ہاجر دہلوی

ہاجر دہلوی

(رگو ناتھ سنگھ)

ہاجر دہلوی 30 اکتوبر 1884 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان اصل نام رگھوناتھ سنگھ تھا۔  ہاجر کاخاندان دہلی کا ایک معزز اور علم دوست خاندان تھا۔ ہاجر کے دادا منشی سردار سنگھ عربی اور فارسی زبان کے جید عالم تھے، فارسی زبان میں شعر بھی کہتے تھے،  حسیب تخلص کرتے تھے۔ ان کا فارسی شاعری کا ایک دیوان بھی شائع ہوا۔ حسیب نثر نگار بھی تھے۔ ’’روشنی‘‘ اور ’’خانہ آباد ‘‘ دو اسٹیج ڈرامے بھی لکھے۔

ہاجر کی ابتدائی تعلیم دہلی میں ہوئی۔ فارسی زبان اپنے دادا ہی سے سیکھی۔ 1906 میں والد کی وفات کے بعد بہ سلسلۂ ملازمت بھوپال چلے گئے، لیکن وہاں کی آب و ہو ا راس نہ آ پائی۔ دہلی واپس آ کر دارالشفا کے نام سے ایک دواخانہ قائم کیا اور اپنے خاندانی پیشے طبابت سے وابستہ ہو گئے۔

ہاجر دہلوی  کا انتقال 38 سال کی عمر میں 15 جون 1922 کو دہلی ہی میں ہوا۔ 

ہاجرؔ کی اُردو شاعری کا مجموعہ ’’دیوانِ ہاجرؔ دہلوی‘‘ کے نام سے 1937 میں دہلی سے شائع ہوا۔ 1951 میں ان کے ایک شاگرد نے ’’شانِ محفل یعنی گلدستۂ غزلیاتِ ہاجر ‘‘ کے عنوان سے  ہاجر کا مجموعۂ غزل شائع کیا۔  

Related posts

Leave a Comment