انتساب ۔۔۔۔ فہمیدہ ریاض

انتساب
۔۔۔۔۔۔
اپنے دل کا کھنکتا سکہ
جو تم ہر صبح سورج کے ساتھ ہوا میں اُچھالتے ہو
اگر خوف کے رُخ پر گرے تو یہ مت بُھلانا
کہ شجاعت اسی کے دوسرے رُخ پر کندہ ہے
سو یہ ایک داؤ بھی اسی بازی کے نام
جو ہم نے بدی ہے زندگی سے۔۔۔۔۔

Related posts

Leave a Comment