خالد علیم ۔۔۔ میرا جی کے نام

میرا جی کے نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا جی تم میرا جی ہو میراجی ہم جانتے ہیں تم صرف ثنااللہ تھے پہلے آخر اک دن میراسن کے عشق میں میرا جی کہلائے اور جب میرا جی کہلائے تم نے ثنا اللہ کے دل کی دھڑکن کو اپنے اندر مار دیا جانتے ہیں ہم تم اچھی نظمیں لکھتے تھے منٹو کے افسانوں جیسی کرشن کے سچے کرداروں میں ڈوبی نظمیں آدھے دھڑ کے  انسانوں  پر پوری نظمیں حیوانوں پر پوری نظمیں لیکن —سچ ہے منٹو نے اپنے خاکے میں جتنے رنگ بھرے تھے…

Read More

عزیز فیصل ۔۔۔ سبھی لبوں پہ تبسم، اداس میرا دل

سبھی لبوں پہ تبسم، اداس میرا دل مزاجِ کرب کا تیور شناس میرا دل مقامِ شکر کہ کوئی تو میرا اپنا ہے زمانہ تیرا سہی، میرے پاس میرا دل غزل کی شاخ پہ اشکوں کا بور آتا ہے نکالتا ہے جب اپنی بھڑاس میرا دل میں مبتلا ہوں ترے عشقِ خاص میں کیونکر جواز اس کے رکھے سو پچاس میرا دل میں اپنے سینے کی دھک دھک پہ ناز کرتا ہوں کہ پالتا نہیں خوف و ہراس میرا دل یہی ہے میری فضیلت، یہی مرا اعزاز ہمیشہ کرتا ہے حسنِ…

Read More

نسیمِ سحر ۔۔۔ ہائیکو (جاپانی ہائیکو نگار یوشی میکامی اِسّا کے ہائیکوز کا ترجمہ)

A man, just one… Also a fly, just one.. In the huge drawing room تنہائی کا راج اتنے کشادہ کمرے  میں میں اور اِک مکھّی O snail Climb Mount Fuji But slowly, slowly ! رینگتے کیڑے، تُو کوہِ فُجی پر چڑھ تو سہی لیکن۔۔۔ آہستہ Napping at midday I hear the song of rice planters and feel ashamed of myself Kobayashi Issa خود پر شرمندہ  دھوپ میں محنت کش مصروف اونگھ رہا ہوں مَیں

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ خاور اعجاز

سمندر محمدؐ ، سفینہ محمدؐ خدا تک پہنچنے کا زینہ محمدؐ مجھے زندگی دینے والا خدا ہے مگر زندگی کا قرینہ محمدؐ زمانے کی نظروں میں مکہ مدینہ ہمارا تو مکہ مدینہ محمدؐ درخشندہ ہے بزمِ ہستی انہیؐ سے یہ عالم صدف اور نگینہ محمدؐ کسی سے نہیں ایک گوشہ بھی پنہاں جو سب پر عیاں وہ خزینہ محمدؐ

Read More

رضا اللہ حیدر ۔۔۔ شاید حریمِ قدس کی کوئے جناں کی ہے

شاید حریمِ قدس کی کوئے جناں کی ہے چڑھتی ہے آسمان کو مٹی کہاں کی ہے ٹھنڈی ہوائیں درد کی سوغات لے اُڑیں تاثیر اس قدر مرے اشکِ رواں کی ہے اس کی محبتوں میں ہوئے معرکے عجب گویا کہانی جنگ کی تیر و سناں کی ہے میں حلقۂ غبارِ سفر کا مکیں ہوا رہزن کو کیوں تلاش مرے آشیاں کی ہے پھرتے ہیں لے کے آنکھ میں خوابوں کی کھیتیاں حالت عجیب شہر میں پیر و جواں کی ہے آخر رضا ہوا ہی کرے گی ہوا اُسے احباب کو…

Read More

نسیمِ سحر ۔۔۔ اَے سبھوں کے خُدا، مِری سُن تو !

اَے سبھوں کے خُدا، مِری سُن تو ! شک میں ڈوبا مِرا تیقُّن تو؟ ایک دُنیا نئی بنے شاید ! مَیں نے بھی کہہ دیا اگر ’کُن‘ تو؟ اپنے شعروں میں سانس لیتا ہوں لگ گیا اِس ہنر کو جب گھُن تو؟ ٹھوکریں مار مت زمین پہ یوں تیرا بگڑا کہیں توازُن تو؟ ماننا بعد کی ہے بات، مگر کہہ رہا ہوں جو، غور سے سُن تو ! بے حِسی مجھ پہ حملہ آور ہے جِسم میرا جو ہو گیا سُن تو ؟ جھانک کر دیکھ میرے دِل میں کبھی…

Read More

اعجاز حسین فاخر ۔۔۔ جان دینی تھی مگر جان نہیں دے پایا

جان دینی تھی مگر جان نہیں دے پایا اپنے ہونے کا میں تاوان نہیں دے پایا ترے عشاق میں گمنام اگر ہوں تو سبب دل تجھے میں علی الاعلان نہیں دے پایا خون سے اپنے رقم کی ہے جو دیواروں پر اس کہانی کو میں عنوان نہیں دے پایا وقت بزدل  نے مری پیٹھ میں خنجر گھونپا موت مجھ کو مرے شایان نہیں دے پایا خود کو بھی لے کے نکلنا تھا مجھے گھر سے مگر اتنی مہلت تھی کہ میں دھیان نہیں دے پایا جس محبت سے اسے خلق…

Read More

اسد رضا سحر ۔۔۔ بڑے اسی کو ہی کہتے ہیں دل لگی مرے دوست

بڑے  اسی کوہی کہتے ہیں دل لگی مرے دوست کسی سے کچھ بھی نہ کہنا ہے زندگی مرے دوست جہاں میں ایک بھی ایسا نظر نہیں آیا کرے جو آکے تمہاری برابری مرے دوست بتا رہی ہیں مہکتی فضائیں گلیوں کی گذر ہوا ہے تمہارا ابھی ابھی مرے دوست میں اک وظیفہ تمہیں دان کرنے والا ہوں کشید کرنا  اندھیروں سے روشنی مرے دوست

Read More

محمود کیفی ۔۔۔ وہ میں نہیں تھا ، مگر وہ میری ہی ذات سمجھے

وہ میں نہیں تھا ، مگر وہ میری ہی ذات سمجھے عجیب تھے لوگ وہ بھی جو دِن کو رات سمجھے ہو مُلک پر جب امیر زادے کی حکمرانی غریب لوگوں کی کیسے وہ مشکلات سمجھے خدا کے بارے میں بُت پرستوں سے بات کی تو کبھی وہ عُزٰی ، کبھی وہ لات و منات سمجھے ابھی وہ غُصّے میں ہے ، ابھی تُم خموش بیٹھو نہیں یہ ممکن ابھی تُمھاری وہ بات سمجھے میں دوستوں کی مدد کو بیٹھا تھا کیفی لیکن وہ میرے چُھپ بیٹھنے کو دُشمن کی…

Read More