خالد کھوکھر ۔۔۔ کوئی بھی بات بتانے کا حوصلہ نہیں ہے

کوئی بھی بات بتانے کا حوصلہ نہیں ہے اُسے دوبارہ منانے کا حوصلہ نہیں ہے تمہارے آنسو مرے دل پہ آ کے گرتے ہیں تمہیں اب اور رُلانے کا حوصلہ نہیں ہے میں اُس سے دُور، بہت دُور جانا چاہتا ہوں مگر یہ سچ ہے کہ جانے کا حوصلہ نہیں ہے میں احتجاج بھی کرتا ہوں ضبط کی لَے میں کہ مجھ میں شور مچانے کا حوصلہ نہیں ہے سوال! ظلم کو زنجیر ڈال سکتا ہے جواب! اتنا زمانے کا حوصلہ نہیں ہے چھپا کے رکھے ہوئے ہیں وہ آج…

Read More

خالد کھوکھر … یہ فسانہ نہیں حقیقت ہے

یہ فسانہ نہیں حقیقت ہے عشق ہر دور کی ضرورت ہے جھوٹ، دھوکہ، فریب، عیاری ہر قدم پر نئی سیاست ہے آ ج بے حد نڈھال ہوں غم سے مجھ کو تیری اشد ضرورت ہے پاؤں زخمی ، سراب چاروں طرف پھر بھی دل میں سفر کی حسرت ہے اہل ِ دل کیسے سُرخرو ہوں گے اہل ِ زر کی یہاں حکومت ہے شاخ ِ امید بے ثمر ہی سہی زندگی پھر بھی خوبصورت ہے شعر دل میں اُترتے ہیں خالد میرے الفاظ میں محبت ہے

Read More

محمد افتخار شفیع ۔۔۔ اک ہجر ہے اور اس کا بیاں کچھ بھی نہیں ہے

اک ہجر ہے اور اس کا بیاں کچھ بھی نہیں ہے اے عشق مرے پاس یہاں کچھ بھی نہیں ہے ہر چشم کو منظر کیا اک جلوہ نما نے ورنہ تو بجز عکس بتاں کچھ بھی نہیں ہے کچھ پیڑ بہت دیر سے خاموش کھڑ ے ہیں بستی میں مسافر نہ مکاں کچھ بھی نہیں ہے یہ دشت ہماری بھی گزر گاہ تھا لیکن اس دشت میں اے راہرواں کچھ بھی نہیں ہے اک یاد ،شب رفتہ کے مرقد پہ چڑھی یاد ورنہ یہ چراغوں کا دھواں کچھ بھی نہیں…

Read More

یاسر رضا آصف ۔۔۔ اُس نے ایسے کہا ” شکریہ محترم "

اُس نے ایسے کہا ” شکریہ محترم ” میں بھی خود کو سمجھنے لگا محترم مجھ سے ملتے ہوئے عام سا وہ لگا ذکر تیرا کیا اور ہُوا محترم شاہ کا ہاتھ ہم کو یہ سمجھا گیا بجھ کے ہوتا ہے کیسے دِیا محترم راہ پوچھی ہے ہم کو بتا دیجیے ہم نے مانگا ہے کب مشورہ محترم پتھروں کے نگر سے نکالیں مجھے لوٹ آئے گی میری صدا محترم پاؤں میرے زمیں پر یہ ٹکتے نہ تھے نام کے ساتھ لکھا گیا محترم خود شناسی کی منزل ہمیں جب…

Read More

عنبرین صلاح الدین … بام سے ڈھل چُکا ہے آدھا دن

بام سے ڈھل چُکا ہے آدھا دن کس سے ملنے چلا ہے آدھا دن تم جو چاہو تو رُک بھی سکتا ہے ورنہ کس سے رُکا ہے آدھا دن جھانکتی شام کے کنارے پر مجھ سے پھر لڑ پڑا ہے آدھا دن اُس نے دیکھا جہاں پلٹ کے مجھے بس وہیں رُک گیا ہے آدھا دن پڑ رہی ہو گی برف وادی میں آنکھ میں جم گیا ہے آدھا دن عنبرین ایک ہے، بکھیڑے سَو اور گزر بھی گیا ہے آدھا دن

Read More

احمد حسین مجاہد … وہ سمجھتا ہے اس کنائے کو

وہ سمجھتا ہے اس کنائے کوپُل کی حاجت نہیں ہے سائے کومیں جو کہتا ہوں کچھ نہیں ہو گاآگ میں ڈال سب کی رائے کولے کے دو چسکیاں مرے کپ سےشہد کر دے گا پھیکی چائے کوکھل کے دیتا نہیں وہ داد کبھیآگ لگ جائے اس کی ” ہائے ” کوتجھ کو دیکھا تو خود بدل لیں گےصائب الرائے اپنی رائے کومیں یہاں آخری مسافر ہوںاک نظر دیکھ لوں سرائے کو

Read More

شاہد اشرف ۔۔۔ خوبصورت ہیں زمین و آسماں ترتیب سے

خوبصورت ہیں زمین و آسماں ترتیب سےحُسنِ فطرت نے بنایا ہے جہاں ترتیب سےاک نئے انداز سے گھر کو سجانا ہے مجھےسوچتا ہوں خود کو رکھنا ہے کہاں ترتیب سےاِس سے آگے قافلے کا کچھ پتا چلتا نہیںدشت تک جاتے ہیں قدموں کے نشاں ترتیب سےوہ مرا کردار منہا کر رہا ہے بار باراور سناتا ہی نہیں ہے داستاں ترتیب سےایک خود رو پھول کی صورت کہیں مہکا ہواجھومتا ہوں جھاڑیوں کے درمیاں ترتیب سےاس سے پہلے تو درختوں کی قطاریں تھیں یہاںکاٹ کر جن کو بنائے ہیں مکاں ترتیب…

Read More

الیاس بابر اعوان ۔۔۔ تُو سُنا تیرا کام وام ہے ٹھیک

تُو سُنا تیرا کام وام ہے ٹھیک اِس طرف سب غلط ہے، نام ہے ٹھیک اتنے دن ہوگئے ہیں فون پہ فون یار ملتے ہیں ، کل کی شام ہے ٹھیک مرے بارے سبھی یہی کہیں گے آدمی ٹھیک نئیں ، کلام ہے ٹھیک میرے صیاد بیچ دے مجھ کو جیسا میں ہوچکا ہوں ، دام ہے ٹھیک چھوڑ یار اُس کی بات کیا کرنی چھوڑ دینا ہی انتقام ہے ٹھیک

Read More

یعقوب پرواز ۔۔۔ مسافت پانیوں کی بے گہر ہے اور میں ہوں

مسافت پانیوں کی بے گہر ہے اور میں ہوں مسلسل رائگانی کا سفر ہے اور میں ہوں میں آدم زاد ہوں میری فضیلت دیدنی ہے ورائے آسماں میری نظر ہے اور میں ہوں مرا احوال دے گا میرے اندر کی گواہی حدیثِ شوق اپنی معتبر ہے اور میں ہوں بہر سو عام ہیں قصے مری دیوانگی کے مری روداد کتنی مختصر ہے اور میں ہوں درونِ غار مجھ پر ہو گئی ہے نیند طاری یہ ویرانہ نہیں ہے میرا گھر ہے اور میں ہوں مدینے سے نکل کر جا بسا…

Read More

سعادت سعید ۔۔۔ ہر ذرّہ چمک اٹھتا ہے مانندِ ِثُریّا

ہر ذرّہ چمک اٹھتا ہے مانندِ ِثُریّا جب طُورِ تجلّی سے ملا ہو یدِ بیضا سَر چشمۂ وجدان سے نکلی ہے وہ اک رَو بنتی ہے جو اشعار کا بہتا ہوا دریا وجدان کو الہام سے نسبت ہے بس اِتنی یہ آبِ ریاضت ہے تو وہ نہرِ زبیدا ہاتِف کا سخُن ہو کہ حقائق کے معارِف بنیاد ہے اعمال کا تپتا ہُوا صحرا کہنا ہے : یہ مکتب کا ادب صِرف ادب ہے مُنّاد یہ کہتے ہیں کہ ہے کارِ مسیحا ان کُلیوں سے تنگ آ کے کہا اہلِ قلم…

Read More