اُٹھائے پھرتے ہو شباب کا بوجھاور اُس پہ مستقل عذاب کا بوجھپہاڑ سر پہ کم نہیں ، لیکنیہ آسمان جیسے خواب کا بوجھپلا دو گھول کر کوئی تعویزکہاں ہم اور کہاں کتاب کا بوجھیہ پوری قوم جھُک کے چلتی ہےہے سر پہ کس قدر خضاب کا بوجھاُٹھائے یا بکھر کے رہ جائے ؟زباں پہ ہےکچھ اضطراب کا بوجھتمھاری بدگمانیوں سے سِوادلِ حزیں، وفا نصاب کا بوجھبناؤ مت خلوص کی تصویرگراں ہےآنکھ پر سراب کا بوجھتُو شکوہ سنج ہے تو کان بھی رکھمیں پھینک ہی نہ دوں جواب کا بوجھشِکن صدا …
Read MoreCategory: آج کی غزل
علی اصغر عباس ۔۔۔ چاندنی عکسِ منور ہی مرے دوست کا ہے
چاندنی عکسِ منور ہی مرے دوست کا ہے حسنِ ضوبار مصور ہی مرے دوست کا ہے سرو قامت جو میں ہوں پست قدامت ہو کر میرے شانوں پہ سجا سر ہی مرے دوست کا ہے موج در موج تحرک ہی لپک ہے اُس کی دل، جنوں خیز سمندر ہی مرے دوست کا ہے اُس کی آنکھوں کی اداسی سے زمستاں چھائے پیڑ اس رت میں ثمر ور ہی مرے دوست کا ہے مرغزاروں پہ ہے رخسارِ حیا کا سایہ موسمِ گل،رُخِ انور ہی مرے دوست کا ہے گفتگو اس کی…
Read Moreڈاکٹر اشفاق احمد ورک ۔۔۔ ہمارا جسم بھی ہم سے رہائی چاہتا ہے
ہمارا جسم بھی ہم سے رہائی چاہتا ہےنمودِ خاک ہے لیکن خدائی چاہتا ہےاسیرِ نفس ہے کوئی کہ خواہشوں کا غلامہر ایک شخص یہاں پارسائی چاہتا ہےمکانِ جسم پہ اِس دل کی دستکیں بھی سنوخوشی سے رقص میں ہے یا رہائی چاہتا ہےیہ میرا دل تو مِرے پاؤں پڑ گیا کل شامیہ مجھ سے بڑھ کے تِرے ہاں رسائی چاہتا ہےہے مختصر کہ مِرا دل اُداس رہتا ہےوفا کے قحط میں یہ دل رُبائی چاہتا ہے
Read Moreڈاکٹر اشفاق احمد ورک ۔۔۔ قسمت کی تصویر بنانا آتی ہے
قسمت کی تصویر بنانا آتی ہے ہاں مجھ کو تقدیر بنانا آتی ہے خواب نگر کا رستہ مجھ کو ازبر ہے سپنوں سے تعبیر بنانا آتی ہے اس نے چہرہ چاند کے ہاتھوں بھیجا ہے کس کس کو تصویر بنانا آتی ہے پھول تو اس کا پانی بھرنے آتے ہیں پھولوں کو توقیر بنانا آتی ہے شعر بھی اس کاکلمہ پڑھنےلگتے ہیں جس کو طرزِ میر بنانا آتی ہے سخنوری کوئی کھیل نہیں ہےہم نفسو لفظوں سے شمشیر بنانا آتی ہے؟ وارث شاہ کو سخن کاوارث کہتے ہیں وارث شاہ…
Read Moreواجد امیر … بُجھے ہوئے تھے کئی دل چراغ جَل رہے تھے
بُجھے ہوئے تھے کئی دل چراغ جَل رہے تھے ہم اپنے چہرے نہیں آئینے بدل رہے تھے کوئی وہاں سے مکاں چھوڑ کر چلا گیا تھا ہم اُس گلی میں بہت دور تک نکل گئے تھے زمیں ، زمانہ ،زیاں کی زبان بولتا تھا یقیں کی ڈور میں اُلجھے گُماں پھسل رہے تھے ہوائیں مِل کے اندھیرے سے بین کررہی تھیں چراغ اپنی لَویں تھام کر سنبھل رہے تھے کسی کا حُسن بہت پاس سے بُلا رہا تھا کسی کے دِل کو کئی مسئلے مسَل رہے تھے کوئی کنویں سے…
Read Moreنعیم رضا بھٹی ۔۔۔ ایسے ملفوف ہے جھلک اس کی
ایسے ملفوف ہے جھلک اس کی مجھ پہ کھلتی نہیں مہک اس کی یہ ضروری نہیں شرر ہی ہو عین ممکن ہے ہو چمک اس کی بیٹھے بیٹھے خیال ٹوٹ گیا اور جکڑتی گئی کھنک اس کی اس ہنسی کے لیے تڑپتا ہوں کن اندھیروں میں ہے دھنک اس کی مرنے والے کو کون بتلائے خون کا اشک ہے کسک اس کی
Read Moreشاعر علی شاعر ۔۔۔ گردِ ملال چہرے پہ مَلتا رہا ہوں مَیں
گردِ ملال چہرے پہ مَلتا رہا ہوں مَیں سڑکوں پہ دھوپ اوڑھ کے چلتا رہا ہوں مَیں کارِ ہنر ہے کوئی نہ کارِ نمایاں کچھ سائے کا کام ڈھلنا ہے ڈھلتا رہا ہوں مَیں وعدہ ہوں اور وعدے کی تقدیر کی طرح فردا کے روز روز پہ ٹلتا رہا ہوں مَیں دنیا کی ٹھوکروں نے ہی جینا سکھایا ہے رہ رہ کے تیرگی میں اُجلتا رہا ہوں مَیں دیوار و در میں قید رہا ساری زندگی کہنے کو روز گھر سے نکلتا رہا ہوں مَیں اوروں کا دو قدم بھی…
Read Moreرحمان حفیظ ۔۔۔ ہمارے حق میں کسی کے جفر، رمل کوئی نئیں
ہمارے حق میں کسی کے جفر، رمل کوئی نئیں جو اہلِ دل کے مسائل ہیں ، ان کا حل کوئی نہیں عجیب شہر میں میرا جنم ہوا ہے جہاں بدی کا حل کوئی نئیں، نیکیوں کا پھل کوئی نئیں مرا سخن، مرا فن دوسروں کی خاطر ہے درخت ہوں ، مِری قسمت میں اپنا پھل کوئی نئیں ہم اہلِ فکر و نظر جس میں جینا چاہتے ہیں جہانِ گِل ! تری تقویم میں وہ پَل کوئی نئیں مِرے لئے نہ رکے کوئی موجِِ استقبال میں رزقِ لمحہ ء حاضر ہوں،…
Read Moreشبیر نازش ۔۔۔ رکی ہوئی ہیں گردشیں، نظام چل نہیں رہا
رکی ہوئی ہیں گردشیں، نظام چل نہیں رہا گیا وہ جب سے چھوڑ کے، سمے بدل نہیں رہا ہر ایک شے ہے آس پاس جوں کی توں رواں دواں مگر مری گرفت میں وہ ایک پل نہیں رہا میانِ وصل، یک نفس وہ یوں کھلا کہ اس گھڑی ابد ابد نہیں رہا، ازل ازل نہیں رہا نفس نفس حکایتیں، زباں زباں روایتیں سِوا ہے علم ہر کہیں مگر عمل نہیں رہا خدا کرے کہ وہم ہو، خدا کرے کہ خیر ہو بہت دنوں سے اس طرف چراغ جل نہیں رہا…
Read Moreشناور اسحاق ۔۔۔ قریہ ساکنان گم گشتہ
قریہ ساکنانِ گم گشتہ ڈھونڈ اب خاکدانِ گم گشتہ تو بھی ہو اب غبارِ راہ گزر مل چکا کاروانِ گم گشتہ آ ،فرامش گہِ وجود میں سن بازگشتِ اذانِ گم گشتہ فرس و تیغ و تیر و زین و زرہ لٹ رہی ہے دکانِ گم گشتہ کس ہدف کی طرف روانہ ہے؟ یہ خدنگِ کمانِ گم گشتہ دیکھ کیا کیا سدھر گئے ہیں ہم دیکھ اے بدگمانِ گم گشتہ! ** بس نکلنے کو ہوں تری جانب اے مرے آسمان گم گشتہ! (**اس شعر کی چال کہہ لیں یا تیور، اجمل…
Read More