اپنے محبوب کو جب رب نے پکارا ہوگا عرش کو مل کے فرشتوں نے سنوارا ہوگا آمنہ دیکھ کے مکھڑا یہی کہتی ہونگی رب نے اس چاند کو جنت سے اتارا ہوگا عرش کی آخری منزل پہ جو پہنچے ہوں گے مرے آقا نے بھی لبیک پکارا ہوگا ان کے آنے کی خبر عرش پہ پھیلی ہوگی سارے نبیوں نے بھی پھر عرش سنوارا ہوگا وہ جو رحمت ہیں جہانوں کے لیے آئے ہیں مرحبا، مرحبا ہر ذرہ پکارا ہوگا روز محشر وہ شفاعت کے لیے آئیں گے ہر گنہگار…
Read MoreCategory: نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سرور حسین نقشبندی
جاں کو ہر دکھ کی ہر اک غم کی دوا ملتی ہے جب گلے آ کے مدینے کی ہوا ملتی ہے موسم ایسا کہ گھلی جاتی ہے شبنم دل میں خاک ایسی جسے چھولیں تو شفا ملتی ہے نعت پڑھتے ہوئے سرشار ہوا جاتا ہوں میری نسبت لبِ حسان سے جا ملتی ہے آپ کی مدح کا ہوتا ہے وہاں سے آغاز سرحدِ عقل جہاں عشق سے آ ملتی ہے ہم بھلا کیسے نہ اس ذکر سے وابستہ رہیں یاد سے جن کی ہمیں یادِ خدا ملتی ہے ایک درویش…
Read Moreنعتؐ ۔۔۔ راحت سرحدی
کریں گے جب نظر سرکار میرے تو ہو جائیں گے بیڑے پار میرے درودِ پاک کی خوش بو سے پہروں مہکتے ہیں در و دیوار میرے یہ شاخوں پر ثنا گستر پرندے دعائیں مانگتے اشجار میرے ہیں ان کے نام کی برکت سے اب تک منور گنبد و مینار میرے عطا ان کی نہیں تو اور کیا ہے جو اب تک سر پہ ہے دستار میرے اگر ان کا کرم مجھ پر نہ ہوتا تو ملنے تھے کہاں آثار میرے رضا شامل نہ ہو اُن کی جو راحت تو میں…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید ریاض حسین زیدی
فکروعمل کے حسن کا سامان کر دیا عزت مآب آپؐ نے انسان کر دیا یہ معجزہ آپؐ نے دشت وجود کو خوشبو سے مالا مال گلستان کر دیا اوہام کی فضا سے بشر کو نکال کر صدق و صفا کا مرکزی عنوان کر دیا غیر خدا کے آگے نہ سر کو جھکائیے واضح ترین آپؐ نے اعلان کر دیا عصیاں شعار چشمِ زدن میں تھے منقلب خود کردنی پہ ان کو پشیمان کر دیا خلقِ عظیم آپؐ کا رشک آفرین ہے کافر کو جس نے صاحب ایمان کر دیا راہیں…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ افضل ہزاروی
پا لی آقا کے اگر حسنِ ادا کی خوشبو مل گئی سمجھو ہمیں قربِ خدا کی خوشبو آنے والوں کو یہ مہکا ہی کے لوٹاتی ہے سرخرو آپ سے ہے جود و سخا کی خوشبو آپ کے دم سے چھٹی حبسِ عداوت کی گھٹن ہر طرف پھیل گئی مہر و وفا کی خوشبو جس کو راس آیا گلستانِ محمد کا سفر اس کی سانسوں میں ہے گلہائے بقا کی خوشبو خاکِ پا آپ کی یوں لے کے اڑی بادِ صبا ’’ہر طرف پھیل گئی غارِ حرا کی خوشبو‘‘
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ محمد انیس انصاری
آقاؐ کی محبت کا اثر ختم نہ ہو گا مکّہ سے مدینے کا سفر ختم نہ ہو گا مخلوق سدا جھولیاں پھیلائے رہے گی اس پیڑ کی شاخوں پہ ثمر ختم نہ ہو گا مِلتی رہیں گی نِت نئی لفظوں کو قبائیں سرمایۂ اربابِ نظر ختم نہ ہو گا ہر نعت میں گونجے گی ترے عشق کی آواز حسّانؓ ترا حسنِ ہنر ختم نہ ہو گا مت پوچھیئے اُس شہرِ مدارات کا احوال لنگر ہے ، کہ جو شام و سحر ختم نہ ہو گا جُز حرفِ شکیبائی انیسِ دل…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ گلزار بخاری
کیا کیا ہیں گہر دامنِ بحرین میں دیکھیں اوصافِ نبی سیرتِ حسنین میں دیکھیں پوچھیں پرِ جبریل سے پرواز نبی کی معراج ہے کیا منزلِ قوسین میں دیکھیں ہو گا نہ جُدا شہر درِ علم سے ہر گز مضبوط ہے کیا ربط فریقین میں دیکھیں سایہ نہ ہو جس ذات کا ثانی ہو تو کیسے ایسا کوئی انسان ہے کونین میں دیکھیں ڈھونڈے نہ کہیں اور ملے گا وہیں گلزار ہاں بو ذر و سلمان کے نعلین میں دیکھیں
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ رضااللہ حیدر
قسم خدا کی وہ حسن و جمال دلکش ہے نبی کے روضے کا منظر کمال دلکش ہے رسول اعظم و آخر کا خُلق قرآں ہے ہماری ماں نے جو دی ہے مثال دلکش ہے وہ جس کو سُن کے ملائک بھی وجد کرتے تھے وہی اذان میں طرزِ بلال دلکش ہے گرے گا اب درِ خیبر بھی اور مرحب بھی خُدا کے شیر علی کا جلال دلکش ہے ربیعہ مانگ رہے ہیں ہے حضور کی سنگت جواب اچھوں سے اچھا سوال دلکش ہے طریقِ ہجرتِ نبوی پہ چل کے جاؤں…
Read Moreمرزا آصف رسول ۔۔۔ فداک امی و ابی
نہ صرف حسن بہ ہر کیف و کم ہے تجھ پہ فدا ہے جو بھی عشق بہ شانِ اتم ہے تجھ پہ فدا نہ بس فداک ابی ، نے فداک امّی بس ہے اور بھی جو کوئی محترم ہے تجھ پہ فدا ہے بندگی تو وہی جس میں پیروی ہو تری کہ ہر ثواب و جزاء و کرم ہے تجھ پہ فدا طوافِ کعبہ و سعی و سجود و عمرہ و حج سبھی فدا ہیں حرم پر، حرم ہے تجھ پہ فدا تو شمعِ محفلِ یزداں تو رونقِ ہستی ہر…
Read Moreنعتؐ ۔۔۔ جلیل عالی … जलील आली
جادہِ عشق میں تابندہ علم تیرے ہیں کیا بتائیں ہمیں کیا نقشِ قدم تیرےؐ ہیں دوسرا کون ہے اس شان کا ممدوح کوئی وصف جیسے سرِ قرطاس و قلم تیرے ہیں مالکِ کُل نے کیا والی و مختار تجھے یہ جہاں تیرا ہے فردوس و ارم تیرےؐ ہیں اک تریؐ دُھن ہے ہمارے لیے آہنگِ حیات شوق سینے میں بہم آنکھ میں نم تیرےؐ ہیں دل کسی موسم و ماحول کا محتاج نہیں ہوں کسی حال میں بھی ہم ہمہ دم تیرےؐ ہیں کیا مجال آنکھ اٹھے اپنی کسی اور…
Read More