رانا سعید دوشی ۔۔۔ تتلیوں کو سویرے میں رکھا گیا

تتلیوں کو سویرے میں رکھا گیا جگنوؤں کو اندھیرے میں رکھا گیا تین کلموں میں اس کو میں کیا باندھتا جس کو اگنی کے پھیرے میں رکھا گیا سب میں رکھی گئی ملکیت کی ہوس اک جہاں میرے تیرے میں رکھا گیا سوئے کیا خواب میں بھاگتے ہی رہے کیسا چکر بسیرے میں رکھا گیا اس کا قیدی نہ تھا یرغمالی تھا مَیں مجھ کو میرے ہی ڈیرے میں رکھا گیا

Read More