افضال ریحان ۔۔۔ نواز شریف کی سیاست اور لیگی صدارت؟

ہماری قومی سیاست میں نوازشریف نہ تو مسیحا ہے اور نہ اتاترک جیسا کوئی آئیڈیل لیڈر، وہ کوئی فلاسفر ہے نہ تھنکر وہ جب بات کر رہا ہوتا ہے تو درویش کو کھٹکا لگا رہتا ہے کہ کہیں ہتھے سے اکھڑ نہ جائے۔ اسکے ساتھ ہی اگر تنقید نگار حوصلے سے کام لیتے ہوئے ضمیر کی مطابقت میں اظہارِ خیال کی اجازت مرحمت فرما دیں تو یہ عاجز عرض گزار ہے کہ پچھلے 76، 77برسوں میں نہ اس ملک کو نواز شریف جیسا مخلص لیڈر ملا اور نہ ہی مسلم…

Read More

عطاالحق قاسمی ۔۔۔ گلی ڈنڈا سے کرکٹ تک

مجھ سے زیادہ بور دنیا میں کون ہو سکتا ہے کہ پوری دنیا میں کرکٹ کرکٹ ہو رہی ہے اور مجھ بور کو کرکٹ سے دلچسپی ہی کوئی نہیں۔ میں تھوڑا سا مبالغہ کر گیا ہوں دلچسپی ہوتی ہے مگر صرف اس وقت جب میچ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہو مگر پرابلم یہ ہے کہ پاکستان کو ہارتا دیکھ نہیں سکتا چنانچہ جب کبھی ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے کرکٹ سے میری دلچسپی اس لمحے ختم ہو جاتی ہے۔ دراصل میں بہت سست انسان ہوں بچپن میں بھی…

Read More

کشور ناہید ۔۔۔ افسوس ناک خبروں کا سلسلہ

کچھ دن ہوئے میری کتاب کے مترجم ڈاکٹر سفیر اعوان اپنے مکمل کیے ہوئے صفحات کو فائنل ٹچ دے رہے تھے۔ انہوں نے فون پر پوچھا ایک شہر کا نام سمجھ ہی نہیں آرہا۔ انہوں نے جب بتایا تو میں نے کہا ’’یہ بشکیک ہے‘‘ بہت سے پاکستانیوں کو سنٹرل ایشیا کے ممالک میں سے چند کے نام آتے ہیں۔ بشکیک کرغستان کا دارالحکومت ہے۔ میں نے اس شہر کا دو تین دفعہ سفر کیا ہے پہلے تو جب وہ روس کا حصہ تھا، آزاد ملک کی حیثیت میں بھی دو دفعہ مگر…

Read More

ڈاکٹر نواز کاوش…بہاول پور میں اردو ادب

بہاول پور میں اردو ادب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہاول پور تاریخی ، تہذیبی اور ثقافتی اعتبار سے اپنا ایک تشخص رکھتا ہے۔ سرسوتی کے مقدس دریا کی وجہ سے اس علاقے کا ویدوں میں کئی جگہ ذکر آیا ہے۔ گنویری والا کا مقام تاریخ کا گم گشتہ باب ہے۔جو بہاول پور کے ریگزار میں آج بھی شاندار ماضی کا گواہ ہے۔ پتن منارا، سوئی وہار اور ایسے کئی دوسرے مراکز بہاول پور کے مختلف علاقوں میں اپنی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ مسلمانوں نے سندھ کے راستے ملتان تک فتوحات کیں…

Read More

کورونا وائرس اور ہم ۔۔۔ نوید صادق

میرا پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔ کورونا وائرس اور ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رات کے گیارہ بجے دھیان آیا کہ صبح کا ناشتہ ۔۔۔ لیکن وزیر اعلی پنجاب نے تین دن کے لیے گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلنے کی اپیل کی ہے ۔۔۔ کیا کیا جائے۔ لیکن وزیراعظم محترم تو روز یہی کہتے نظر آتے ہیں کہ ڈرنا نہیں، ۔۔۔ یہ مجھے بار بار وزیراعظم پر غصہ کیوں آنے لگتا ہے ۔۔۔تھوڑا غور کریں تو کہتے تو خان صاحب ٹھیک ہی ہیں کہ ڈرنا نہیں، لڑنا ہے۔ ہمیں واقعی لڑنا ہے، ڈرنا نہیں۔ لیکن…

Read More