راہ پرخار ہے اور رات اندھیری قابلؔ دور تک کوئی چراغِ رخِ زیبا بھی نہیں
Read MoreCategory: ر
اعجاز عبید ۔۔۔ وہ جسے سن سکے وہ صدا مانگ لوں
وہ جسے سن سکے وہ صدا مانگ لوں جاگنے کی ہے شب کچھ دعا مانگ لوں اس مرض کی تو شاید دوا ہی نہیں دے رہا ہے وہ، دل کی شفا مانگ لوں عفو ہوتے ہوں آزار سے گر گناہ میں بھی رسوائی کی کچھ جزا مانگ لوں شاید اس بار اس سے ملاقات ہو بارے اب سچے دل سے دعا مانگ لوں یہ خزانہ لٹانے کو آیا ہوں میں اس کو ڈر ہے کہ اب جانے کیا مانگ لوں اب کوئی تیر تر کش میں باقی نہیں اپنے رب…
Read Moreمرزا اسداللہ خاں غالب ۔۔۔ غزل
بزمِ شاہنشاہ میں اشعار کا دفتر کھلا رکھیو یارب یہ درِ گنجینۂ گوہر کھلا شب ہوئی، پھر انجمِ رخشندہ کا منظر کھلا اِس تکلف سے کہ گویا بتکدے کا در کھلا گرچہ ہوں دیوانہ، پر کیوں دوست کا کھاؤں فریب آستیں میں دشنہ پنہاں ، ہاتھ میں نشتر کھلا گو نہ سمجھوں اس کی باتیں ، گونہ پاؤں اس کا بھید پر یہ کیا کم ہے کہ مجھ سے وہ پری پیکر کھلا ہے خیالِ حُسن میں حُسنِ عمل کا سا خیال خلد کا اک در ہے میری گور کے…
Read Moreریاض خیر آبادی
روٹھے ہوئے بھی چھیڑ کے سنتے ہیں میرے شعر میرے کلام میں ہے مزا بول چال کا
Read Moreخالد احمد
راستے بھر کیا یونہی ہم کو پکارے جائیں گے ساتھ دریا کے کہاں تک یہ کنارے جائیں گے
Read Moreخالد احمد
رنگِ رَم و رفتارِ زمانہ نہیں بھولے دیکھا نہ قدم بھر کے تری چال سے آگے
Read Moreخالد احمد
روز کے روز اک کُنج بسائیں کاش یہ دُکھ تنکے بن جائیں
Read Moreقابل اجمیری
رات تاریک، راہ نا ہموار شمعِ غم کو ہوا نہ دے جانا
Read Moreجگت موہن لال رواں
راہ و رسمِ ابتدائی دیکھ لی انتہائے بے وفائی دیکھ لی
Read Moreقابل اجمیری
رہبر جو ہمیں ٹھوکریں کھانے نہیں دیتا ڈرتا ہے کہیں راستہ ہموار نہ ہو جائے
Read More