خالد علیم کا نغمۂ محامِدْ حضرت علیم ناصری اور ان کے فرزندِ ارجمند جناب خالد علیم دونوں اسلامی ادب کے قابلِ احترام نمائندے ہیں۔ ان دونوں معززینِ ادب کے ذکر سے مجھے اکثر زہیر بن ابی سلمیٰ اور ان کے سعادت مند بیٹے حضرت کعب بن زہیر یاد آ جاتے ہیں۔ جس طرح حضرت کعبؓ اپنے والد کے تربیت یافتہ تھے اسی طرح خالد صاحب بھی حضرت علیم کے سایہ پرور ہیں۔ جس طرح زہیر و کعبؓ اپنے ادوار کے اکابرِ ادب میں سے تھے اسی طرح حضرت علیم ناصری…
Read MoreMonth: 2026 جون
راحت اندوری
مزہ چکھا کے ہی مانا ہوں میں بھی دنیا کو سمجھ رہی تھی کہ ایسے ہی چھوڑ دوں گا اسے
Read Moreسجاد بلوچ ۔۔۔ دیکھ پائی نہ مرے سائے میں چلتا سایہ
دیکھ پائی نہ مرے سائے میں چلتا سایہ آ گئی رات اٹھانے مرا ڈھلتا سایہ تم نے اچھّا ہی کیا چھوڑ گئے ، ویسے بھی ایک سائے سے بھلا کیسے سنبھلتا سایہ میں وہی ہوں مرا سایہ بھی وہی ہے اب تک میں بدلتا تو کوئی رنگ بدلتا سایہ میں نے اس واسطے منہ کر لیا سورج کی طرف مجھ سے دیکھا نہ گیا آگے نکلتا سایہ میرا حاسد مرا ہمزاد نہیں ہو سکتا مجھ سے جلتا تو مرے ساتھ نہ چلتا سایہ آج بھی بیٹھا ہوں گم صم پسِ…
Read Moreشمشیر حیدر
کِھلا ہوا بھی یہاں دیکھتی بہار مجھے مگر ملا نہیں ماحول سازگار مجھے
Read Moreقمر رضا شہزاد
کوئی بھی کام نہ دل سے کبھی کیا شہزاد یہاں تو ہم نے محبت بھی اختیاری کی
Read Moreعباس تابش
تیرا سورج کے قبیلے سے تعلق تو نہیں یہ کہاں سے تجھے آیا ہے سبھی کا ہونا
Read Moreجوش ملیح آبادی ۔۔۔ سرشار ہوں سرشار ہے دنیا مرے آگے
سرشار ہوں سرشار ہے دنیا مرے آگے کونین ہے اک لرزشِ صہبا مرے آگے ہر نجم ہے اک عارضِ روشن مرے نزدیک ہر ذرہ ہے اک دیدۂ بینا مرے آگے ہر جام ہے نظارۂ کوثر مرے حق میں ہر گام ہے گلگشتِ مصلےٰ مرے آگے ہر پھول ہے لعلِ شکر افشاں کی حکایت ہر غنچہ ہے اک حرفِ تمنا مرے آگے اک مضحکہ ہے پرسشِ عقبیٰ مرے نزدیک اک وہم ہے اندیشۂ فردا مرے آگے ہوں کتنی ہی تاریک شبِ زیست کی راہیں اک نور سا رہتا ہے جھلکتا مرے…
Read Moreمحسن اسرار
مضافاتی ہوں پھر بھی سوچتا ہوں نہ جانے شہر میں کیا ہو رہا ہے
Read Moreڈاکٹر افتخارالحق
جو حقیقت میں کھنکتی تھی کہانی کیا ہوئی عمر کے گُلّک میں رکھی رایگانی کیا ہوئی
Read Moreڈاکٹر یونس خیال
ملے نہ تم تو تہی دامنی کھُلی مجھ پر میں سوچتاتھازمانہ مری گرفت میں ہے
Read More