میں جانتا ہوں مگر تو بھی آئنہ لے کر مجھے بتا کہ مرا اِنتخاب کیسا ہے؟
Read MoreTag: best urdu poetry
عابد سیال ۔۔۔ تازہ دن کی ہَوا
تازہ دن کی ہَوا ______ ………….. گزرتی ہے شاخ در شاخ سرسراتی ہوئی کونپلیں، پھول، ڈالیاں، پتے نرم لہجوں میں بات کرتے ہیں باغ کی گفتگو مہکتی ہے ایک پتے کی خوش کلامی سے
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ عابد سیال
خیالِ طیبہ و یاد ِحرم مسلسل ہے چھلکتا آنکھ سے دوری کا غم مسلسل ہے ان آنگنوں سے گزرتی نہیں ہوائے ملال جہاں جہاں وہ نگاہِ کرم مسلسل ہے مرے بھٹکنے کا امکان ہی نہیں کوئی نگاہ میں وہ شبیہِ قدم مسلسل ہے جو لمحہ ان سے ہے منسوب باقی ہے ورنہ رواں یہ قافلہ سوئے عدم مسلسل ہے زمانے جھکتے چلے جا رہے ہیں اس جانب مدارِ وقت اسی چوکھٹ پہ خم مسلسل ہے
Read Moreاسحاق وردگ ۔۔۔ رات ہوتے ہی چل پڑوں گا میں
غزل (جنم دن 24 اپریل کے ہنگام پر)رات ہوتے ہی چل پڑوں گا میںشہر میں شام تک رہوں گا میںنئے چہروں کے ساتھ خوابوں میںخود سے ہر موڑ پر ملوں گا میںزندہ رہنے کی خاص خواہش میںعشق کی آگ میں جلوں گا میںمیں اگر وجد سے نکل آیاراز کی بات ہی کروں گا میںمجھ سے میں نے کبھی نہیں ملناراستہ دیکھتا رہوں گا میںشہرِ دلی! تری فضائوں میںمیر صاحب سے مل سکوں گا میں؟کیا کبھی ذات کی خموشی میںاپنی آواز کو سنوں گا میںاک نجومی نے کل بتایا ہےبے وفائی سے…
Read Moreمظفر حنفی ۔۔۔ سر میں سما گئی تھی ہوا کج نہاد کے
سر میں سما گئی تھی ہوا کج نہاد کے ذرّوں نے بل نکال دیئے گرد باد کے بے احتجاج ظلم کو سہنا روا نہیں چپ رہ کے حوصلے نہ بڑھاؤ فساد کے اُن کے سوا کسی پہ بھروسہ نہ کیجیو وہ پَر تراش دیں گے ترے اعتماد کے ہم نے تعلقات کی قلمیں لگائی تھیں انکھوے یہ کیسے پھوٹ رہے ہیں عناد کے جتنے گھروندے تم نے بنائے تھے ریت پر پنجے گڑے ہیں ان پہ کسی دیو زاد کے
Read Moreفہمیدہ ریاض… سچ
سچ ۔۔۔ سچائی، الفت، خودداری مٹی کے کمزور کھلونے پل بھر میں ٹوٹ جاتے ہیں پھر بھی دنیا کتنی حسیں ہے ایسی مقدس ۔۔۔ جیسے مریم ایسی اجلی ۔۔۔ جیسے جھوٹ
Read Moreمیرزا واجد حسین یاس یگانہ
دلِ بے حوصلہ ہے اک ذرا سی ٹھیس کا مہماں وہ آنسو کیا پیے گا جس کو غم کھانا نہیں آتا
Read Moreباقر علی شاہ
اُڑتے دیکھ ابابیلوں کو شہر کا شہر ہی ڈرتا ہو گا
Read Moreیونس خیال
رات بھر بھیگتا رہا دامنرات آنکھوں نے انتہا کردی
Read Moreمحمد افتخار شفیع
ہرشے ہے یہاں صورتِ مہتاب افق تاب اس رات کے پردے میں نہاں کچھ بھی نہیں ہے
Read More