ساحر لدھیانوی

کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیا بات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا

Read More

حفیظ جونپوری

نہ گھٹتی شانِ معشوقی جو آ جاتے عیادت کو برے وقتوں میں اچھے لوگ اکثر کام آتے ہیں

Read More

محسن اسرار

مجھے جہاں سے نہ یوں سرسری گزارا جائے مرے خدا! مجھے آواز دے کے مارا جائے

Read More

ظفر اقبال

پناہ چاہتا ہوں اور ظلم توڑتے ہیں زمیں سمجھتا ہوں اور آسماں نکلتا ہے

Read More

شیخ ابراہیم ذوق

اے ذوق دیکھ دخترِ رز کو نہ منہ لگا چھٹتی نہیں‌ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی

Read More

آفتاب اقبال شمیم ۔۔۔ مے گساری سے ذرا ربط زیادہ کر لو

مے گساری سے ذرا ربط زیادہ کر لو اور جینا ہے تو مرنے کا ارادہ کر لو وہ کہ ناخواندۂ جذبہ ہے نہیں پڑھ سکتا اپنی تحریر کو تم جتنا بھی سادہ کر لو ایسا سجدہ کہ زمیں تنگ نظر آنے لگے یہ جبیں اور، ذرا اور کشادہ کر لو امتحاں کمرۂ دنیا میں اگر دنیا ہے روز گردان کے فعلوں کا اعادہ کر لو پھر بتائیں گے تمہیں چشمۂ حیواں ہے کہاں گھر سے دفتر کا ذرا ختم یہ جادہ کر لو ٹالنے کی تمہیں ٹل جانے کی عادت…

Read More

سراج اورنگ آبادی

دو رنگی خوب نہیں یک رنگ ہو جا سراپا موم ہو یا سنگ ہو جا

Read More

ولی دکنی

جسے عشق کا تیر کاری لگے اسے زندگی کیوں نہ بھاری لگے

Read More

مرزا مظہر جانِ جاناں

اس گل کو بھیجنا ہے مجھے خط صبا کے ہاتھ اس واسطے لگا ہوں چمن میں ہوا کے ہاتھ

Read More

سراج اورنگ آبادی

خبرِ تحیرِ عشق سن، نہ جنوں رہا، نہ پری رہی نہ تو تو رہا، نہ تو میں رہا، جو رہی سو بے خبری رہی

Read More