گو چمک ہے بہت سی کپڑوں پر پھر بھی رونق نہیں ہے چہروں پر جو ہنر تھا یقین کا مظہر واہموں پر ہے اور قیاسوں پر وعدہ ان کا تھا روزِ روشن کا تان ٹوٹی ہے کالی راتوں پر احترام اٹھ گیا صحیفوں کا حرف آنے لگا ہے لفظوں پر کیسے دن پھر گئے خزاؤں کے خاک پڑتی گئی بہاروں پر قہقہوں میں سرور ملتا ہے کان دھرتا ہے کون آہوں پر جن میں کشکول ہے گدائی کا شرم آتی ہے ایسے ہاتھوں پر کمتریں ہیں جو بیچ دیتے ہیں…
Read MoreCategory: آج کی غزل
شہاب اللہ شہاب ۔۔۔ رنگ آنکھوں سے بھی لگتا ہے نیا ہو جیسے
رنگ آنکھوں سے بھی لگتا ہے نیا ہو جیسے دل کی دھڑکن نے کوئی ساز بنا ہو جیسے اس کی آنکھوں میں تھے پیغام ہزاروں لیکن تیری خاطر تھا جو روشن وہ جدا ہو جیسے اب تو بس یاد ہے اتنا ہی تعارف اس سے کوئی رستے میں اچانک ہی ملا ہو جیسے اس کی جھپکن میں مرا نام تھا میں چونک گیا مجھ کو لگتا تھا کہ ہر شے نے سنا ہو جیسے تم مرا حال سنو گے تو پریشاں ہوگے اجڑی قبروں سے دیا ٹوٹا ملا ہو جیسے…
Read Moreانصر حسن ۔۔۔ مجھ پہ میرے شہر کے ہر شخص کا احسان ہے
مجھ پہ میرے شہر کے ہر شخص کا احسان ہے کوئی میری زندگی ہے کوئی میری جان ہے کس لئے کوئی نگارش میں زمانے کی پڑھوں بچپنے سے پاس میرے میر کا دیوان ہے جسم کے زندان سے آزاد کوئی ہو گیا یار مسجد میں کسی کی موت کا اعلان ہے رہ رہا ہوں ان دنوں میں ایک ریگستان میں شہر ہے برباد بستی بھی مری ویران ہے دل یہ کہتا ہے کہ آئیں گے مسافر لوٹ کر دل یہ کہتا ہے کہ ملنے کا ابھی امکان ہے جو ترا…
Read Moreخاور اعجاز ۔۔۔ بوتے ہیں خواب میں دن، اوِر رات کاٹتے ہیں
بوتے ہیں خواب میں دن، اوِر رات کاٹتے ہیں ہم اپنی جاں پہ کیا کیا آفات کاٹتے ہیں لطفِ سخن ہی اُن سے باقی نہیں رہا اَب ہم بات جوڑتے ہیں وہ بات کاٹتے ہیں کیا پوچھتے ہو ہم سے کیا لکھ رہے ہیں ، لیکن اِتنی خبر ہے جس پر یاں ہات کاٹتے ہیں اے آسماں تجھے کچھ معلوم ہے حقیقت ہم کس طرح سے اپنے اوقات کاٹتے ہیں تھم جائے گا بالآخر یہ زورِ گریہ خاورؔ چلیے اِک اور غم کی برسات کاٹتے ہیں
Read Moreسید آل احمد ۔۔۔ ہم اہلِ دل نے نہ دیکھے بسنت کے لمحے
ہم اہلِ دل نے نہ دیکھے بسنت کے لمحے کھلے نہ پھول کبھی خواب میں بھی سرسوں کے عجیب مرد تھے زنجیرِ کرب پہنے رہے کنارِ شوق کسی شاخِ گل کو چھو لیتے اُفق پہ صبح کا سورج طلوع ہوتا ہے ستارے ڈوب چکے‘ مشعلیں بجھا دیجے مرے خدا ! مری دھرتی کی آبرو رکھ لے ترس گئی ہیں نئی کونپلیں نمو کے لیے مری وفا کے گھروندے کو توڑنے والے! خدا تجھے بھی اذیت سے ہمکنار کرے بجھی نہ پیاس کبھی تجربوں کے صحرا میں تمام عمر سفر میں…
Read Moreسید آل احمد ۔۔۔ اگر میں ڈوب گیا تھا تو پھر سے اُبھرا کیوں
اگر میں ڈوب گیا تھا تو پھر سے اُبھرا کیوںبتا اے موجۂ گرداب! یہ تماشا کیوں مجھے پتہ ہے ترے دل کی دھڑکنوں میں ہوںمیں ورنہ دُکھ کی کڑی دوپہر میں جلتا کیوں رہِ طلب میں مسلسل تھکن سے خائف ہوںسکوں جو ہاتھ نہ آئے سفر ہو لمبا کیوں یہ امتحاں تو نمودِ وفا کا جوہر تھااُسے یقین جو ہوتا مجھے رُلاتا کیوں یہ پائے زیست میں زنجیرِ بے یقینی کیارکھا ہے ہم کو لبِ جو بھی اتنا تشنہ کیوں ابھی تو اگلے ہی زخموں کے پھول تازہ ہیںبدن کو…
Read Moreشناور اسحاق… نہ مو قلم نہ پرندے نہ چشم نم مرے بعد
غالب … بسکہ حیرت سے ز پا افتادۂ زنہار ہے
بسکہ حیرت سے ز پا افتادۂ زنہار ہے ناخنِ انگشت تبخالِ لبِ بیمار ہے زلف سے شب درمیاں دادن نہیں ممکن دریغ ورنہ صد محشر بہ رہنِ صافیِ رخسار ہے در خیال آبادِ سودائے سرِ مژگانِ دوست صد رگِ جاں جادہ آسا وقفِ نشتر زار ہے جی جلے ذوقِ فنا کی نا تمامی پر نہ کیوں ہم نہیں جلتے، نفس ہر چند آتش بار ہے ہے وہی بد مستی ہر ذرّہ کا خود عذر خواہ جس کے جلوے سے زمیں تا آسماں سرشار ہے مجھ سے مت کہہ تو ہمیں…
Read Moreغالب ۔۔۔ نیم رنگی جلوہ ہے بزمِ تجلی رازِ دوست
نیم رنگی جلوہ ہے بزمِ تجلی رازِ دوستدودِ شمع کشتہ تھا شاید خطِ رخسارِ دوست چشم بندِ خلق جز تمثال خود بینی نہیںآئینہ ہے قالبِ خشتِ در و دیوارِ دوست برق خرمن زارِ گوہر ہے نگاہِ تیز یاںاشک ہو جاتے ہیں خشک از گرمیِ رفتارِ دوست ہے سوا نیزے پہ اس کے قامتِ نوخیز سےآفتابِ روزِ محشر ہے گلِ دستارِ دوست اے عدوئے مصلحت چندے بہ ضبط افسردہ رہکردنی ہے جمع تابِ شوخیِ دیدارِ دوست لغزشِ مستانہ و جوشِ تماشا ہے اسدآتشِ مے سے بہارِ گرمیِ بازارِ دوست
Read Moreسید آل احمد ۔۔۔ میں ڈوبتے خورشید کے منظر کی طرح ہوں
میں ڈوبتے خورشید کے منظر کی طرح ہوں زندہ ہوں مگر یاد کے پتھر کی طرح ہوں آثار ہوں اب کہنہ روایاتِ وفا کا اک گونج ہوں اور گنبد ِبے در کی طرح ہوں اک عمر دلِ لالہ رُخاں پر رہا حاکم اب یادِ مہ و سال کے پیکر کی طرح ہوں کس کرب سے تخلیق کا در بند کیا ہے مت پوچھ کہ صحرا میں بھرے گھر کی طرح ہوں بپھرے تو کنارے نظر آتے نہیں جس کے میں ضبط کے اُس ٹھہرے سمندر کی طرح ہوں بجھ جائے…
Read More