انور شعور ۔۔۔۔۔۔۔۔ گھروں میں سوتے سوتے لوگ ہر رات اُٹھنے لگتے ہیں

گھروں میں سوتے سوتے لوگ ہر رات اُٹھنے لگتے ہیں تو آبادی میں کیا کیا انقلابات اُٹھنے لگتے ہیں نہیں اُٹھتے اگر سوئے ہوئے سلطان تو آخر جو قابو میں نہیں آتے وہ حالات اُٹھنے لگتے ہیں جواب آنے میں لگ جاتی ہیں اکثر مدتیں، لیکن جواب آتے ہی سر میں پھر سوالات اُٹھنے لگتے ہیں کوئی صدمہ نہیں اُٹھتا شروعِ عشق میں تاہم بتدریج آدمی سے سارے صدمات اُٹھنے لگتے ہیں شعورؔ اپنے لبوں پر تم خوشی سے مہر لگنے دو دبانے سے تو افکار و خیالات اُٹھنے لگتے…

Read More

آرزو لکھنوی ۔۔۔۔۔۔ نہ کر تلاشِ اثر، تیر ہے، لگا نہ لگا

نہ کر تلاشِ اثر، تیر ہے، لگا نہ لگا جو اپنے بس کا نہیں، اُس کا آسرا نہ لگا حیات لذتِ آزار کا ہے دوسرا نام نمک چھڑک تو چھڑک، زخم پر دوا نہ لگا مرے خیال کی دنیا میں اس جہان سے دور یہ بیٹھے بیٹھے ہوا گم کہ پھر پتا نہ لگا خوشی یہ دل کی ہے، اس میں نہیں ہے عقل کو دخل بُرا وہ کہتے رہے اور کچھ بُرا نہ لگا چمک سے برق کی، کم تر ہے وقفہِ دیدار نظر ہٹی کہ اُسے ہاتھ اک…

Read More