ہنسنے کا امکان نہیں ہے رونا بھی آسان نہیں ہے توڑ دیا دم امیدوں نے اب کوئی ارمان نہیں ہے شہر خموشاں سے گزرا ہوں یہ بستی ویران نہیں ہے کون ہے جو دارِ فانی میں دو دن کا مہمان نہیں ہے حیرت میں ہے دیکھنے والا آئینہ حیران نہیں ہے جیسے چاہے بہلا لیجے دل سا بھی نادان نہیں ہے دکھ دینا آسان بہت ہے دکھ سہنا آسان نہیں ہے الفت خود عنوان ہے اپنا اس کا کچھ عنوان نہیں ہے مرنے پر کیا ہو کیا جانے زیست…
Read MoreCategory: آج کی غزل
اعجاز کنور راجہ ۔۔۔ گھونگرو دیکھتا ہے، رقص کا ڈھب دیکھتا ہے
گھونگرو دیکھتا ہے، رقص کا ڈھب دیکھتا ہے دیکھنے والا کہاں اس کا سبب دیکھتا ہے خواب میں جشنِ طرب دیکھنے والا انساں حرفِ ماتم نہ کوئی نالۂِ شب دیکھتا ہے جس طرف اہلِ بصیرت کی نظر اْٹھتی ہے جس کو آنکھیں بھی میسّر ہیں وہ کب دیکھتا ہے تیسری آنکھ سلامت ہو تو سونے والا جو بھی اطراف میں موجود ہو سب دیکھتا ہے نیند میں خواب کا منظر تو سبھی دیکھتے ہیں جاگنے والا مگر خواب عجب دیکھتا ہے وقت بازار میں لے آتا ہے چپ چاپ مجھے…
Read Moreشاعر علی شاعر ۔۔۔ دو غزلیں
ہم ذرا دیر ہی رونے سے بہل جاتے ہیں اشک پلکوں میں پرونے سے بہل جاتے ہیں ہم سے خاموش صفت لوگ بھی ہوتے ہیں عجب اِک دلاسے کے کھلونے سے بہل جاتے ہیں کتنے محرومِ تمنا ہیں غریبوں کے عیال جو کہ خواہش کے بچھونے سے بہل جاتے ہیں اپنی قسمت میں کہاں بارشِ نکہت، ہم تو ہاتھ بوندوں میں بھگونے سے بہل جاتے ہیں کون ہوتے ہیں جو فرصت سے سنورتے ہوں گے ہم فقط چہرے کو دھونے سے بہل جاتے ہیں ہم نے کُرتے پہ بٹن ٹانکنے…
Read Moreنوید مرزا ۔۔۔ دو غزلیں
خاک کو عرش تو قطرے کو گہر کرتی ہے یہ کرشمہ بھی فقط اُس کی نظر کرتی ہے میں تو صدیوں کی مسافت سے پلٹ آتا ہوں میرے پیچھے تری آواز سفر کرتی ہے سانس کی لَے ابھی کچھ اور بھی مدّھم ہو گی لمحہ لمحہ یہ مجھے خاک بسر کرتی ہے کون اس دل میں اُترتا ہے گلابوں کی طرح کس کی خوشبو مری سانسوں پہ اثر کرتی ہے گردش وقت سنبھالے ہوئے پھرتی ہے مجھے وار دشمن کی طرح شام و سحر کرتی ہے اپنی ہی خاک سے…
Read Moreمحمد نوید مرزا ۔۔۔ اُسے کوئی سزا سی ہے
اُسے کوئی سزا سی ہے زمیں صدیوں کی پیاسی ہے میں باہر سے چمکتا ہوں مرے اندر اُداسی ہے نئے انسان کی دنیا پرانی اک کتھا سی ہے سفر جاری ہے صدیوں کا یہ دُنیا تو ذرا سی ہے مقابل آئنہ رکھنا محبت خود شناسی ہے سفر بے سمت کرتے ہو مسلسل بدحواسی ہے دکھوں سے چور اک لڑکی زمانے سے خفا سی ہے بغاوت کر نہیں سکتی کسی مندر کی داسی ہے خزاں آثار منظر ہیں رُتوں کی بے لباسی ہے
Read Moreآفتاب خان ۔۔۔ دو غزلیں
اپنی ضرورتوں سے پریشان بھی نہیں کہنے کو زندگی مری آسان بھی نہیں دیوانہ بن کے شہر میں کیوں گھومتا پھروں ایسا ابھی میں چاک گریبان بھی نہیں کردار قتل کرکے کہانی لپیٹیے اب اس زمیں پہ زیست کے امکان بھی نہیں دکھ سکھ میں سب شریک تھے اِک وہ بھی دور تھا کب صحن وہ رہے ہیں ، وہ دالان بھی نہیں جیسا تھا اُس کا ظرف وہ اُس نے دکھا دیا مَیں اُس کی بے وفائی پہ حیران بھی نہیں کیوں کر میں تیرے دستِ حنائی کو تھام…
Read Moreاقبال سروبہ ۔۔۔ کسی کے ہونٹوں پہ پیاس دیکھی کسی کے ہاتھوں میں جام دیکھا
کسی کے ہونٹوں پہ پیاس دیکھی کسی کے ہاتھوں میں جام دیکھا بس اپنی دھرتی پہ ہم نے برسوں یہی فسردہ نظام دیکھا محبتوں کا رواج دیکھا نہ چاہتوں کا سماج دیکھا خلوص و مہر و وفا کا پیکر کوئی نہ ہم نے امام دیکھا یہاں امیر و وزیر دیکھے سبھی صغیر و کبیر دیکھے اَنا کا جو بھی اسیر دیکھا وہ خواہشوں کا غلام دیکھا بغیر محنت کے پاؤ عزت کہ یہ اصولِ جہاں نہیں ہے یہاں تو جس نے بھی کی ریاضیت اُسی کا اُونچا مقام دیکھا وہ…
Read Moreڈاکٹر ایوب ندیم ۔۔۔ یہ کیسی آگ سینے میں لگی ہے
یہ کیسی آگ سینے میں لگی ہے مجھے کُندن بنانا چاہتی ہے یقیناً پک رہا ہے کوئی لاوا اُداسی چارسُو پھیلی ہوئی ہے ستارے بجھ رہے ہیں رفتہ رفتہ سحر کے ساتھ کیسی تیرگی ہے جسے تم نے محبت سے چُھوا تھا وہ میری شاخِ دل اب تک ہری ہے تری رسوائی کب میں چاہتا تھا مجھے تھی کیا خبر، تیری گلی ہے تری یادوں کی اک بے تاب تتلی مری آنکھوں میں آ کر سو گئی ہے تجھے پا کر بھی کتنا مضطرب ہوں یہ کیسی بے کلی دل…
Read Moreڈاکٹر شفیق آصف ۔۔۔ وہ ملا تو جانے کیوں اک شور سا برپا ہوا
وہ ملا تو جانے کیوں اک شور سا برپا ہوا بات معمولی تھی سارے شہر میں چرچا ہوا چل رہی تھیں سارے جنگل میں ہوا کی برچھیاں پاس ہی اک جھونپڑی میں دیپ تھا جلتا ہوا کل ستارے رو رہے تھے بے کسی پر جب مری چاند کو دیکھا تھا میں نے جھیل میں ہنستا ہوا جانے کب اور کس جگہ سانسوں کو آزادی ملے دُور تک اک سلسلہ ہے حبس کا پھیلا ہوا اک کھلونے کی طرح انسانیت کا ہے وجود شاہراہِ زندگی پر ٹوٹ کر بکھرا ہوا لوگ…
Read Moreرفیع الدین راز ۔۔۔ چشمِ نم تو ہے وہی لیکن ضیا کچھ اور ہے
چشمِ نم تو ہے وہی لیکن ضیا کچھ اور ہے زخمِ تازہ پر نمک کا ذائقہ کچھ اور ہے لب نہیں حسرت گزیدہ آنکھ ہے محوِ دعا اس کو آنکھوں ہی سے سنیے یہ دعا کچھ اورہے سامنے ہر پل نصابِ زیست ہے لیکن ہنوز پڑھ رہا ہوں اور کچھ لکھّا ہوا کچھ اور ہے رشتے ناتے، آشنائی، قربتیں اپنی جگہ آدمی سے آدمی کا رابطہ کچھ اور ہے جس تناظر میں اسے میری گواہی چاہیے عبد اور معبود کا وہ سلسلہ کچھ اور ہے فتح بھی دیتی رہی ہے…
Read More