رکوں تو حجلۂ منزل پکارتا ہے مجھے قدم اٹھاؤں تو رستہ نظر نہیں آتا
Read MoreTag: Najeeb ahmad
نجیب احمد
اس دائرۂ روشنی و رنگ سے آگے کیا جانیے کس حال میں بستی کے مکیں ہیں خلفَ دائرةِ الضياءِ والألوانِ،لا ندري ما حالُ أهلِ المكانِ
Read Moreنجیب احمد
مری نمود کسی جسم کی تلاش میں ہے میں روشنی ہوں اندھیروں میں چل رہا ہوں ابھی
Read Moreنجیب احمد
کس نے وفا کے نام پہ دھوکا دیا مجھے کس سے کہوں کہ میرا گنہ گار کون ہے
Read Moreنجیب احمد
نجیب اک دن جو پاؤں پڑ رہا تھا وہ پانی سر سے اونچا ہو رہا ہے
Read Moreنجیب احمد ۔۔۔ ایک موتی کے لیے جاں سے گزر سکتے ہو!
ایک موتی کے لیے جاں سے گزر سکتے ہو! کیا مرے ساتھ سمندر میں اتر سکتے ہو؟ نیند کے شہر سے گزرو تو اجازت ہے تمھیں خواب کی گلیوں میں کچھ دیر ٹھہر سکتے ہو حسنِ توقیر سے رکھنا ہیں خد و خال تہی رنگ رُسوائی کا تصویر میں بھر سکتے ہو منصبِ عشق طلب کرتے ہو کس برتے پر کیا کسی کے لیے جی سکتے ہو؟ مر سکتے ہو؟ کیا کہوں ، شہرِ قناعت میں ہے برکت کتنی مختصر یہ کہ بسر چین سے کر سکتے ہو دُکھ اسیری…
Read Moreنجیب احمد ۔۔۔ ہونے کو اس دیار میں کیا کچھ ہوا نہیں
ہونے کو اس دیار میں کیا کچھ ہوا نہیں لیکن وہ ایک تو کہ دوبارہ ملا نہیں تھوڑ ی سی مختلف یہ کہانی ضرور ہے لیکن جو ہو رہا ہے تماشا نیا نہیں کچھ ہو رہا ہے اس کی خبر تو ہوا کو تھی کیا ہو رہا ہے اس کا کسی کو پتہ نہیں کیوں کھیلتا ہوں آتش و آہن کا کھیل میں انسان کے لہو کا اگر ذائقہ نہیں کیا کیا رہِ سفر میں رکاوٹ کھڑ ی نہ کی جھونکا مگر ہوا کا کہیں پر رُکا نہیں سب جانتے…
Read Moreنجیب احمد
میں تو گھر سے کبھی نہیں نکلا کس کا نقشِ قدم ہے چار طرف
Read Moreنجیب احمد
نہ جانے کس گلی کی دھول اٹھ کر ہوا کے ساتھ گھر میں آ گئی ہے
Read Moreنجیب احمد انتقال فرما گئے
معروف شاعر نجیب احمد طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے.انا للہ و انا الیہ راجعون مختصر کوائف نام: محمد طفیلقلمی نام: نجیب احمدپیدائش: 8 اگست 1947ءوفات: 9 اپریل 2021 ء مطبوعات عبارتیں: 1991ءزرِ ملال: دسمبر 2003ءازل: ستمبر 2013ءگریزاں: 2019ءکلیاتِ نجیب احمد: زیرِ طبع ( رنگِ ادب پبلی کیشنز) اعزازات احمد ندیم قاسمی ایوارڈ: (زرِ ملال) 2003ءخالد احمد ایوارڈ (لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ): 2013ءپرائڈ آف پرفارمنس: 2014ء
Read More