اعجاز حسین فاخر ۔۔۔ جان دینی تھی مگر جان نہیں دے پایا

جان دینی تھی مگر جان نہیں دے پایا اپنے ہونے کا میں تاوان نہیں دے پایا ترے عشاق میں گمنام اگر ہوں تو سبب دل تجھے میں علی الاعلان نہیں دے پایا خون سے اپنے رقم کی ہے جو دیواروں پر اس کہانی کو میں عنوان نہیں دے پایا وقت بزدل  نے مری پیٹھ میں خنجر گھونپا موت مجھ کو مرے شایان نہیں دے پایا خود کو بھی لے کے نکلنا تھا مجھے گھر سے مگر اتنی مہلت تھی کہ میں دھیان نہیں دے پایا جس محبت سے اسے خلق…

Read More

حبیب الرحمان مشتاق ۔۔۔ نہ مل سکا وہ جو میرے تصورات میں ہے

نہ مل سکا وہ جو میرے تصورات میں ہے سنا تو یہ تھا کہ بازارِ شش جہات میں ہے مجھے زمیں کے مسائل سے تھوڑی فرصت دو مرا شعور فضائے تخیلات میں ہے میں تجھ کو اب تری تصویر سے نکالوں گا تجھے خبر نہیں یہ فن بھی میرے ہاتھ میں ہے کسی قدیم کھنڈر سے مجھے نکالا گیا شمار اس لئے میرا نوادرات میں ہے یہ قیس نام کے بندے سے اس کو کیا نسبت ازل سے دشتِ جنوں میری شاملات میں ہے مرے سوال کا کیا ہے فلک…

Read More

حبیب الرحمان مشتاق ۔۔۔ صدائیں دیتا ہے کوئی ہر آن خالی کر

صدائیں دیتا ہے کوئی ہر آن خالی کر یہ خستہ حال پرانا مکان خالی کر زمانہ نت نئے اسلوب کی تلاش میں ہے تُو اپنے رسمِ کہن کی دکان خالی کر کنارہ تو نہیں، گرداب اپنی منزل ہے ہوا نکال دے، اب بادبان خالی کر تُو کس کی گھات میں بیٹھا ہے، اپنی خیر منا الٹنے والی ہے تیری مچان، خالی کر نشانہ چُوک نہ جائے لرزتے ہاتھوں سے اچھال تیر کماں سے، کمان خالی کر نویدِ صبحِ یقیں کوئی دے گیا مشتاق سو اب علاقہء وہم و گمان خالی…

Read More

وبا کے دنوں میں اختلافات ۔۔۔ نوید صادق

میرا پاکستان ۔۔۔۔۔۔ وَبا کے دِنوں میں اختلافات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گذشتہ روز ڈاکٹر توصیف تبسم صاحب کو فون کیا کہ ان کی خیریت دریافت کی جائے، باتوں باتوں میں کرونا وائرس سے پھیلنے والی بین الاقوامی وبا کا ذکر آیا تو توصیف صاحب بولے: خدا ہم سے ناراض ہو گیا ہے۔ میں نے کہا: جی، ایسا ہی لگ رہا ہے ۔ فرمانے لگے: دیکھیں، اگر میں آپ سے ناراض ہو جاؤں تو آپ کو اپنے گھر نہیں آنے دوں گا۔ بات سمجھ میں آتی ہے۔ خدا ہم سے واقعی ناراض ہے…

Read More

کورونا وائرس اور ہم ۔۔۔ نوید صادق

میرا پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔ کورونا وائرس اور ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رات کے گیارہ بجے دھیان آیا کہ صبح کا ناشتہ ۔۔۔ لیکن وزیر اعلی پنجاب نے تین دن کے لیے گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلنے کی اپیل کی ہے ۔۔۔ کیا کیا جائے۔ لیکن وزیراعظم محترم تو روز یہی کہتے نظر آتے ہیں کہ ڈرنا نہیں، ۔۔۔ یہ مجھے بار بار وزیراعظم پر غصہ کیوں آنے لگتا ہے ۔۔۔تھوڑا غور کریں تو کہتے تو خان صاحب ٹھیک ہی ہیں کہ ڈرنا نہیں، لڑنا ہے۔ ہمیں واقعی لڑنا ہے، ڈرنا نہیں۔ لیکن…

Read More

احسان شاہ ۔۔۔۔۔۔۔ ہماری آئنوں سے کب ملاقاتیں نئی ہیں

ہماری آئنوں سے کب ملاقاتیں نئی ہیں مگر اس بار لگتا ہے کہ کچھ باتیں نئی ہیں نئے چہرے پہن کر جو یہاں آئے ہیں ان کی پرانی حاجتیں ہیں اور مناجاتیں نئی ہیں اگرچہ آسماں خالی پڑا ہے بادلوں سے زمینوں پر مگر اب کے یہ برساتیں نئی ہیں یہاں آئے ہوئے ہم کو ابھی کچھ دن ہوئے ہیں ہمارے واسطے یہ دن نئے ،راتیں نئی ہیں مری بستی میں نووارد ہیں کچھ ایسے قبائل قدیمی سوچ ہے اُن کی مگر باتیں نئی ہیں

Read More