نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ آصف ثاقب

نعتؐ ۔۔۔۔۔ قلم کی نسبتیں کتنی بڑی ہیں بہت ہی پیار سے نعتیں لکھی ہیں بڑے چھوٹے یہ پاکستان والے محمدؐ نام کے عاشق سبھی ہیں مدینے کے ہیں نغمے سوز والے غزل کی بھی غنائیں مدھ بھری ہیں مدینے سے سبق ہم کو ملا ہے روانِ رہگزارِ زندگی ہیں محمدؐ نے یہ بخشے ہیں اجالے جو ہم دامن کشائے آگہی ہیں عقیدت کے مناظر ہیں سنہرے ہماے سامنے صدیاں کھڑی ہیں محبت یہ مدینے سے ملی ہے جو اپنے غم رہینِ شاعری ہیں دعا، آداب، آنسو، شوق ثاقب نبیؐ…

Read More

نعتؐ ….نسیمِ سحر

وہؐ سُن کے عِشق میں ڈوبی سطُور، خوش ہوں گے غلام سے مرے آقا حضورؐ خوش ہوں گے بُلاوا آیا جو عُشّاق کو مدینے سے بحور و دشت بھی کر کے عبور خوش ہوں گے خدا کرے یہ مرا خواب سچا ثابت ہو کہ میری نعت سنیں گے حضورؐ، خوش ہوں گے اُڑان میں جو کریں گے طوافِ گُنبدِ سبز تو خوب چہکیں گے اُڑتے طیور، خوش ہوں گے ! پسینہ اُن ؐ کا جو پھیلائے گا مہک اپنی تو ہار مان کے عُود و بخُور خوش ہوں گے مدینے…

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ حسنین مظہری

یاد جس وقت در و بامِ حرم آتے ہیں کتنے ہی اشک پسِ دیدۂ نم آتے ہیں یہ مدینہ ہے شہِ ارض و سما کی بستی چین کرنے کو یہاں سوختہ دم آتے ہیں ہوگئے دیکھتے ہی حلقہ بہ گوشِ اسلام وہ جو ہاتھوں میں لیے تیغِ دو دم آتے ہیں جب بھی مشکل میں پکاروں کہ کوئی ہے میرا دفعتاً آتی ہے آواز کہ ہم آتے ہیں ماہ وخورشید شب و روز سرِ بامِ حرم بہرِ دیدارِ شہنشاہِ اُمم آتے ہیں ایک لمحے میں اتر جاتی ہے صدیوں کی…

Read More

نعتِ رسولِ مقبولﷺ … ناصر زیدی

نعتِ رسولِ مقبولﷺ نہ مال و زر کی، نہ جاہ و حشم کی خوشبو تھی سوادِ قلب و نظر میں حرم کی خوشبو تھی عجب نشہ تھا کہ خود پر بھی اختیار نہ تھا مشامِ جاں میں وہ جود و کرم کی خوشبو تھی قریب روضۂ اقدس کی جالیاں تھیں مرے عقیدتوں میں بسی چشمِ نم کی خوشبو تھی کِھلا ہُوا تھا چمن ہر طرف مرادوں کا حضورؐ آپ کے ہی دم قدم کی خوشبو تھی جب آپ آئے تو ایمان وہ بھی لے آئے وہ جن کے ذہن میں…

Read More

ریاض ندیم نیازی ۔۔۔ نعتیہ ہائیکوز (ماہنامہ بیاض لاہور مارچ 2022 )

جھولی بھر دونا میری مُرادیں بھی آقاؐ پوری کر دونا! ۔۔۔۔۔ ایسا کوئی ہے کُل عالم میں آقاؐ سا جیسا کوئی ہے؟ ۔۔۔۔ کس کو جانا غیر پیارے نبیؐ نے رکھا کب دُشمن سے بھی بَیر! ۔۔۔۔ رحمت کا عالم جب بھی مدینے کو جاؤ بھولو گے سب غم ۔۔۔۔ جب ہم نے پالی سارے غموں کو بھول گئے روضے کی جالی!

Read More

مرزا آصف رسول ۔۔۔ دُرِّ درود دَر کشا (ماہنامہ بیاض مارچ 2022 )

سب سے عظیم تر دعا صل علی محمدٍ ان پہ درود بھیجنا صل علی محمدٍ صَلِّ عَلیٰ نَبِیِّنَا راہ میں ہے خرد جہاں حیرتِ علم حق رسا صل علی محمدٍ آئنۂ ازل ہیں وہ ، آئنۂ ابد بھی وہ ان پہ نگاہِ کبریا صل علی محمدٍ دیکھا کسی نے کب کہیں ؟ ایسا کوئی زمیں نشیں جس پہ ہر آسماں فدا صل علی محمدٍ ان پہ درود بھیج کے عجز  نے پائی آبرو حِلم و ادب کا قد بڑھا صل علی محمدٍ عقل کی علم سے رہی بحث ہی بس…

Read More

مدینے میں ۔۔۔ حفیظ الرحمٰن احسن

دل و نظر کا ٹھکانہ ہوا مدینے میں قرارِ روح جو رکھا گیا مدینے میں ہر ایک ذرّہ چمک اُٹھا خاکِ یثرب کا ہوا طلوع جو مہرِ حرا مدینے میں ملا حرم میں جسے صادق و امیں کا لقب بسا ہے آ کے وہی خوش ادا مدینے میں فضا لطیف ہے مثلِ صفاے آئینہ ہَواے خُلد ہے بادِ  صبا  مدینے میں صدائیں آج بھی سنتا ہوں خیر مقدم کی وہ آ گئے ہیں حبیبِ ؐ خدا مدینے میں ’’یہ کس بہشت شمائل کی آمد آمد ہے‘‘ اک ایک لب پہ…

Read More

حمد باری تعالیٰ ۔۔۔ نسیم سحر (ماہنامہ بیاض اکتوبر 2023)

جو تیرا دھیان آیا، ہاتھ باندھے زمیں پر سَر جھُکایا، ہاتھ باندھے جونہی تُو نے بلایا، ہاتھ باندھے ترے در پر میں آیا ہاتھ باندھے ! مجھے محشر میں تُو رُسوا نہ کرنا میں حاضر ہوں خدایا، ہاتھ باندھے ! مرے ہاتھوں میں تھا اِک جام، لیکن حرم کا دھیان آیا، ہاتھ باندھے مَیں کیسی گُمرہی میں مبتلا تھا! جو پلٹی میری کایا، ہاتھ باندھے ہوئی جب حاضری مکّے میں میری تو اپنا بُت گرایا، ہاتھ باندھے مرے آقاؐ نے جب رستہ دِکھایا تو پھر وعدہ نبھایا، ہاتھ باندھے مدینے…

Read More

نعت ۔۔۔ جنید نسیم سیٹھی (ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023 )

شاملِ حال اگر آپ کی رحمت ہو جائے عرصۂ کرب میں حاصل مجھے راحت ہو جائے لب پہ آ جائے جو ہنگامِ سحر آپ کا نام دن کی ایک ایک گھڑی حاملِ برکت ہو جائے آپ کے ذکر کی نسبت سے ملے دولتِ درد مجھ سا نادار بھی کچھ صاحبِ ثروت ہو جائے آپ کی سُنّتِ اطہر ہو مِرے پیشِ نظر میرا معیّارِ حیات آپ کی سیرت ہو جائے گْلشنِ فکر میں مدحت کا صنوبر لہکے جس کی خُوشبو سے تر و تازہ طبیعت ہو جائے بامِ اظہار پہ اُترے…

Read More

عقیدت ۔۔۔ آفتاب خان (ماہنامہ بیاض لاہور اکتوبر 2023 )

جینے کا مزا آئے سرکار کے سائے میں میں زیست گزاروں گا کردار کے سائے میں آقاؐ نے لگایا تھا اک باغ کھجوروں کا اے بخت وہیں لے چل اشجار کے سائے میں ہر وقت مرے لب پر بس اُنؐ کا درود آئے یہ عمر کٹے انؐ کے افکار کے سائے میں ہوتا ہے گزر ہر پل جنت کی ہواؤں کا بیٹھا ہی رہوں ان ؐکی دیوار کے سائے میں وہ دور صحابہؓ کا ذیشان و معزز تھا اے کاش میں رہتا اس دربار کے سائے میں جو دینِ محمدؐ…

Read More