کچھ بھی ترتیب سے نہیں رکھتا کتنا بے ربط کر دیا تو نے
Read MoreMonth: 2024 نومبر
انور مسعود ۔۔۔ قطعات (بیادِ امجد اسلام امجد)
قطعات (بیادِ امجد اسلام امجد) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ ہم کو دے گیا داغِ جدائی وہ خوشبو دار لفظوں کا لکھاری کرشمے ہیں کئی اُسکے ہُنر کے ڈرامہ، شاعری ، کالم نگاری …………… مجھے رہ رہ کے یاد آتا ہے یارو غمگُسار اپنا کچھ ایسا ہے کہ آنکھوں میں نمی محسوس ہوتی ہے بڑی بے رونقی سی ہے ادب کے شہر میں برپا بڑی شِدّت سے امجد کی کمی محسوس ہوتی ہے
Read Moreآنس معین
میں سوچتا رہا کل رات بیٹھ کر تنہا کہ اس ہجوم میں میرا شمار کم ہوگا
Read Moreاحمد فراز
office-PM321 رہِ وفا میں حریفِ خرام کوئی تو ہوسو اپنے آپ سے آگے نکل کے دیکھتے ہیں
Read Moreضیا عظیم آبادی
اک ٹیس سی دل میں اٹھتی ہے اک درد سا دل میں ہوتا ہے ہم راتوں کو رویا کرتے ہیں جب سارا عالم سوتا ہے
Read Moreشہریار
حسین ابنِ علی کربلا کو جاتے ہیں مگر یہ لوگ ابھی تک گھروں کے اندر ہیں
Read Moreعمر قیاز قائل ۔۔۔ تازہ اِس طرح کوئی صبح کا امکاں کر لیں
تازہ اِس طرح کوئی صبح کا امکاں کر لیں کوئی جُگنو ہی شبِ غم میں فروزاں کر لیں تیرے پیکر کی تصوّر میں سجا کر خوشبو درد کے مارے ہُوئے جشنِ بہاراں کر لیں اب یہی ایک ہی صُورت ہے مرے دِل زدگاں چاٹ کر زخمِ جِگر درد کا درماں کر لیں یہ سلیقہ یہ ہنر آتا ہے آتے آتے کسی حسرت کسی ارماں کو غزل خواں کر لیں مہرباں آپ پہ ہے وقت کی ترتیب ابھی جِس قدر چاہیں مجھے آپ پریشاں کر لیں شعر یہ سوچ کے قائل…
Read Moreجمال احسانی
ہارنے والوں نے اس رخ سے بھی سوچا ہوگا سر کٹانا ہے تو ہتھیار نہ ڈالے جائیں
Read Moreناصر شہزاد
تو نے خوف مرگ مٹا دیا تو نے حق کو جینا سکھا دیا تو حسن حسین کا پیشوا تو علی ولی کا امام ہے
Read Moreعبیداللہ علیم
تم اپنے رنگ نہاؤ میں اپنی موج اڑوں وہ بات بھول بھی جاؤ جو آنی جانی ہوئی
Read More