وقت پڑنے پہ اگر کام نہ آئے دنیا ایسی دنیا ہے تو پھر بھاڑ میں جائے دنیا نہ بنی تھی یہ کسی کی نہ ہے بننے والی پھر بھی ہر شخص یہ کہتا ہے کہ ہائے دنیا پارسا ہوں کہ گنہگار میں سب جانتا ہوں میرے بارے میں مجھے کچھ نہ بتائے دنیا سچ بتاتے ہوئے خاطر میں نہیں لانے کا جس قدر چاہے بھلے شور مچائے دنیا کوئی خواہش کوئی لالچ نہ ہوس ہے دل میں ہم فقیروں پہ عبث سر نہ کھپائے دنیا ما سوا لَھوْ و لَعِب…
Read MoreTag: Sagheer Ahmad Sagheer
صغیر احمد صغیر ۔۔۔ کبھی تو دیکھو گے ان کی لالی جناب عالی (ماہنامہ بیاض مارچ 2022)
کبھی تو دیکھو گے ان کی لالی جناب عالی ہماری آنکھیں جو ہیں سوالی جناب عالی اب اور کیسا بنائیں خود کو جو بھائیں تم کو کہ اب تو ہم نے انا بھی ڈھا لی جناب عالی عجب قرینہ، عجب مہارت ہے گفتگو میں جو اتنا اچھے سے بات ٹالی جناب عالی ہمارا بچپن کا یار تھا جو، وہ چاہتا ہے ہم اس کو بولیں جناب عالی، جناب عالی تمہاری ضد ہے تو نام بھی اب کے لیں تو کہنا لو آج ہم نے قسم اٹھا لی جناب عالی وہ…
Read Moreصغیر احمد صغیر ۔۔۔ خدا کرے کہ ہمیشہ مرا رہے، آمین
خدا کرے کہ ہمیشہ مرا رہے، آمین جو میرا ہو وہ مرا اس طرح بنے، آمین تو کائنات کی ہر چیز مجھ کو مل جائے مری دعا پہ اگر یار تو کہے، آمین دعائیں کرتا ہوں جو میں وہ تم بھی کرتے رہو خدا مٹا دے ہمارے یہ فاصلے، آمین عجب نہیں کہ وہ تصویر سے نکل آئے عجب دعا ہے کہ سینے سے آ لگے، آمین اگر وہ پلکیں اٹھائے صغیر کچھ نہ کہے ہم اس کی بات پہ کہتے ہیں بِن سنے، آمین
Read Moreصغیر احمد صغیر ۔۔۔ زمانے کا یہ رویہ سمجھ نہیں آیا
زمانے کا یہ رویہ سمجھ نہیں آیا کسی کو جیسا ہوں ویسا سمجھ نہیں آیا میں کیسے مان لوں منصف کی منصفی کہ اسے پھٹا ہُوا مرا کرتہ سمجھ نہیں آیا تغیر ایک حقیقت سہی مگر تیرا یہ اتنا جلدی بدلنا سمجھ نہیں آیا وہ دیکھ سکتا ہے: میرا یقیں غلط نکلا اسے خموشی کا لہجہ سمجھ نہیں آیا خدا کی مانی نہیں، اُس کے ماننے والو! مجھے تمہارا عقیدہ سمجھ نہیں آیا سمجھ سکا ہے اگر کوئی تو بتائے مجھے صغیر ہونا نہ ہونا سمجھ نہیں آیا
Read Moreصغیر احمد صغیر ۔۔۔ اپنے آپ کو جانا نئیں
اپنے آپ کو جانا نئیں اس نے اب تک مانا نئیں تو نے میرا حق کھایا کیا تو میرا کانا نئیں دل کی باتیں غور سے سن یہ کوئی گانا وانا نئیں تیرے کسی بھی اپنے نے تیرا بوجھ اٹھانا نئیں اس کے بارے مت پوچھو جس رستے پر جانا نئیں ملنے سے کیوں ڈرتے ہو میں نے کوئی کھا جانا نئیں مقصد شعر سنانا ہے محفل کو گرمانا نئیں تاج پہ نظریں رکھتا ہے اس کے سر پر آنا نئیں نام صغیر بتائیں کیوں جب اس نے پہچانا نئیں
Read Moreصغیر احمد صغیر ۔۔۔ ہر ایک شخص کو میرا ہنر دکھائی دیا
ہر ایک شخص کو میرا ہنر دکھائی دیا تو میرے ساتھ نہیں تھا مگر دکھائی دیا تب اپنے آپ سے اتنا میں شرمسار ہوا جب اک بشر کے علاوہ بشر دکھائی دیا خدا کو ماں ہی سمجھ کے جب اس سے لڑ پڑا میں خدا کا تب جو مجھے درگزر دکھائی دیا میں شہر والوں کی بینائی کیا کہوں کہ انھیں جو میرا خیر کا پہلو تھا شَر دکھائی دیا عجب سفر ہے کہ اب ختم ہی نہیں ہوتا جو ابتدا میں بہت مختصر دکھائی دیا اسے بھلانے کی کوشش…
Read Moreصغیر احمد صغیر
صغیر احمد صغیر
عمر بھر کارِ اذیت سے گزرتے ہیں صغیر تب کہیں جا کے کوئی ایک خوشی آتی ہے
Read Moreصغیر احمد صغیر
اب ترے ترک تعلق کی سمجھ آئی ہے لوگ سستے میں ملی چیز گنوا دیتے ہیں
Read Moreنعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ صغیر احمد صغیر
جس پہ سرکار کی سیرت کا اثر ہوجائے مرحبا آپ کا منظورِ نظر ہو جائے جس پہ آقا کی فقط ایک نظر ہو جائے چاہیے جیسا خدا کو وہ بشر ہو جائے ان کی دہلیز پہ ادنیٰ سا سوالی بن کر جو بھی فریاد کروں مصرعِ تر ہو جائے مرے شاہا، مجھے مدحت کا شرف ایسا دے میں ثنا خوانی کروں اور امر ہو جائے اے خدا جب ترے دربار کی جانب آؤں آپ کا ذکر مرا زادِ سفر ہو جائے کاش ایسا ہو کہ کملی میں چھپا لیں آقا…
Read More