مری وفاؤں کا ہے اعتراف میرے بعدخوشا نصیب، مجھے کھو کے پا رہا ہے کوئی
Read MoreMonth: 2022 اپریل
مظہر حسین سید
نہ جانے پچھلے جنم کون سی خطا ہوئی تھی کہ اس جنم میں مجھے آدمی بنایا گیا
Read Moreمحمد سلیم ساگر
عشق نے خاص کردیا ہے ہمیں حاشیے سے پرے چلے گئے ہم
Read Moreطارق بٹ ۔۔۔ تروینی
تروینی اپنے گھر میں ہوںاپنی چہکاروں میںاپنے بچوں پاس کیا سے کیا نقشِ عرصہ گزراںچھب دکھاتا ہے پردہ دل پرموند کرتو بھی دیکھ، آنکھوں کو کیا سے کیا عکس ہیں نہاں اس میںپوچھ مت آئنہ صفت دل کیعمرو عیار کی ہے یہ زنبیل تیر و تلوار سہی، وار ترے لہجے کاکاٹ میں کم نہیں کچھ سادہ بیانی اپنیچار آئینہ تو ملبوس نہیں تیرا بھی ٹوٹ کر خود پہ پیار آیا تھاکرچیاں اپنی چن رہا ہوں میںقہر ہے خود پہ آئنہ ہونا تیز، نوکیلی ہیں سب کانچ کے ٹکڑوں جیسیدھیان سے چھونا…
Read Moreمحمد افتخار شفیع … اک ہجر ہے اور اس کا بیاں کچھ بھی نہیں ہے
اک ہجر ہے اور اس کا بیاں کچھ بھی نہیں ہے اے عشق مرے پاس یہاں کچھ بھی نہیں ہے ہر چشم کو منظر کیا اک جلوہ نما نے ورنہ تو بجز عکسِ بتاں کچھ بھی نہیں ہے کچھ پیڑ بہت دیر سے خاموش کھڑ ے ہیں بستی میں مسافر نہ مکاں کچھ بھی نہیں ہے یہ دشت ہماری بھی گزر گاہ تھا لیکن اس دشت میں اے راہرواں !کچھ بھی نہیں ہے . اک یاد ،شبِ رفتہ کے مرقد پہ چڑھی یاد ورنہ یہ چراغوں کا دھواں کچھ بھی…
Read Moreمحمد افتخار شفیع ۔۔۔ کہی اور ان کہی کے درمیان بے سدھ پڑی ایک نظم
کہی اور ان کہی کے درمیان بے سدھ پڑی ایک نظم _____________________________ روپہلے بدن کی سیہ پوش لڑکی یہ کیا کہہ دیا تم نے خاموش لڑکی یہ کیاکہہ دیا تم نے شفاف لہروں میں پڑتے ہوئے نیلگوں عکس کو ایک موجِ قدآور کےہوتے ہوئے رقص کو یہ کیاکہہ دیا تم نے جنگل کی بارش میں سہمی ہوئی بھیگتی مورنی سے مرے سازِ خاموش کی ان کہی راگنی سے یہ کیا کہہ دیا تم نے وشنو کی رنگت کواوڑھے ہوئے نیلے موسم کے دلدادہ اک اجنبی شخص کو رفاقت کےلمحات میں…
Read Moreاحمد حسین مجاہد
چہ کنم اے طبعِ شوخ و تیز ِ من واژگوں شد ساغرِ لب ریز ِ من
Read Moreطارق بٹ
پہلی منزل شکستہ پائی ہے دوسری، راہ سے جدائی ہے آپ ہی کچھ خدا نہ بن پائے ہم نے تو بندگی نبھائی ہے
Read Moreسعید سادھو … میں کیونکر نظم کہتا ہوں
"میں کیونکر نظم کہتا ہوں” غزل پابند کرتی ہے مجھے بس نظم ہی آزاد رکھتی ہے کسی پیچیدہ جُوڑے میں اُڑس لینا گُلابوں کا مجھے اچھا تو لگتا ہے کھُلے بالوں کا لہرانا مکمل نظم جیسا ہے ۔۔۔ میں چڑیا گھر میں سارے جانور تو دیکھ لیتا ہوں مگر جنگل کی ۔۔۔۔ سائَیں سائَیں ۔۔۔۔۔ سائِیں اور ہوتی ہے ۔۔۔ اے شالا مار کی ترتیب۔۔۔!!!!! تجھ میں بیٹھتا ہوں تو مجھے ناران بے ترتیب کیونکر ہانٹ کرتا ہے کہ بے ترتیب چیزوں میں بھی آخر کوئی تو ترتیب ہوتی ہے…
Read Moreسعید سادھو … چل پڑا ہوں تو قافلہ ہوں میں
چل پڑا ہوں تو قافلہ ہوں میں ورنہ بوسیدہ سی سرا ہوں میں عمر کا کیا ہے میری جانِ غزل قدّ و قامت میں تو بڑا ہوں میں اس گلی نے تو ایسے دیکھا ہے جیسے پہلے کبھی ہوا ہوں میں تُو مجھے بھول بھی تو سکتی ہے کیا بہت خاص ہو گیا ہوں میں؟ ایک گھنٹہ ہوا ہے روٹھے ہوئے اور گھڑیال ہو گیا ہوں میں
Read More