہاں کے اندھیرے سے روشنی میں آ کسی نحیف سے دل کی کوئی دعا ہو جا ترا غرور نہ کر…
Read Moreآفتاب محمود شمس ۔۔۔ دھوپ یادوں کی اگر برسے تو چھایا کرتے
دھوپ یادوں کی اگر برسے تو چھایا کرتے سارے لمحے تری فرقت کے منایا کرتے قید میں دن ہے اگر اجلے ہوئے چہرے کا رات آنکھوں کی بھی پردے میں چھپایا کرتے سوگ ہوتا ہے نگاہوں میں چھپاکر لیکن شامِ فر قت میں وہ یادوں کو ہیں گایا کرتے بات کرنے کی بھی فرصت نہ تھی جن کو اب تک شہرِ خاموش میں پلکیں ہیں جلایا کرتے پیڑ سوکھے ہوئے پتوں سے یہ کہتے ہیں شمس لوگ گل کو ہی ہیں آنکھوں سے لگایا کرتے
Read Moreاسد رضا سحر ۔۔۔ بڑے اسی کو ہی کہتے ہیں دل لگی مرے دوست
بڑے اسی کوہی کہتے ہیں دل لگی مرے دوست کسی سے کچھ بھی نہ کہنا ہے زندگی مرے دوست جہاں میں ایک بھی ایسا نظر نہیں آیا کرے جو آکے تمہاری برابری مرے دوست بتا رہی ہیں مہکتی فضائیں گلیوں کی گذر ہوا ہے تمہارا ابھی ابھی مرے دوست میں اک وظیفہ تمہیں دان کرنے والا ہوں کشید کرنا اندھیروں سے روشنی مرے دوست
Read Moreآلِ احمد سرور
کہیں خود اپنی درستی کا دکھ نہیں دیکھا بہت جہاں کی درستی کے بند و بست ملے
Read Moreآلوک شری واستو
اُس کے ساتھ ہمیں آسانی ہے کتنی اُس سے یہ بھی کہنا مشکل ہوتا ہے
Read Moreعامر خان
کب سے آدھا ہے ماہتاب مرا پورا ہوتا نہیں ہے خواب مرا
Read More