ہوجائیں کسی کے جو کبھی یار مُنافق سمجھو کہ ہوئے ہیں دَر و دیوار مُنافق بَن جاتا ہے کیسے کوئی سَالار مُنافق یہ بات سمجھنے کو ہے دَرکار مُنافق مُمکن تھا کبھی اُن کو میں خاطر میں نہ لاتا ہوتے جو مقابل مرے دو چار مُنافق اِ ن کو کسی بازار سے لانا نہیں پَڑتا یاروں میں ہی مل جاتے ہیں تَیّار مُنافق ناپید ہوا جاتا ہے اِخلاص یہاں پَر سَر دار مُنافق ہے سرِ دار مُنافق جو شَخص مُنافق ہے , مُنافق ہی رہے گا اِک بار مُنافق ہو…
Read MoreCategory: آج کی غزل
صادق جمیل … گزر جانے کا موسم آ گیا ہے
گزر جانے کا موسم آ گیا ہےاُدھر جانے کا موسم آ گیاہے گرفت اپنے بدن پر کھو رہا ہوںبکھر جانے کا موسم آ گیا ہے اجازت ہو تو خود کو ساتھ لے لوںاگر جانے کا موسم آ گیا ہے مجھے کہنا پڑا ہے فاختہ سےکہ گھر جانے کا موسم آ گیا ہے بدن سے زندگی کی راکھ جھاڑونکھر جانے کا موسم آ گیا ہے ہزاروں خواہشیں زندہ ہیں دل میںمگر جانے کا موسم آ گیا ہے جمیل اس سمت کا سوچا نہیں تھاجدھر جانے کا موسم آ گیا ہے
Read Moreرانا سعید دوشی ۔۔۔ کر نہ بیٹھوں نئی خطا میں بھی
کر نہ بیٹھوں نئی خطا میں بھی عشق میں ہوں نیا نیا میں بھی بخشوا لوں کہا سنا میں بھی ہونے والا ہوں دشت کا میں بھی وہ کھڑا تھا کواڑ کے پیچھے اس پہ پورا نہیں کھلا میں بھی عشق دونوں ہی کر نہیں پائے پارسا تو بھی پارسا میں بھی اے ہوس! تو بھی کیا طوائف ہے تیری باتوں میں آ گیا میں بھی کون سکتے میں بول سکتا ہے بول سکتا تو بولتا میں بھی ساری دنیا تو ساری دنیا ہے ساری دنیا ۔۔۔ مراد کیا۔۔۔ میں…
Read Moreدلاور علی آزر ۔۔۔ بہت وسیع بہت خوب رو سمندر ہے
بہت وسیع بہت خوب رو سمندر ہے میں درمیاں ہوں مرے چار سو سمندر ہے مرے لیے تو اِسی دائرے میں ہے دنیا مرے لیے تو یہی آب جو سمندر ہے ہمارا وصل ڈبو دے گا دشت و صحرا کو میں ایک سر پِھرا دریا ہوں تو سمندر ہے نمازِ حشر ادا کرنے والا ہے طوفان! بچھی ہوئی ہیں صفیں قبلہ رو سمندر ہے سب اپنا اپنا تعلق جتاتے ہیں اِس سے کسی کا دوست کسی کا عدو سمندر ہے کوئی سفینہ اُتارے بغیر بھی خود میں لہو سے سرخ…
Read Moreآئرین فرحت … نئے سانچے میں ڈھل جاؤں نیا اک سلسلہ بن کر
نئے سانچے میں ڈھل جاؤں نیا اک سلسلہ بن کر کسی لمحے میں نکلوں دائرے سے راستہ بن کر جہاں پر زندگی تاریکیوں میں گھر گئی ہو واں میں آدھی رات کو آؤں اجالوں کی صدا بن کر وہ رب ہے فیصلہ اس کا اٹل ہے روز اول سے وگرنہ لوگ کیسے کیسے آئے تھے خدا بن کر وہ اک سجدہ کہ پل بھر میں بدل ڈالے جو انساں کو نظریہ زندگی کا یا نظر کا زاویہ بن کر مجھے تنہائیاں جب بھی ستانے آئی ہیں فرحت تو اپنے ساتھ…
Read Moreعظمی جون ۔۔۔ خواب کی حدوں تک تو شادمان میں بھی ہوں، شادمان تم بھی ہو
خواب کی حدوں تک تو شادمان میں بھی ہوں، شادمان تم بھی ہو ہاں مگر حقیقت میں بے امان میں بھی ہوں، بے امان تم بھی ہو ہم نے کب یہ سوچا تھا، عِشق کی مَسافت میں یہ گھڑی بھی آنی ہے آخری وِچھوڑے پر بدگمان میں بھی ہوں، بدگمان تم بھی ہو دَشت کی مَسافت میں، دُھوپ کی تَمازت میں, کون کس کا سایا ہے؟ اپنے اپنے حصّے کا سائبان میں بھی ہوں، سائبان تم بھی ہو طنزیہ سے لہجے ہیں، کاٹ دار جملے ہیں، گفتگو میں تلخی ہے…
Read Moreصغیر احمد صغیر … ہر اک کو اپنی کمائی پلٹ کے آتی ہے
ہر اک کو اپنی کمائی پلٹ کے آتی ہے بھلائی ہو کہ برائی پلٹ کے آتی ہے جو بات کی تھی کسی پر وہ اب سنو بھی سہی کہا نہ تھا کہ یہ بھائی! پلٹ کے آتی ہے میں اس کے عکس کو دیوار پر لگاؤں ذرا؟ دکھاؤں؟ کیسے خدائی پلٹ کے آتی ہے؟ حسین ہونٹوں کی تعریف جب بھی کرتے ہیں ادھر سے تلخ نوائی پلٹ کے آتی ہے صغیر دل ہے کہ خالی مکان ہے کوئی کہ آہ بن کے دہائی، پلٹ کے آتی ہے
Read Moreافضل گوہر … جب تجھ سا اِس جہاں میں نہیں اور کوئی تھا
جب تجھ سا اِس جہاں میں نہیں اور کوئی تھا پھر کیسے مان لوں کہ حسیں اور کوئی تھا مٹی سے میں تو پھوٹ پڑا پیڑ کی طرح جو ہو گیا ہے رزقِ زمیں اور کوئی تھا بس خال و خد ہی بدلے گئے ہیں وگرنہ دوست کچھ دیر پہلے مجھ سا یہیں اور کوئی تھا وہ جس سے آئنے میں لڑائی ہوئی مری اندر کا آدمی تو نہیں اور کوئی تھا تُو نے مجھے لباس سے سمجھا ہے مطمئن بے چین مجھ میں اپنے تئیں اور کوئی تھا
Read Moreشاہد ماکلی ۔۔۔ یہیں گرد و نواح میں گونجتی ہے، مرے قرب و جوار سے پھوٹتی ہے
یہیں گرد و نواح میں گونجتی ہے، مرے قرب و جوار سے پھوٹتی ہے کوئی دُور دراز کی چاپ نہیں، جو سکوت کے پار سے پھوٹتی ہے یہ جہانِ مجاز ہے عکس نُما، کسی اور جہاں کی حقیقتوں کا یہاں چاند اُبھرتا ہے پانیوں سے، دھنک آئنہ زار سے پھوٹتی ہے وہاں ساری شگُفت تضاد سے ہے، جہاں حیرتیں اوڑھ کے گھومتا ہوں کہیں پھول چٹان سے پھوٹتا ہے، کہیں آگ چنار سے پھوٹتی ہے نہ شمال و جنوب میں دیکھتا ہوں، نہ طلوع و غروب میں دیکھتا ہوں میں…
Read Moreشاہد ماکلی ۔۔۔ نمائشوں کے نمونے مصورانہ ہیں
نمائشوں کے نمونے مصورانہ ہیں یہ کائناتیں خدا کا نگار خانہ ہیں کوئی کنارہ نہیں حیرتوں کی وسعت کا عجائبات کی دنیائیں بیکرانہ ہیں تمھارے خواب کے موتی تو یک گرہ ہوں گے ہمارے خواب کی مالائیں دانہ دانہ ہیں بہت سا وقت خدا کے بغیر کٹتا ہے بہت سے شام و سحر ہیں جو بے زمانہ ہیں گزرتا جاتا ہے شاہد ہمارا مستقبل ابد سے ماضی کی جانب کہیں روانہ ہیں
Read More