عشق کا کاروبار کرتا ہوں اور خسارے شمار کرتا ہوں دن گزرتا ہے ساتھ سورج کے شب کو تارے شمار کرتا ہوں میں شجر سا مزاج رکھتا ہوں میں پرندوں سے پیار کرتا ہوں دنیا جو بھی کہے ترے بارے میں کہاں اعتبار کرتا ہوں تیری تصویر سامنے رکھ کر اْس سے باتیں ہزار کرتا ہوں میں جلا کر چراغ رستے پر یوں ترا انتظار کرتا ہوں جاہلوں کے مقابلے میں رضا خامشی اختیار کرتا ہوں
Read MoreTag: Poetry
راحت سرحدی ۔۔۔ آئنہ دل اور ستارہ ٹوٹ کر
آئنہ دل اور ستارہ ٹوٹ کر جڑ نہیں سکتا دوبارہ ٹوٹ کر آج بھی ہے آنکھ میں اُس کی خلش چبھ گیا تھا اک نظارہ ٹوٹ کر اُس کے قدموں میں بکھرنے کے لیے پھول کرتے ہیں اشارہ ٹوٹ کر زندگی کیا ہے بڑی آسانی سے کہہ گیا مجھ کو ستارہ ٹوٹ کر جا لگا چُپ چاپ دریا کے گلے ایک دن آخر کنارہ ٹوٹ کر تم کو ثابت دیکھ کر حیرت ہوئی جس جگہ پر ہے گزارہ ٹُوٹ کر ہاتھ کب آتا ہے راحت سرحدی تار سے گیسی غبارہ…
Read Moreخالد احمد
مرنے کے بھی ان گنت بہانے جینے کو بھی لاکھ مسئلے ہیں
Read Moreعلی حسین عابدی ۔۔۔ درد جاگے تو خواب سوتے رہے
درد جاگے تو خواب سوتے رہے ہم بھی ایسے میں خوب روتے رہے زندگی بوجھ بن گئی تھی مگر ہم اُسے خوش دلی سے ڈھوتے رہے ہم بدلتے رہے لباسِ سخن یوں خوشی کو غموں میں جوتے رہے یک بہ یک اشکِ نارسا کل شب روح کا پیرہن بھگوتے رہے ہم بھی سب کی خوشی میں خوش ہو کر عمر بھر اپنا غم بلوتے رہے عابدی جو بکھر گئے تھے کبھی وہ تعلق سبھی پروتے رہے
Read Moreخالد احمد
تو ہی حافظ ہے میرے بچوں کا میرے شہروں کا میرے قصبوں کا
Read Moreحمد باری تعالیٰ ۔۔۔ صفدر صدیق رضی
حمد لکھوں گا میں ہر صنفِ سخن سے پہلے یوں تِرا نام زباں پر ہے دَہن سے پہلے تجھ کو رکھا گیا جب کچھ بھی نہ رکھا تھا کہیں دل بنایا گیا سینے میں بدن سے پہلے جتنا بہتر ہوں میں اب تک تری توفیق سے ہوں میں گنہگار تھا اس چال چلن سے پہلے اس بلا وجہہ تکلف کی ضرورت کیا تھی میں ترے ساتھ ہی تھا دارورسن سے پہلے سجدہ کرتا ہوں تو احساسِ ندامت کے ساتھ درد ہوتاہے مرے دل میں چبھن سے پہلے یا الٰہی مجھے…
Read Moreسعدیہ بشیر ۔۔۔ الجھن
الجھ سی گئی ہوں نیا سال ہے تو پرانے کا کیا ہو !!!! مرے پاس ایسے بہت سال ہیں۔۔۔، کہاں پر سجاؤ ں ؟ کسی شیلف پر یہ سماتے نہیں۔۔۔ ، نہ یہ ٹوٹ جائیں یہ گٹھڑی میں بھی باندھے جاتے نہیں ، مرتب رہیں ۔۔۔ یہ ملبوس ہیں کیا ؟ کہ دے دوں کسی کو جو مجھ پر ہے گزرا ، وہ میرا رہے گا سمجھ سے ہے باہر کہاں رکھ کے آؤں ؟ جہاں پر گذشتہ کئی سال رکھے وہ بجھنے لگے ہیں انھیں سانس لینے کی حاجت…
Read Moreرخشندہ نوید ۔۔۔ نظم
ایک اک کرکے اوجھل ہو گئیں آنکھ سے کہاں،کدھر چڑیاں ۔۔۔ بدلیاں ۔۔۔ خوشیاں ۔۔۔ بیٹیاں چڑیاں! آکر بیٹھیں آنگن دانہ دانہ کھایا گھنا درخت کا سایہ اُڑ کر چلی گئیں پھر جانے کس جانب کِس اور میں نے چاہا اُن کو جیسے کوئی رنگیں مور ایک اک کرکے اوجھل ہو گئیں آنکھ سے کہاں کدھر بدلیاں! بدلیاں اُتریں اونچے اونچے پربت ناپ کے نیچے بھاگے بچّے بھاگے خوابوں کے انبوہ کے پیچھے صحن میں بکھرے شیشے لاکھوں ان پر چلے نہ کوئی بدلی ہوتے تن من اندر باہر جلے…
Read Moreحمد باری تعالیٰ ۔۔۔۔ اشرف کمال
سر چھپانے کے لیے دھوپ میں گھر دیتا ہے وہ خدا ہے جو اندھیروں کو سحر دیتا ہے میرے بگڑے ہوئے حالات سنوارے گا ضرور وہ جو سوکھے ہوئے پیڑوں کو ثمر دیتا ہے میرا سرمایہ بنے حمد وثنا کے آداب میرا خالق مجھے لفظوں کا ہنر دیتا ہے کس محبت سے وہ سنتا ہے دعائیں سب کی ٹوٹے پھوٹے ہوئے لفظوں میں اثر دیتا ہے جستجو تیری کہاں بیٹھنے دیتی ہے مجھے تو مجھے روز نیا اذنِ سفر دیتا ہے حوصلہ مند کو مایوس نہیں کرتا کبھی وہ گزرنے…
Read Moreریاض ندیم نیازی ۔۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان
گُل تھے ، چمن ، بہار تھے عبدالقدیر خان ایک ایسے تاجدار تھے عبدالقدیر خان وہ وقت یادگار رہے گا تمام عمر جس وقت کی پکار تھے عبدالقدیر خان سب کچھ وطن کے نام پہ قربان کر گئے اِس درجہ جاں نثار تھے عبدالقدیر خان ہر شخص اُن کی موت پہ غم سے نڈھال تھا ہاں ایسے شہریار تھے عبدالقدیر خان باغِ حیات جس سے مہکتا رہا سدا خوشبو کا وہ دیار تھے عبدالقدیر خان غم ناک آنکھ ہو گئی اُن کی جدائی سے ہر دل کا اعتبار تھے عبدالقدیر…
Read More