سر چھپانے کے لیے دھوپ میں گھر دیتا ہے وہ خدا ہے جو اندھیروں کو سحر دیتا ہے میرے بگڑے ہوئے حالات سنوارے گا ضرور وہ جو سوکھے ہوئے پیڑوں کو ثمر دیتا ہے میرا سرمایہ بنے حمد وثنا کے آداب میرا خالق مجھے لفظوں کا ہنر دیتا ہے کس محبت سے وہ سنتا ہے دعائیں سب کی ٹوٹے پھوٹے ہوئے لفظوں میں اثر دیتا ہے جستجو تیری کہاں بیٹھنے دیتی ہے مجھے تو مجھے روز نیا اذنِ سفر دیتا ہے حوصلہ مند کو مایوس نہیں کرتا کبھی وہ گزرنے…
Read MoreCategory: متفرقات
شکیب جلالی ۔۔۔ رباعیات
تقدیسِ شباب سے شرارے پھوٹے انگڑائی کہ جیسے ماہتابی چھوٹے یوں اُٹھ کے گریں وہ شوخ بانہیں گویا اک ساتھ فلک سے دو ستارے ٹوٹے ۔۔۔۔۔۔۔ مے خانہ بدوش یہ گلابی آنکھیں زلفیں ہیں شبِ تار تو خوابی آنکھیں مستی کے جزیروں سے پکارا کوئی ساون کی پھواریں یہ شرابی آنکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ گل رنگ یہ زرکار سی بھوری کرنیں سیماب سے دھوئی ہوئی نوری کرنیں بلور سی بانہوں پہ دمکتے ہوئے بال مہتاب کی قاشوں پہ ادھوری کرنیں ۔۔۔۔۔۔۔ انگ انگ میں بہتے ہوئے مہ پارے ہیں کس درجہ شرر…
Read Moreحمد باری تعالیٰ ۔۔۔ صفدر صدیق رضی
حمد لکھوں گا میں ہر صنفِ سخن سے پہلے یوں تِرا نام زباں پر ہے دَہن سے پہلے تجھ کو رکھا گیا جب کچھ بھی نہ رکھا تھا کہیں دل بنایا گیا سینے میں بدن سے پہلے جتنا بہتر ہوں میں اب تک تری توفیق سے ہوں میں گنہگار تھا اس چال چلن سے پہلے اس بلا وجہہ تکلف کی ضرورت کیا تھی میں ترے ساتھ ہی تھا دارورسن سے پہلے سجدہ کرتا ہوں تو احساسِ ندامت کے ساتھ درد ہوتاہے مرے دل میں چبھن سے پہلے یا الٰہی مجھے…
Read Moreحمد باری تعالیٰ ۔۔۔۔ اشرف کمال
سر چھپانے کے لیے دھوپ میں گھر دیتا ہے وہ خدا ہے جو اندھیروں کو سحر دیتا ہے میرے بگڑے ہوئے حالات سنوارے گا ضرور وہ جو سوکھے ہوئے پیڑوں کو ثمر دیتا ہے میرا سرمایہ بنے حمد وثنا کے آداب میرا خالق مجھے لفظوں کا ہنر دیتا ہے کس محبت سے وہ سنتا ہے دعائیں سب کی ٹوٹے پھوٹے ہوئے لفظوں میں اثر دیتا ہے جستجو تیری کہاں بیٹھنے دیتی ہے مجھے تو مجھے روز نیا اذنِ سفر دیتا ہے حوصلہ مند کو مایوس نہیں کرتا کبھی وہ گزرنے…
Read Moreحمد باری تعالیٰ ۔۔۔ استاد قمر جلالوی
حمد باری تعالیٰ سن سن کے مجھ سے وصف ترے اختیار کا دل کانپتا ہے گردش ِ لیل و نہار کا لاریب لا شریک شہنشاہِ کل ہے تو ! سر خم ہے تیرے در پہ ہر اک تاجدار کا محمود تیری ذات، محمدؐ ترا رسول رکھا ہے نام چھانٹ کے مختارِ کار کا بنوا کے باغِ خلد ترے حکم کے بغیر شدّاد منہ نہ دیکھنے پایا بہار کا جاتی ہے تیرے کہنے سے گلزار سے خزاں آتا ہے تیرے حکم سے موسم بہار کا رزاق تجھ کو مذہب و ملت…
Read Moreحمد رب ذوالجلال … سید ضیاء الدین نعیم
حمد رب ذوالجلال ………… تجھ سے ہوجائے اگر وابستگی پروردگار دور ہو جائے دلوں کی بے کلی پروردگار جہل کی پھیلی ہوئی ہے تیرگی پروردگار روشنی…. بار الہا…. روشنی پروردگار !! ماننے سے قبل تجھ کو سب کا رد مطلوب ہے ہے یہاں اثبات سے پہلے نفی پروردگار تیرا ہو جائے تو پالیتا ہے کیا کیا آدمی خود شناسی، بامرادی، برتری پروردگار تیری خاطر دوستی ہو تیری خاطر دشمنی ہر کشا کش سے چھٹے پھر آدمی پروردگار کیا کروں میں نذر کیا تیرے خزانے میں نہیں پیش کرنے کو ہے…
Read Moreخاور اعجاز ۔۔۔ (Jane Reichhold)
The whole sky In a wide field of flowers One Tulip بامِ فلک ہے یا پھولوں کے باغیچے میں ایک گلِ لالہ A long journey Some cherry petals Begin to fall ایک طویل سفر چیری کی کچھ پنکھڑیاں گِرنے کا آغاز Winter cold Finding on a beach An open knife یخ بستہ سردی ڈھونڈ رہی ہے ساحل پر ایک کھُلا چاقو Wild flowers The early spring sunshine In my hand کچھ جنگلی غنچے اوّل موسمِ گل کی دھوپ میرے ہاتھوں میں
Read Moreنسیمِ سحر ۔۔۔ ہائیکو (جاپانی ہائیکو نگار یوشی میکامی اِسّا کے ہائیکوز کا ترجمہ)
A man, just one… Also a fly, just one.. In the huge drawing room تنہائی کا راج اتنے کشادہ کمرے میں میں اور اِک مکھّی O snail Climb Mount Fuji But slowly, slowly ! رینگتے کیڑے، تُو کوہِ فُجی پر چڑھ تو سہی لیکن۔۔۔ آہستہ Napping at midday I hear the song of rice planters and feel ashamed of myself Kobayashi Issa خود پر شرمندہ دھوپ میں محنت کش مصروف اونگھ رہا ہوں مَیں
Read Moreآفتاب لکھنوی
کافر تھا میں ضرور مگر ان کے عشق میں منٹوں میں کیا سے کیا مرا ایمان ہو گیا ان کی نظر سے میری نظر دس بجے لڑی دس بج کے دس منٹ پہ مسلمان ہو گیا
Read Moreحمدِ باری تعالیٰ ۔۔۔ جلیل عالی
کوئی حلقہ ہے نہ حد ہے نہ کنارے اُس کے فرش و افلاک، فضا، چاند، ستارے، اُس کے آنکھ کے بس میں کہاں عکس اُتارے اُس کے دلِ بینا ہی سمجھتا ہے اشارے اُس کے نہ تو دیکھا نہ ہی سمجھا نہ اُسے پہچانا پھر بھی موسم ہیں کئی ساتھ گزارے اُس کے اُس کی تسبیح شماری میں بسر ہوں تو بنے تنِ فانی کو دیے سانس اُدھارے اُس کے وہ جو چاہے تو بِنا ابر بھی اُترے برسات ذات ہے اُس کی عجب کام ہیں نیارے اُس کے رحمتِ…
Read More