محسن اسرار

بے خبری میں ہونٹ دیے کی لو کو چومنے والے تھے وہ تو اچانک پھوٹ پڑی تھی خوشبو رات کی رانی سے

Read More

عرفان صدیقی

ہمارے دل کو اک آزار ہے ایسا نہیں لگتا کہ ہم دفتر بھی جاتے ہیں غزل خوانی بھی کرتے ہیں

Read More

نسرین سید ۔۔۔ خوشا اے دل ، الم کی یہ فراوانی مبارک ہو

خوشا اے دل ، الم کی یہ فراوانی مبارک ہو عطائے عشق ہے جو بھی پریشانی، مبارک ہو وہ جلوہ عکس ہے، معکوس ہے، خود آئنہ ہے وہ؟ تحیر دل کو آنکھوں کو یہ حیرانی مبارک ہو چلی آئی ہوں دنیا چھوڑ کر، تیری غلامی میں مرے دل کی مرے شاہا، یہ سلطانی مبارک ہو تجھے اے دل بھلا بزمِ طرب سے لینا دینا کیا ہے نسبت قیس سے تجھ کو، بیابانی مبارک ہو کہاں کا سہل تھا تسخیر کرنا سنگ کو، آخر کیا ہے موم جس نے، آنکھ کا…

Read More

طارق جاوید ۔۔۔ دل سے دنیا نکال کر مرے دوست

دل سے دنیا نکال کر مرے دوست پھر تو مجھ سے سوال کر مرے دوست دیکھ میری جبیں پہ لب رکھ دے میری سانسیں بحال کر مرے دوست عین ممکن ہے کام آ جاؤں رکھ لے مجھ کو سنبھال کر مرے دوست ایک درویش ہنستا جاتا ہے اپنا کاسہ اچھال کر مرے دوست دل کے مفتی سے لا کوئی فتوا ہجر مجھ پر حلال کر مرے دوست

Read More

زعیم رشید ۔۔۔ بلوغت کی ایک نظم

کھل جاسم سم کھل جاسم سم…. کھل جاسم سم کہنے سے بھی غار دہانہ کب کھلتا ہے! میں نے اپنے تشنہ، ترسے گرم لبوں سے نیند کے ماتے تن پر ہلکے ہلکے دستک دی تو کوئی نہیں تھا کنڈلی مار کے بیٹھی دھوپ سے خود کو ڈسوانے کی لذت اب شہوت میں بدل گئی تھی جسم کی وحشت الماری میں اِک ہینگر سے لٹک رہی تھی اس کھڑکی کی انگڑائی میں ایک خزانہ دہک رہا تھا ایک برہنہ مست کنواری خواہش تھی جو اب دو مونہی ناگن بن کرپھن پھیلائے…

Read More

آنس معین

میں چاہتا ہوں ٹھہر جائے چشمِ دریا میں لرزتا عکس تمہارا بھی میرا سایا بھی

Read More

محمد نور آسی ۔۔۔ شورکیسا ہے دل کی جھانجھر میں

شورکیسا ہے دل کی جھانجھر میں جانے کیا چل رہا ہے بھیتر میں کیسے کہہ دوں کہ میں اکیلا تھا کوئی چلتا رہا برابر میں جب تلک پاؤں پانیوں میں رہے آگ جلتی رہی سمندر میں شب ابھی اور کتنی باقی ہے کروٹیں سوچتی ہیں بستر میں اک توجہ کا آسماں پاکر کیا اڑانیں ہیں دل کبوتر میں عکس معکوس ہوگئے سارے آئنے کھو گئے تھے منظر میں عمر بھر جاپنے کے بعد کھلا کوئی انتر نہیں تھا منتر میں اب وہ کنکر بنے ہیں گلیوں کے پھول رہتے تھے…

Read More

امر مہکی ۔۔۔ کسی ستارے سا تابندہ ہونا چاہتا ہوں

کسی ستارے سا تابندہ ہونا چاہتا ہوں میں روشنی کا نمائندہ ہونا چاہتا ہوں میں اپنی ذات کے مدفن میں دفن ہوں کب کا کسی طلسم سے پھر زندہ ہونا چاہتا ہوں ہر ایک لمحہ ترا مجھ کو سوچتے گزرے میں تیرے دھیان میں پائندہ ہونا چاہتا ہوں بھلائی کیا کی کہ اُلٹا گناہ لازم ہے میں ایسی نیکی پہ شرمندہ ہونا چاہتا ہوں خدا کا شکر ہے واعظ کہ پارسائی میں تری طرح ہوں نہ آئندہ ہونا چاہتا ہوں قدم قدم پہ ملے لطف منزلوں سا امر میں ایسی…

Read More

واجد امیر ۔۔۔ کیوں ساتھ ہی پھرتی ہے پریشانی ہماری

کیوں ساتھ ہی پھرتی ہے پریشانی ہماری کس نے اسے سونپی ہے نگہبانی ہماری سجدوں سے لپٹتی ہوئی پیشانی ہماری پلکوں سے گراتی ہے پشیمانی ہماری دیکھا نہ کبھی ہم ہیں یہیں پاس تمہارے دیکھی نہ کبھی چاک گریبانی ہماری کچھ لوگ محبت سے ہمیں دیکھ رہے ہیں اک پَل کو سہی، ہے تویہ سلطانی ہماری منظر کوئی میعارِ نظر تک نہیں پہنچا آنکھوں میں پڑی رہ گئی حیرانی ہماری اِک سانس کی بھی خودسے رعایت نہیں کرنی ہم پر ہی نہ چڑھ دوڑے یہ طغیانی ہماری سب عقل دھری…

Read More

بیدل حیدری

بھوک پیچھے پڑ گئی ہے ہاتھ دھو کر اور بھی پیٹ سے باندھو مرے دو چار پتھر اور بھی

Read More