کہیں بھی بامِ فلک پر کوئی ستارہ نہیں مجھے تو لگتا ہے یہ آسماں ہمارا نہیں مرے خیا ل میں وہ وقت رائگاں گزرا تمھارے حسن کے سائے میں جو گزارا نہیں اگرچہ ہوتی ہے ہر شے کی انتہا کوئی سرابِ عشق کا لیکن کہیں کنارہ نہیں جو وقت پڑنے پہ ڈھے جائے آپ سے پہلے وہ ایک بوجھ تو ہو سکتا ہے سہارا نہیں کسی کے تل کا بدل جا کے کہنا حافظ سے ہے کائنات ثمر قند اور بخارا نہیں یہ آئنہ ابھی پوری طرح نہیں ٹوٹا تجھے…
Read MoreMonth: 2025 اگست
نعمان فلک ۔۔۔ ویسے مالک سے یہ شکوہ تو نہیں بنتا ہے
ویسے مالک سے یہ شکوہ تو نہیں بنتا ہے نوجواں بیٹے کا مرنا تو نہیں بنتا ہے رب نے بتلایا کہ میں ہوں مرے موسیٰ ورنہ اس طرح پانی میں رستہ تو نہیں بنتا ہے روز کچھ خواب مری آنکھ میں مر جاتے ہیں تم یہ کیوں کہتے ہو؟ کتبہ تو نہیں بنتا ہے گر بناؤں تو اْمڈ آتی ہیں آنکھیں میری کینوس پر ترا چہرہ تو نہیں بنتا ہے دل بھی پاگل ہے، کہیں پر بھی مچل جاتا ہے ورنہ کچھ لوگوں پہ مرنا تو نہیں بنتا ہے
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید ریاض حسین زیدی
دن منور ہیں چاندنی راتیں آپؐ ہی کی ہیں یہ مداراتیں سب اجالوں سے ہو گئے روشن نور افزا ہیں آپؐ کی باتیں روشنی آگئی زمانے میں دل میں اُتریں حضورؐ کی نعتیں سب سے محکم ہے آپؐ سے نسبت اور کچھ کام کی نہیں ذاتیں انؐ کے کسبِ کمال کی فہرست سب حدیثوں کی خوب تر باتیں میں ریاضِ نبیؐ کا باسی ہوں مجھ پہ خوشبو کی ہیں مداراتیں
Read Moreعقیدت ۔۔۔ صغیر احمد صغیر
محبت کا سکھا دیجے سلیقہ یا رسول اللہ مرے دل میں ہو مدحت کا اجالا یا رسول اللہ ابھی عشاق سی میری نہ صورت ہے نہ سیرت ہے غلامی کا کروں کیسے میں دعویٰ یا رسول اللہ مری ہر سانس ہی وقفِ درودِ پاک ہو جائے ثنا خوانی بنے میرا حوالہ یا رسول اللہ ہے مدت سے کسک دل میں مجھے در پر بلا لیجے مرے غم کا بھی ہو جائے مداوا یا رسول اللہ میں کاش ان کے زمانے میں اگر پیدا ہوا ہوتا بلانے پر میں کہتا: جی…
Read Moreشبیر احمد آکاش ۔۔۔ پرچھائی
پرچھائی ۔۔۔۔ دستِ راست میں مو قلم تھامے وہ کینوس پر رنگوں کا جادو بکھیرنے میں مصروف تھی زلفیں کوتاہ تھیں انہیں پیشانی کے سامنے سے ہٹانے کی ضرورت اسے محسوس نہیں ہوئی۔ لال، پیلے، اور ہرے رنگوں کی آمیزش سے تصویر کے خد و خال بڑی نفاست سے ابھر رہے تھے میں نے خود کو اس کے قریب جانے سے روکے رکھا، کہیں یہ دخل اندازی اْس کی خلوت پر گراں نہ گزرے۔ تصویر کے نقش یکے بعد دیگرے سامنے آتے جا رہے تھے تیکھی ناک، لب لعل ،…
Read Moreنسیمِ سحر ۔۔۔ ایک منٹ کی خاموشی
ایک منٹ کی خاموشی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( کئی سال پہلے پاکستان میں زلزلے میں مرنے والوں کی یاد میں عالمی فورم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک منٹ کی خاموشی ان لوگوں کی یاد میں تھی جن کے اندر جا اتری موت کی گہری خاموشی جن کی ہستی پل بھر میں لمبی چُپ میں ڈوب گئی ملبے میں جو دفن رہے جن پر سکتہ ہے طاری جن پر عمرِفانی کا اک اک لمحہ ہے بھاری ٭ دنیا کے ہمدردوں نے ان سے بطورِ ہمدردی کتنی مشکل سے…
Read Moreنوح ناروی
اُن سے ہم کہہ دیں گے اپنے دل کی بات اور کیا ہو گا نہ مانی جائے گی
Read Moreجاں نثار اختر
اُن سے یہی کہہ آئیں کہ اب ہم نہ ملیں گے آخر کوئی تقریبِ ملاقات بنے گی
Read Moreراجہ عبدالقیوم ۔۔۔ جب مچل اٹھتے ہیں جذبات تو میں لکھتا ہوں
جب مچل اٹھتے ہیں جذبات تو میں لکھتا ہوں تپنے لگتے ہیں خیالات تو میں لکھتا ہوں حبس و گرمی سے سلگتے ہوں شب و روز کہ پھر ٹوٹ کر برسے جو برسات تو میں لکھتا ہوں دور ماضی کے کسی بند دریچے سے کبھی جھانکنے لگتے ہیں لمحات تومیں لکھتا ہوں ضبط کی حد میںاگر ہوں تو انہیں سوچتا ہوں حد سے بڑھ جاتے ہیں صدمات تو میں لکھتا ہوں بات جو کہہ نہیں پاتا ہوں کسی سے برسوں دل میںچبھتی ہے وہی بات تو میں لکھتاہوں بات کہنی…
Read Moreمنظور ثاقب ۔۔۔ گفتگو لاجواب بیچیں گے
گفتگو لاجواب بیچیں گے پانی کہہ کر سراب بیچیں گے یاد رکھنا سدا کے یہ بھوکے اپنا گھوڑا رکاب بیچیں گے دیکھ لینا یہ ڈالروں کے عوض بارشوں کا عذاب بیچیں گے یہ جوعالی جناب کہتے ہیں کل یہ عالی جناب بیچیں گے غم کی قیمت تو ہونے دو معلوم لوگ خوشیاں شتاب بیچیں گے حرف و دانش کے ہم امیں ثاقب خوب دیکھیں گے خواب بیچیں گے
Read More