تری زمیں سے اٹھیں گے تو آسماں ہوں گے ہم ایسے لوگ زمانے میں پھر کہاں ہوں گے
Read MoreTag: شاعری
صفی لکھنوی … دیدہ اشکبار کیا کہنا
دیدہ اشکبار کیا کہنا واہ ابرِ بہار کیا کہنا حال جنت کا سن چکے واعظ اب اسے بار بار کیا کہنا اُڑ کے پہنچا کسی کے دامن تک آج میرا غبار کیا کہنا درد نے خوب دل کا ساتھ دیا واہ رے غم گسار کیا کہنا دل سے یادِ وطن صفی نہ گئی اے غریب الدیار کیا کہنا
Read Moreفراغ روہوی
ذرا سی بات پہ کیا کیا نہ کھو دیا میں نے جو تم نے کھویا ہے اس کا شمار تم بھی کرو
Read Moreحمایت علی شاعر
اس دشت پہ احساں نہ کر اے ابرِ رواں اور جب آگ ہو نم خوردہ تو اٹھتا ہے دھواں اور
Read Moreادیب سہارنپوری … بخشے پھر اس نگاہ نے ارماں نئے نئے
بخشے پھر اس نگاہ نے ارماں نئے نئے محسوس ہو رہے ہیں دل و جاں نئے نئے یوں قیدِ زندگی نے رکھا مضطرب ہمیں جیسے ہوئے ہوں داخلِ زنداں نئے نئے کس کس سے اس امانتِ دیں کو بچایئے ملتے ہیں روز دشمنِ ایماں نئے نئے راحت کی جستجو میں خوشی کی تلاش میں غم پالتی ہے عمرِ گریزاں نئے نئے مسجد میں اور ذکر بتوں کا جناب شیخ شاید ہوئے ہیں آپ مسلماں نئے نئے دم بھر دمِ اجل کو نہ حاصل ہوا فراغ ہوتے رہے چراغ فروزاں نئے…
Read Moreاقبال عظیم
صبحِ صادق مجھے مطلوب ہے کس سے مانگوں تم تو بھولے ہو چراغوں سے بہل جاؤ گے
Read Moreادا جعفری
وہ کیسی آس تھی ادا جو کو بہ کو لیے پھری وہ کچھ تو تھا جو دل کو آج تک کبھو ملا نہیں
Read Moreناظم علی خان ہجر
سیرت کسی کی خوب ہے صورت کسی کی خوب کوئی ہمارے دل میں ہے کوئی نظر میں ہے
Read Moreمنظور حسین شور ۔۔۔ مرے دل کی دھڑک اس کے تبسم پر گراں کیوں ہو
مرے دل کی دھڑک اس کے تبسم پر گراں کیوں ہو میں افسانہ ہوں اس کا وہ مرا افسانہ خواں کیوں ہو مرے کام آ گئی آخر مری کاشانہ بر دوشی لپکتی بجلیوں کی زد پہ میرا آشیاں کیوں ہو کناروں سے گزر جانا ہی طوفانوں کی فطرت ہے جہاں دنیا ٹھہر جائے قدم میرا وہاں کیوں ہو ترا جلوہ بھی جب تیرا ہی پردہ ہوتا جاتا ہے تو پھر میری نگاہوں پر نگاہوں کا گماں کیوں ہو نہ میں وارفتۂ مطرب نہ میں جاندادۂ ساقی اگر محفل سے اٹھ…
Read Moreبشر نواز
ہم زود فراموشی کے لیے بدنام بہت ہیں پھر بھی بشر جب جب بھی چلی مدماتی پون اڑتا ہوا آنچل یاد آیا
Read More