افتخا عارف ۔۔۔ مظہرِ خوشنودئ داور علم عباس کا

مظہرِ خوشنودئ داور علم عباس کا ایک دن لہرائے گا گھر گھر علم عباس کا کیسا لگتا ہوں مین جب کرتا ہوں مدح اہل بیت کیسا لگتا ھے مرے سر پر علم عباس کا ہم غلامانِ در مشکل کشا، مشکل کے وقت چومتے ہیں یاعلیؑ کہہ کر علم عباس کا کون جانے روزِ عاشورہ فرازِ نور سے دیکھتے ہوں فاتحِ خیبر علم عباس کا اک پھریرا اک نشانِ خیر اک ننھی سی مشک ہر دلِ مومن کو ازبر ہے علم عباس کا کاش سن پاؤں کسی رہوار کے قدموں کی…

Read More

افتخار عارف ۔۔۔ شرف کے شہر میں ہر بام و در حسینؑ کا ہے

شرف کے شہر میں ہر بام و در حسینؑ کا ہے زمانے بھر کے گھرانوں میں گھر حسینؑ کا ہے فراتِ وقتِ رواں! دیکھ سوئے مقتل دیکھ جو سر بلند ہے اب بھی وہ سر حسینؑ کا ہے زمیں کھا گئی کیا کیا بلند و بالا درخت ہرا بھرا ہے جو اب بھی شجر حسینؑ کا ہے سوالِ بیعتِ شمشیر پر جواز بہت مگر جواب وہی معتبر حسینؑ کا ہے کہاں کی جنگ کہاں جا کے سر ہوئی ہے کہ اب تمام عالمِ خیر و خبر حسینؑ کا ہے محبتوں…

Read More

افتخار عارف ۔۔۔ صدائے استغاثہ

صدائے استغاثہ ھَل مِن ناصِرٍ یَنصَرنا ھَل مِن ناصِرٍ یَنصَرنا کیا کوئی ہے جو میری مدد کو پہنچے گا کیا کوئی ہے جو میری مدد کو پہنچے گا صدیوں پہلے دشتِ بلا میں اک آواز سنائی دی تھی جب میں بہت چھوٹا ہوتا تھا مری امی کہتی تھی یہ جو صفِ عزا بچھتی ہے اسی صدا کی بازگشت ہے اسی صدا پر بستی بستی گریہ و زاری کا سامان کیا جاتا ہے اور تجدیدِ بیعتِ نصرت کا اعلان کیا جاتا ہے تب میں پہروں بیٹھ کے پیارے پیارے اچھے اچھے…

Read More

افتخار عارف ۔۔۔ شرف کے شہر میں ہر بام و در حسینؑ کا ہے

شرف کے شہر میں ہر بام و در حسینؑ کا    ہے زمانے بھر کے گھرانوں میں گھر حسینؑ کا  ہے فراتِ وقتِ رواں! دیکھ سوئے مقتل دیکھ جو سر بلند  ہے اب بھی وہ سر حسینؑ کا  ہے زمین کھا گئی کیا کیا بلند و بالا درخت ہرا بھرا  ہے جو اَب بھی شجر حسینؑ کا  ہے سوالِ بیعتِ شمشیر پر جواز بہت مگر جواب وہی معتبر حسینؑ کا  ہے کہاں کی جنگ کہاں جا کے سر ہوئی  ہے کہ اب تمام عالمِ خیر و خبر حسینؑ کا  ہے…

Read More

فرہاد احمد فگار ۔۔۔ اردو نظم :ایک مضبوط روایت

اردو نظم نگاری کی باقاعدہ ابتدا تو سید ولی محمد نظیر اکبر آبادی سے ہوگئی تھی لیکن یہ صنف انجمن پنجاب کے قیام کے بعد زیادہ ثروت مند ہوئی۔ بیس ویں صدی کے آغاز اور سرسید احمد خان کی تحریکِ علی گڑھ سے قبل نظیر ہی ایک ایسا نام تھا جس نے اردو نظم کی صورت میں اردو ادب میں اضافہ کیا۔ وہ ایک ایسا شاعر تھا جس نے اپنی نظم کے ذریعے وہ الفاظ و تراکیب بھی اردو ادب کے دامن میں بھر دیں جن سے پہلے اردو شاعری…

Read More

گوشۂ حامد یزدانی (ماہنامہ بیاض لاہور ستمبر 2023)

Read More

جلیل عالی ۔۔۔ باغِ گلِ سرخ ( افتخار عارف)

مضبوط بندش اور روایت کے تخلیقی تسلسل کے ممتاز شاعر جناب افتخار عارف کا تازہ شعری مجموعہ "باغِ گلِ سرخ” موصول ہوا۔افتخار عارف اپنے فکری و تہذیبی تشخص کی کلیت میں جیتے اور شعر کہتے ہیں۔ان کے کلام اور ان کی شخصیت میں کہیں دوئی کا شائبہ نہیں ہوتا۔ قدرت نے انہیں فکر و احساس اور زاویۂ نگاہ کے ایسے توازن سے نواز رکھا ہے کہ انہیں کسی پہلو سے معذرت خواہی کی کبھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ وہ ایک صاحبِ واردات شاعر ہیں اور حضرت علی رض کے اس…

Read More