غلام جیلانی شمس ۔۔۔ نعت

رحمان کی رحمت کا وہ حقدار نہیں ہے جو ذاتِ محمد کا طلبگار نہیں ہے ہر خاک کا ذرّہ جو ہُوا شہرِ نبی میں یاقوت سے بہتر ہے وہ بیکار نہیں ہے وہ بولیں تو برسات ہو خوشبو کی ہر اک سو ایسی تو کسی اور کی گفتار نہیں ہے سرکارِ مدینہ کی شفاعت پہ نظر ہے محشر میں کوئی اور مددگار نہیں ہے ہو عود یا عنبر یا کوئی روغنِ گل ہو آقا کے پسینے سے مہکدار نہیں ہے ہے عشق اگر شاہِ مدینہ سے تو پھر شمس کل…

Read More

جلیل عالی ۔۔۔ نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم

کب کوئی عشق ترےؐ عشق کا ہم پایہ ہوا وہی جانیں کہ عطا جن کو یہ سرمایہ ہوا تھک کے تھم جاتی ہے ہر موجِ زمانہ آخر کہیں ٹھہرا نہ تریؐ راہ سے رَم آیا ہوا خیر و انعام کا رستہ تراؐ ایک ایک عمل حکمتِ تام کا دریا تراؐ فرمایا ہوا ورد کرتی ہیں ترےؐ نام کا سانسیں دم دم روح میں یوں تراؐ احساس ہے گہرایا ہوا نہیں ممکن کہ شفاعت کی نگاہوں میں نہ ہو دل کہ جو اپنی خطاؤں پہ ہو پچھتایا ہوا جس سے راضی…

Read More

نعت رسول پاک ﷺ ….جو داغ دل پہ لگے تھے وہ دھو کے آیا ہوں

جو داغ دل پہ لگے تھے وہ دھو کے آیا ہوں میں خوش نصیب‘ مدینے میں رو کے آیاہوں مرے مقام ، مرے مرتبے پہ غور کریں میں مکّے اور مدینے سے ہو کے آیا ہوں دل و نظر میں حضوری کی کیفیت تھی عجب درِ نبی پہ بہت دیر رو کے آیا ہوں گناہ گار تھا، اپنے کیے پہ روتا رہا میں آبِ پاک سے دامن بھگو کے آیا ہوں حرم سے طیبہ تلک آنکھ بھی نہیں جھپکی عجیب رنگ تھے، دل میں سمو کے آیا ہوں متاعِ زیست…

Read More

خاور اعجاز ۔۔۔ نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم

گزریں گے ہر مقام سے مہتاب تھام کے جلتے ہیں جن کے دل میں چراغ اُنؐ کے نام کے وردِ زباں ہے اسمِ مبارک حضورؐ کا موسم بدل گئے ہیں مِرے صبح و شام کے کھُلتی گئیں زمان و مکاں کی بھی سلوٹیں فیضان ہیں اُنہیؐ کے یہ حسنِ کلام کے سارے گھروں میں ایک وہ گھر ہے رسولؐ کا سیکھا زمانہ جس سے ہنر احترام کے ذرّوں سے پھوٹتے ہیں : مہک ، رنگ ، روشنی کیا سلسلے ہیں گنبد و دیوار و بام کے شہرِ مدینہ مرجعِ عالم…

Read More

تابش کمال ۔۔۔ نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم

میرا اعزاز و اِفتخار دُرود میرے سرکارؐ! بے شمار دُرود اسمِ احمدؐ! ہزار جاں قُرباں جسمِ احمدؐ! ہزار بار دُرود صحنِ جاں میں گُلاب کیوں نہ کِھلیں پڑھ رہی ہے یہاں بہار دُرود اس لیے سر جھکائے رکھتا ہوں بن گیا ہے گلے کا ہار دُرود آلِ اطہر پہ بے حِساب سلام ذاتِ اَقدسؐ پہ صد ہزار دُرود خون میں، روح میں ہے تابندہ وجہِ تسکینِ دِل ، قرار ، دُرود نعت لکھتے ہیں عشق سے عُشّاق دل سے پڑھتے ہیں جاں نِثار دُرود کوئی پوچھے دَوائے دِل تابش اس…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔۔ خالد احمد

نعت تو نے ہر شخص کی تقدیر میں عزت لکھی آخری خطبے کی صورت میں وصیت لکھی تو نے کچلے ہوئے لوگوں کا شرف لوٹایا عدل کے ساتھ ہی احسان کی دولت لکھی سرحدِ رنگ بہ عنوانِ اخوت ڈھائی ورقِ دہر پہ ہر سطر محبت لکھی تو نے ہر ذرے کو سورج سے ہم آہنگ کیا تو نے ہر قطرے میں اِک بحر کی وُسعت لکھی حسنِ آخر نے کیا حسن کو آخر تجھ پر آخری رُوپ دیا، آخری سورت لکھی تیرے اوصاف فقط تجھ سے بیاں ہوتے ہیں نعت…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ عقیل رحمانی

لے کے آئی صبا مدینے سے نور کا اک دیا مدینے سے مہک آئی ہے پھر مدینے کی کوئی آیا ہے کیا مدینے سے؟ چادرِ گمرہی میں لپٹا ہوا ہو گیا پارسا مدینے سے جان آنکھوں میں سب سمٹ آئی جب ہوئے ہم جُدا مدینے سے ہو رہی ہے جو نور کی بارش آئی ہے یہ گھٹا مدینے سے مل گئے فاطمہؓ ، حسینؓ و حسنؓ اور مشکل کشا مدینے سے پہنچی بابِ قبول تک فوراً جو بھی مانگی دعا مدینے سے جیسے گل سے نکلتی ہو خوشبو یوں ہوئے…

Read More

فکرِ  نعت صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ خالد علیم

فکرِ  نعت ؐ دانائیاں تمام ہوئیں جب جہان سے اُترا نبیؐ کا نطقِ جمیل آسمان سے اِنساں کو دے گیا وہ عجب جاں گدازیاں جو لفظ بھی اَدا ہوا اُن ؐ کی زبان سے جیسے مرے حضورؐ نے کیں پاسبانیاں ممکن ہوئیں نہ اور کسی پاسبان سے سچ ہے، خدا کے بعد مقامات میں عظیم کوئی نہیں ہے میرے پیمبرؐ کی شان سے مدحت کی شاہراہ پہ کیسے رواں ہو فکر موضوع یہ بلند ہے میرے بیان سے لیکن یہ فکر ِ نعت کا ہے معجزہ کہ میں آیا یقیں…

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ نبیل احمد نبیل

اُنؐ کے ہی لُطف و کرم سے، رہنمائی سے ہوا یہ جہاں روشن جمالِ مصطفائی سے ہوا کُھلتے کُھلتے کُھل گیا مجھ پر درِ خُلدِ بریں معجزہ یہ آپؐ کی مدحت سرائی سے ہوا مجھ فقیرِ رہ گُزر کو ہیچ ہیں تخت و کُلاہ یہ کرم اؐن کا ہے اور اْن کی گدائی سے ہوا اُنؐ کی رحمت جوش میں آ کر مدد کو آ گئی کام مجھ سے بے نوا کا بے نوائی سے ہوا اُن کی رحمت نے سنوارے میرے دُنیا اور دِیں دوجہانوں میں بَھلا ان کی…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ جلیل عالی

مدح کی مشکلوں سے ڈرتے ہیں لفظ اپنی حدوں سے ڈرتے ہیں اے شہِ ثَورؐ ! تیرے دیوانے کب جہاں کے ڈروں سے ڈرتے ہیں حوصلہ بس حِرا سے ملتا ہے جب بھی تنہائیوں سے ڈرتے ہیں تیری دُھن میں سلجھتی جاتی ہیں ہم کہ جن الجھنوں سے ڈرتے ہیں اہلِ باطل کہ کج کلاہِ حرم سب ترےؐ عاشقوں سے ڈرتے ہیں کیسے کیسے شہانِ جاہ و جلال تیرےؐ خستہ تنوں سے ڈرتے ہیں معجزہ ہے کہ اب بھی، شب زادے تیرےؐ روشن دنوں سے ڈرتے ہیں ہم ترےؐ اور…

Read More