زاہد فخری ۔۔۔ عقیدت (ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023)

ہزار شکر کہ شاعر بنا دیا تو نے اور اس پہ نعت بھی کہنا سکھا دیا تو نے سلیقہ تو نے دیا مجھ کو حمد لکھنے کا کہ شکر کرتے ہیں کیسے بتا دیا تو نے ترے کرم نے مجھے چھاؤں بانٹنی بخشی زمینِ فکر پہ برگد اگا دیا تو نے میں دشمنوں کو بھی دل سے دعائیں دیتا ہوں لہو میں خیر کا چشمہ بہا دیا تو نے مٹا دیئے مری دوری کے جتنے صدمے تھے مرے تو دل میں مدینہ بسا دیا تو نے درود پڑھ کے میں…

Read More

عزیز فیصل … وہ نان سینس ہے اتنا مجھے پتہ نہیں تھا

وہ نان سینس ہے اتنا مجھے پتہ نہیں تھا کہ قل پہ اس سے لطیفہ کبھی سنا نہیں تھا جو بند کرنا تھا دریا کو تم نے کوزے میں تو ایک عام سا لوٹا خریدنا نہیں تھا نکال بیٹھا تھا دندان ساز بھولے سے وہ داڑھ جس میں ذرا سا بھی مسئلہ نہیں تھا کھلا یہ بعد میں مجھ پر وہ کھیر تھی دراصل جسے پلاؤ پہ ڈالا تھا، رائتا نہیں تھا جناب شیخ گئے تھے جہاں پہ مٹکے سمیت وہ اک سٹال تھا لسی کا، میکدہ نہیں تھا

Read More

گلزار بخاری ۔۔۔ رباعیات (ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023 )

اللہ کے ہی اسم سے آغاز کریں الطاف و عنایات کا در باز کریں ہے ذات ازل سے وہی رحمان و رحیم اس کے ہی کرم سے سخن اعجاز کریں ……………… بندہ ہے خطاکار خطا کرتا ہے خالق ہے کریم اس کا پتا کرتا ہے دیتا نہیں اُڑنے کے لیے پَر خالی پرواز کی طاقت بھی عطا کرتا ہے ……………… کیا تھا وہ سفر صرف سفر کی خاطر مقصود رہا خیر و خبر کی خاطر معراجِ محمدؐ سے یہی درس ملا گردوں ہوا تسخیر بشر کی خاطر ……………… موجود و…

Read More

حمد ۔۔۔ حسن عسکری کاظمی (ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023)

وہ پھول جو وجدان کے صحرا میں کھلا ہے اس پھول کی خوشبو کے تعاقب میں ہوا ہے کہیے کہ قریبِ رگِ جاں ہے وہی جاناں وہ شوخ ہے ایسا جسے دیکھا نہ سُنا ہے کلیوں کا تبسم بھی تو مسکان ہے اس کی دیکھا تو وہی پھول کے پردے میں چھپا ہے ادراک کی لہروں میں رواں ہے وہ ازل سے وہ خون میں شامل ہے مگر پھر بھی جدا ہے پہنچا ہے سرِ عرش تصور کا پرندہ یہ قوتِ پرواز بھی خالق کی عطا ہے یہ سوچ کے…

Read More

گوشۂ حامد یزدانی (ماہنامہ بیاض لاہور ستمبر 2023)

Read More