جس بات کا خدشہ تھا وہی بات ہوئی ہے تنہائی میں پھر خود سے ملاقات ہوئی ہے میں عشق کے زنداں میں اکیلا تَو نہیں ہُوں پابند ِ سلاسل وُہ مرے ساتھ ہوئی ہے برہم ہے وُہ کیوں جانیے منزل پہ پہنچ کر لگتا ہے کہ رستے میں کوئی بات ہوئی ہے میں کم سن و کج فہم ہُوں، نا اہل ہُوں لیکن تُو یہ تَو بتا تجھ کو کبھی مات ہوئی ہے اُس نے کہا سلمان تمہیں میری قسم ہے گھر لوٹ چلو تُم کہ بہت رات ہوئی ہے
Read MoreCategory: آج کی غزل
ثروت حسین ۔۔۔ بھٹکے گی ہوا صنوبروں میں
عدیل شاہ … چاک پر پھر گھما دیا گیا ہوں
چاک پر پھر گھما دیا گیا ہوں کیا تھا میں کیا بنا دیا گیا ہوں زندگی تھی وہ اور زہر تھا میں اور اُسے میں پلا دیا گیا ہوں پہلے قطرہ تھا پھر میں دریا تھا پھر سمندر بنا دیا گیا ہوں جبر تھا کاٹ ہی لیا میں نے صبر تھا آزما دیا گیا ہوں ہائے ناقابلِ فراموشی ہائے میں بھی بھلا دیا گیا ہوں
Read Moreجانِ عالم ۔۔۔ سب کے حصے میں نہ آئی یہ سعادت آ ہا
سب کے حصے میں نہ آئی یہ سعادت آ ہا میں اکیلا ہوں سرِ کوئے ملامت آ ہا میں نہیں اُس کا رہا اور یہ گماں ہے اُس کو ہے مجھے آج بھی اُس سے ہی محبت آ ہا میری چاہت کا تقاضا ہے کہ تُو بھی چاہے چاہتا ہوں میں محبت کی بھی اجرت آ ہا میرے دیدار کو اُتری ہے تجلی اُس کی ایک ذرے کی ہے سورج سے یہ نسبت آ ہا اب تو ہر کام اٹھا رکھا ہے کل پر ہم نے کس قدر پہلے تھی…
Read Moreشفیق سلیمی ۔۔۔ مرے وجود سے باہر نکل گیا ہے کدھر
مرے وجود سے باہر نکل گیا ہے کدھر دھمال میں تھا قلندر نکل گیا ہے کدھر دھنک کے رنگ اڑاتا ہوا ہوائوں میں نظر سے میری وہ منظر نکل گیا ہے کدھر ہوئی ہیں کوششیں سب رائگاں رہائی کی نکالنا تھا کدھر در، نکل گیا ہے کدھر تری پناہ میں آیا نہیں تو دشت بتا انا پرست وہ خود سر نکل گیا ہے کدھر وہ ریگزارِ تمنا کی خاک اڑاتے ہوئے پھلانگتا سبھی ساگر نکل گیا ہے کدھر اڑان بھرنے کا یارا نہیں اسے تو شفیقؔ ٹھکانہ چھوڑ کے بے…
Read Moreمظفر حنفی ۔۔۔ ہر طرف گرداب ہے یا موجِ خود سر اور ہم
ہر طرف گرداب ہے یا موجِ خود سر اور ہم آج کل ہے ذات کا گہرا سمندر اور ہم کھل گیا سب کو ہمارا آئینے جیسا وجود ہر تماشائی کے ہاتھوں میں ہے پتھر اور ہم جسم میں شہہ رگ ہماری یوں کھٹکتی ہے کہ بس کیسے ہم رِشتہ ہوئے ہیں نوکِ خنجر اور ہم وسعتیں آواز دیتی ہیں کہ موقع ہے یہی حسرتِ پرواز ہے ، ٹوُٹے ہوئے َپر اور ہم آمدِ محبوب پر غالبؔ کی حیرت یاد ہے یہ بھی قدرت ہے خدا کی ، آپ کا گھر…
Read Moreسید آل احمد ۔۔۔ ویران کر دیا بھرا جنگل پڑائو نے
ویران کر دیا بھرا جنگل پڑائو نے رکھا ہے دل میں سبز قدم کس لگائو نے بے لطف دوستی کے سفر نے تھکا دیا ساحل پہ دے کے مارا بھنور سے جو نائو نے اے دوست! زخم تہمتِ تازہ لگا کہ پھر سرسبز کر دیا ہے شجر سکھ کے گھائو نے ان قربتوں کا ہدیۂ اخلاص کچھ تو دے خوش بخت کر دیا تجھے جن کے لگائو نے اُن پستوں کو روح کی نزدیکیوں سے دیکھ کاٹا ہے جن کو دل کی ندی کے بہائو نے…
Read Moreشاہد ماکلی… چراغاں ہے ، گل پوش رستے ہیں ، پرچھائیاں ہم قدم ہیں
چراغاں ہے ، گل پوش رستے ہیں ، پرچھائیاں ہم قدم ہیں ہواؤں کا مارا ہوا ساحلی شہر ہے اور ہم ہیں نگر کی چکا چوند سے دُور غاروں میں آ بیٹھتا ہوں جہاں عہدِ رفتہ کی تہذیب کی داستانیں رقم ہیں خیالات و خواب و خبر کی رسائی ہے عالم بہ عالم وہاں سے میں گزرا نہیں ہوں، جہاں میرے نقشِ قدم ہیں عجب منطقہ ہے، جہاں دن سے رات اِس طرح مل رہی ہے اُجالے اندھیروں میں ضم ہیں،اندھیرے اُجالوں میں ضم ہیں مرے دل میں ہی موسموں…
Read Moreاحمد فراز … اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں
اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں یاد کیا تجھ کو دلائیں ترا پیماں جاناں یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں زندگی تیری عطا تھی سو ترے نام کی ہے ہم نے جیسے بھی بسر کی تِرا احساں جاناں دل یہ کہتا ہے کہ شاید ہو فسردہ تُو بھی دل کی کیا بات کریں دل تو ہے ناداں جاناں (ق) اول اول کی محبت کے نشے یاد تو کر بے پیے بھی ترا چہرہ تھا گلستاں جاناں…
Read Moreحماد نیازی… لہو میں خواب سی تاثیر ہے، کہانی ہے
لہو میں خواب سی تاثیر ہے، کہانی ہے فروغِ بوئے اساطیر ہے، کہانی ہے میں اپنے کربِ سیہ کار سے نکل آیا طلوعِ صبحِ ابد گیر ہے، کہانی ہے ہماری آنکھوں میں کچھ خواب تھے دعائیں تھیں یہ اک کہانی سے تعبیر ہے ،کہانی ہے کہیں کہیں کوئی آواز گونج اٹھتی ہے کہیں کہیں کوئی تصویر ہے، کہانی ہے چراغِ وصل بجھا چاہتا ہے پل بھر میں یہ روشنی جو ہوس گیر ہے کہانی ہے روش روش جو حقیقت ہے سب فسانہ ہے یہ گاہ گاہ جو تحریر ہے کہانی…
Read More