جو نہ دیکھا تھا آج تک ہم نے دل کی باتوں میں آ کے دیکھ لیا
Read MoreCategory: ج
محسن اسرار
جو بھی دیکھے وہی مشکوک نظر سے دیکھے ایک گالی ہے زمانے میں اکیلا ہونا
Read Moreاعجاز عبید ۔۔۔ وہ جسے سن سکے وہ صدا مانگ لوں
وہ جسے سن سکے وہ صدا مانگ لوں جاگنے کی ہے شب کچھ دعا مانگ لوں اس مرض کی تو شاید دوا ہی نہیں دے رہا ہے وہ، دل کی شفا مانگ لوں عفو ہوتے ہوں آزار سے گر گناہ میں بھی رسوائی کی کچھ جزا مانگ لوں شاید اس بار اس سے ملاقات ہو بارے اب سچے دل سے دعا مانگ لوں یہ خزانہ لٹانے کو آیا ہوں میں اس کو ڈر ہے کہ اب جانے کیا مانگ لوں اب کوئی تیر تر کش میں باقی نہیں اپنے رب…
Read Moreمرزا اسداللہ خاں غالب ۔۔۔ غزل
بزمِ شاہنشاہ میں اشعار کا دفتر کھلا رکھیو یارب یہ درِ گنجینۂ گوہر کھلا شب ہوئی، پھر انجمِ رخشندہ کا منظر کھلا اِس تکلف سے کہ گویا بتکدے کا در کھلا گرچہ ہوں دیوانہ، پر کیوں دوست کا کھاؤں فریب آستیں میں دشنہ پنہاں ، ہاتھ میں نشتر کھلا گو نہ سمجھوں اس کی باتیں ، گونہ پاؤں اس کا بھید پر یہ کیا کم ہے کہ مجھ سے وہ پری پیکر کھلا ہے خیالِ حُسن میں حُسنِ عمل کا سا خیال خلد کا اک در ہے میری گور کے…
Read Moreڈاکٹر فخر عباس
جس کے ساتھ بھی بانٹوں میری مرضی ہے خوشیاں میری، غم بھی میرے ذاتی ہیں
Read Moreامجد اسلام امجد
جب بھی اس شخص کو دیکھا جائے کچھ کہا جائے نہ سوچا جائے
Read Moreمحسن اسرار
جل جانے سے ڈرتے ہو تم نے جل کر دیکھا بھی
Read Moreسیف عرفان
جس طرح آپ آئے سنا کر چلے گئے اتنا بھی مختصر مرا قصہ نہیں ہے دوست
Read Moreامداد امام اثر
جب خدا کو جہاں بنانا تھا تجھ کو ایسا نہیں بنانا تھا
Read Moreقابل اجمیری
جمالِ دوست کو پیہم نکھرنا ہے، سنورنا ہے محبت نے اٹھایا ہے ابھی پردہ کہاں اپنا
Read More