غمگین دہلوی

وہ لطف اٹھائے گا سفر کا آپ اپنے میں جو سفر کرے گا Il savourera les délices du voyage Celui qui entreprend un voyage au plus profond de soi-même

Read More

استاد قمر جلالوی ۔۔۔ منتخب اشعار

انھیں کیوں پھول دشمن عید میں پہنائے جاتے ہیںوہ شاخِ گل کی صورت ناز سے بل کھائے جاتے ہیںاگر ہم سے خوشی کے دن بھی وہ گھبرائے جاتے ہیںتو کیا اب عید ملنے کو فرشتے آئے جاتے ہیںرقیبوں سے نہ ملیے عید اتنی گرم جوشی سےتمھارے پھول سے رخ پر پسینے آئے جاتے ہیںوہ ہنس  کرکہہ رہے ہیں مجھ سے سن کر غیر کے شکوےیہ کب کب کے فسانے عید میں دوہرائے جاتے ہیںنہ چھیڑ اتنا انھیں اے وعدۂ شب کی پشیمانیکہ اب تو عید ملنے پر بھی وہ شرمائے…

Read More

ظفر اقبال

وہ فتنہ خو ہم ایسے شریفوں کی بزم میں موجود تو نہیں ہے مگر ہونا چاہیے

Read More

ظفر اقبال

وہ دسترس سے دور سہی ، اس کے باوجود یہ ہے دماغ ، اس میں خلل ہونا چاہیے

Read More

محسن اسرار

وہ گھر بدل گیا مگر اس کی گلی کے لوگ لوگوں کو میرے واسطے روتے ہوئے ملے

Read More

آفتاب اقبال شمیم ۔۔۔ وہ ہدف ہے کہ زدِ تیر سے باہر ہی رہے

وہ ہدف ہے کہ زدِ تیر سے باہر ہی رہے جب بھی کھینچوں اُسے، تصویر سے باہر ہی رہے رشتۂ موجد و ایجاد کی منطق سمجھو یہ جہاں دستِ جہاں گیر سے باہر ہی رہے جبر مجبور ہے، چھپ کر بھی نہیں چھپ سکتا شور زنجیر کا زنجیر سے باہر ہی رہے یوں کہ کچھ عکس نمائی کا ہمیں شوق نہ تھا چشمِ آئینۂ تشہیر سے باہر ہی رہے وہ ارادہ مجھے دے، اے مری ترکیبِ وجود! جو عمل داریِٔ تقدیر سے باہر ہی رہے المیے میرے زمانے کے مجھے…

Read More

محسن اسرار

وحشت نہیں تھی مسئلہ آراستگی کا تھا بالوں کی کانٹ چھانٹ نے چہرہ بدل دیا

Read More

اقبال کوثر

وہ مجھ سے لڑ رہے تھے کہ میں ماں سے لڑ پڑا اس نے بھی کس مزاج کے بھائی دیے مجھے

Read More

ولی دکنی

مفلسی سب بہار کھوتی ہے مرد کا اعتبار کھوتی ہے

Read More