ایسی لگن سے ذکرِمدینہ کرے کوئی گھر بیٹھے دیدِگنبدِخضریٰ کرے کوئی پھر ہر مرض کا شوق سے چارہ کرے کوئی پہلے درود، ورد وظیفہ کرے کوئی دشوار تو نہیں ہے نکیرین کا جواب خیر الورا کا پیش حوالہ کرے کوئی لے جائے اپنے ساتھ محبت حضور کی یوں ظلمتِ لحد میں اُجالا کرے کوئی بادِ سحر کے ہاتھ فغانِ سحر گہی دربارِ مصطفی کو روانہ کرے کوئی جزوِ دُعا بنا کے درود و سلام کو بگڑے معاملات سنوارا کرے کوئی قرب و رضائے ذاتِ الٰہی کے واسطے نامِ نبی پہ…
Read MoreCategory: نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
عقیدت ۔۔۔ خاور اعجاز
غم کی خوشبو سے معطر ہے کتابِ کربلا ہر ورق ہے سرخ از خونِ گلابِ کربلا فجر کا لمحہ طلوعِ مہرِ دُنیا کے لیے عصر کی ساعت برائے آفتابِ کربلا حرفِ آخر میں لکھا جائے گا صرف اسمِ حسینؓ نامِ اسمٰعیل ؑہو گا انتسابِ کربلا کیا ہمارے دَور میں بھی آئے گا کوئی حسینؓ یہ جو کھُلتا جا رہا ہے ہم پہ بابِ کربلا ہم نے پوچھا کیا یہی ہوتا ہے مہماں سے سلوک کچھ نہیں بس اِک خموشی تھی جوابِ کربلا وقت کے دربار میں ہوتے ہیں سارے فیصلے…
Read Moreعقیدت ۔۔۔ محمد انیس انصاری
شبِ سیہ میں تبسم کیا حضورؐ نے، گر تو رنگ و نور سے یک دم فروزاں ہو گیا گھر حضورؐ آئے تو مکّہ کی ساری مائوں میں خدا نے جشنِ ولادت منایا ، بانٹے پِسر کسی کا نام نہ تھا کائنات میں ’’احمدؐ‘‘ نہ اور کوئی ’’محمدؐ‘‘ ہوا تھا دھرتی پر تمھارا نام بھی نُقطوں سے ماورا رکھّا تمھیں بھی عیب سے اللہ نے رکھّا بالاتر پُکارے جائیں گے آدمؑ ، ’’ابو محمدؐ‘‘ سے یہ کنّیت نہ کسی کو ملی سرِ محشر فرشتے آپؐ کو جُھولا جُھلایا کرتے تھے حلیمہ…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ اعجاز دانش
خواب میں ان کی زیارت ہو خدایا مجھ کو کاش مل جائے محمد کا سہارا مجھ کو میرے مولا تری الفت کے میں قرباں جاؤں تری الفت نے ہر اک غم سے نکالا مجھ کو اب ترے ہجر کے لمحات گزاروں کیسے پاس پھر اپنے بلا لیجیے آقا مجھ کو اپنی کملی میں محبت سے چھپا لیں آقا ہر قدم ورنہ ستائے گا زمانہ مجھ کو اب کسی شہر کی اس دل کو نہیں ہے خواہش بھا گیا ایسے ترا شہر مدینہ مجھ کو ہے مرا زادِ سفر نامِ رسولِ…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ طالب انصاری
جب بھی دکھائی دے گئے آثار نعت کے تخلیق کیا سے کیا ہوئے شہکار نعت کے تعمیر ِ قصر ِ دل کرو اس اہتمام سے چھت ہو درود کی ، در و دیوار نعت کے باغ ِ زبان ِ شعر و ادب کی ہیں رونقیں سایا بکھیرتے ہوئے اشجار نعت کے دل کی منڈیر پر انہیں رکھا ہے مستقل مجھ کو ملے چراغ جو دو چار نعت کے لایا ہوں سامنے میں عقیدت کے زور پر ہر لفظ میں چھپے ہوئے اَسرار نعت کے مجھ کو بلا نہ گنبد ِ…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید ریاض حسین زیدی
دن منور ہیں چاندنی راتیں آپؐ ہی کی ہیں یہ مداراتیں سب اجالوں سے ہو گئے روشن نور افزا ہیں آپؐ کی باتیں روشنی آگئی زمانے میں دل میں اُتریں حضورؐ کی نعتیں سب سے محکم ہے آپؐ سے نسبت اور کچھ کام کی نہیں ذاتیں انؐ کے کسبِ کمال کی فہرست سب حدیثوں کی خوب تر باتیں میں ریاضِ نبیؐ کا باسی ہوں مجھ پہ خوشبو کی ہیں مداراتیں
Read Moreعقیدت ۔۔۔ صغیر احمد صغیر
محبت کا سکھا دیجے سلیقہ یا رسول اللہ مرے دل میں ہو مدحت کا اجالا یا رسول اللہ ابھی عشاق سی میری نہ صورت ہے نہ سیرت ہے غلامی کا کروں کیسے میں دعویٰ یا رسول اللہ مری ہر سانس ہی وقفِ درودِ پاک ہو جائے ثنا خوانی بنے میرا حوالہ یا رسول اللہ ہے مدت سے کسک دل میں مجھے در پر بلا لیجے مرے غم کا بھی ہو جائے مداوا یا رسول اللہ میں کاش ان کے زمانے میں اگر پیدا ہوا ہوتا بلانے پر میں کہتا: جی…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ واجد امیر
مرا سُخن مرا حُسنِ کلام اُن کے لیے ہُنر میں جوہے وہ سب دام دام اُن کے لیے سحر کا غلغلہ ہنگامِ شام اُن کے لیے ہے بود و ہست کا سب اہتمام اُن کے لیے شِکوہ و شان اُنہیں کس طرح کرے مرعوب جب ایک جیسے ہیں سب خاص و عام اُن کے لیے پلٹ دیا گیا رفتارِ وقت کا برتن اُلٹ دیا گیا سارا نظام اُن کے لیے چمک اُنہی کے لیے مہر وماہ میں رکھی سجایا کاہکشاؤں کا بام اُن کے لیے کسی کی مسندِ خالی پہ…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ اعجاز دانش
سارے جہاں میں دھوم نبیؐ کے نگر کی ہے وہ سر زمینِ پاک شہِ بحر و بر کی ہے چھائی ہوئی ہے ارض و سما پر جو ہر طرف وہ روشنی حضورؐ ترے بام و در کی ہے ہم کو تو آپؐ ہی کی شفاعت پہ ہے یقیں اس دل میں کوئی جا نہیں خوف و خطر کی ہے شعر و سخن پہ کیوں نہ مجھے افتخار ہو وابستگی حضورؐ سے میرے ہنر کی ہے جو روشنی ازل سے ابد تک ضیا کرے ایسی کہاں مجال وہ شمس و قمر…
Read Moreخالق آرزو ۔۔۔ عقیدت
اے شاہِ شہاں تیرے در پہ کھڑا ہوں علی کے گھرانے کا ادنیٰ گدا ہوں! مری چشمِ تر میں یہ آنسو نہیں ہیں میں آبِ نظر سے وضو کر رہا ہوں مرے مولا مجھ کو بھی توفیق دے دے میں طیبہ کی گلیوں کو تکنے چلا ہوں وفورِ الم سے بدن تر بتر ہے! بشاشت سے گرچہ میں سب سے ملا ہوں ہر اک موج اب بھی یہ چِلا رہی ہے میں اصغر کے تشنہ لبوں کی صدا ہوں مدینے میں ہوں ختم سانسیں یہ خالق لیے آرزو سوئے طیبہ…
Read More