کوئی تو ایسی بات شہِ کربلا میں ہے اک تذکرہ مدام جو خلقِ خدا میں ہے سجدے میں سر کٹانے کی لذت نہ پوچھیے کیا زندگی کا لطف مقامِ فنا میں ہے بھولا نہیں کسی کو بھی مقتل کا مرحلہ گلدستۂ شہید رہِ کبریا میں ہے نادان اپنے سینے سے آ کر لپٹ گئی رقاصۂ اجل جو قدِ آشنا میں ہے پیغام دے رہی ہے ہوا اذنِ شاہ میں لکھی ہوئی حضور شہادت فنا میں ہے کرتی رہے گی حشر تلک دیں کو سر فراز شبیرؑ ترے خون کی خوشبو…
Read MoreCategory: سلام
مولانا محمد علی جوہر ۔۔۔ سلام
بیتاب کر رہی ہے تمنّائے کربلا یاد آ رہا ہے بادیہ پیمائے کربلا ہے مقتلِ حسین میں اب تک وہی بہار ہیں کس قدر شگفتہ یہ گلہائے کربلا روزِ ازل سے ہے یہی اک مقصدِ حیات جائے گا سر کے ساتھ، ہے سودائے کربلا جو رازِ کیمیا ہے نہاں خاک میں اُسے سمجھا ہے خوب ناصیہ فرسائے کربلا مطلب فرات سے ہے نہ آبِ حیات سے ہوں تشنۂ شہادت و شیدائے کربلا جوہر مسیح و خضر کو ملتی نہیں یہ چیز اور یوں نصیب سے تجھے مل جائے کربلا
Read Moreسلام بحضور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔۔۔ شاہد اشرف
جواز کوئی نہیں اور دلیل کوئی نہیں حسین ابنِ علی سا قتیل کوئی نہیں پھر اس نے شام کے دربار میں دیا خطبہ بھرے جہان میں جس کا وکیل کوئی نہیں عجیب خوف کا عالم ہے یومِ عاشورہ جلوس کوئی نہیں اور سبیل کوئی نہیں ہمیشہ جاری رہے گا مقابلہ لیکن زمیں پہ وقت سے بہتر عدیل کوئی نہیں چراغ بجھ گیا بیٹھے ہیں باوجود اس کے کسی بھی شخص کے آگے فصیل کوئی نہیں فلک نے ایسا جواں آج تک نہیں دیکھا حسین جیسا حسین و جمیل کوئی نہیں…
Read Moreعقیدت ۔۔۔ خاور اعجاز
غم کی خوشبو سے معطر ہے کتابِ کربلا ہر ورق ہے سرخ از خونِ گلابِ کربلا فجر کا لمحہ طلوعِ مہرِ دُنیا کے لیے عصر کی ساعت برائے آفتابِ کربلا حرفِ آخر میں لکھا جائے گا صرف اسمِ حسینؓ نامِ اسمٰعیل ؑہو گا انتسابِ کربلا کیا ہمارے دَور میں بھی آئے گا کوئی حسینؓ یہ جو کھُلتا جا رہا ہے ہم پہ بابِ کربلا ہم نے پوچھا کیا یہی ہوتا ہے مہماں سے سلوک کچھ نہیں بس اِک خموشی تھی جوابِ کربلا وقت کے دربار میں ہوتے ہیں سارے فیصلے…
Read Moreخاور اعجاز ۔۔۔ عقیدت (ماہنامہ بیاض اکتوبر ۲۰۲۳)
کبھی یہ معجزۂ ماہ و سال ہو جائے عظیم رفتہ نگہبانِ حال ہو جائے وہ روشنی ہے مِرے فکر و فن کے خیموں میں جہاں بھی اُبھرے وہاں بے مثال ہو جائے ہمیں نصیب ہو تطہیرِ فکر کی ساعت ہوس کی قید سے جذبہ بحال ہو جائے شجر کا ہاتھ نہ چھوٹے اگرچہ کانٹوں سے لہو لہان بھی شاخِ مآل ہو جائے حسینؓ آپ سے نسبت ہے جس روایت کو خدا کرے اُسے حاصل کمال ہو جائے
Read Moreخاور اعجاز ۔۔۔۔ عقیدت (ماہنامہ بیاض لاہور، اکتوبر 2023 )
عقیدت ۔۔۔۔۔۔۔ کبھی یہ معجزۂ ماہ و سال ہو جائے عظیم رفتہ نگہبانِ حال ہو جائے وہ روشنی ہے مِرے فکر و فن کے خیموں میں جہاں بھی اُبھرے وہاں بے مثال ہو جائے ہمیں نصیب ہو تطہیرِ فکر کی ساعت ہوس کی قید سے جذبہ بحال ہو جائے شجر کا ہاتھ نہ چھوٹے اگرچہ کانٹوں سے لہو لہان بھی شاخِ مآل ہو جائے حسینؓ آپ سے نسبت ہے جس روایت کو خدا کرے اُسے حاصل کمال ہو جائے
Read More