انھیں کیوں پھول دشمن عید میں پہنائے جاتے ہیں وہ شاخِ گل کی صورت ناز سے بل کھائے جاتے ہیں اگر ہم سے خوشی کے دن بھی وہ گھبرائے جاتے ہیں تو کیا اب عید ملنے کو فرشتے آئے جاتے ہیں رقیبوں سے نہ ملیے عید اتنی گرم جوشی سے تمھارے پھول سے رخ پر پسینے آئے جاتے ہیں وہ ہنس کر کہہ رہے ہیں مجھ سے سن کر غیر کے شکوے یہ کب کب کے فسانے عید میں دوہرائے جاتے ہیں نہ چھیڑ اتنا انھیں اے وعدۂ شب کی…
Read MoreCategory: آج کی غزل
قمر جلالوی ۔۔۔ نہ جانے ساغر و مینا پہ پیمانے پہ کیا گزری
نہ جانے ساغر و مینا پہ پیمانے پہ کیا گزری جو ہم پی کر چلے آئے تو میخانے پہ کیا گزری بڑی رنگینیاں تھیں اولِ شب ان کی محفل میں بتاؤ بزم والو رات ڈھل جانے پر کیا گزری چھپائیں گے کہاں تک رازِ محفل شمع کے آنسو کہے گی خاکِ پروانہ کہ پروانے پہ کیا گزری مرا دل جانتا ہے دونوں منظر میں نے دیکھے ہیں ترے آنے پہ کیا گزری ترے جانے پہ کیا گزر ی بگولے مجھ سے کوسوں دور بھاگے دشتِ وحشت میں بس اتنا میں…
Read Moreقمر جلالوی ۔۔۔ دونوں ہیں ان کے ہجر کا حاصل لیے ہوئے
دونوں ہیں ان کے ہجر کا حاصل لیے ہوئے دل کو ہے درد ،درد کو ہے دل لیے ہوئے دیکھا خدا پہ چھوڑ کہ کشتی کو نا خدا جیسے خود آگیا کوئی ساحل لیے ہوئے دیکھو ہمارے صبر کی ہمت نہ ٹوٹ جائے تم رات دن ستاؤ مگر دل لیے ہوئے وہ شب بھی یاد ہے کہ میں پہنچا تھا بزم میں ! اور تم اٹھے تھے رونق محفل لیے ہوئے بیٹھا جو دل تو چاند دکھا کر کہا قمر ! وہ سامنے چراغ ہے منزل لیے ہوئے
Read Moreقمر جلالوی ۔۔۔ گو دورِ جام بزم میں تا ختمِ شب رہا
گو دورِ جام بزم میں تا ختمِ شب رہا لیکن میں تشنہ لب کا وہی تشنہ لب رہا پروانہ میری طرح مصیبت میں کب رہا بس رات بھر جلا تری محفل میں جب رہا ساقی کی بزم میں یہ نظامِ ادب رہا جس نے اٹھائی آنکھ وہی تشنہ لب رہا سرکار پوچھتے ہیں خفا ہو کے حالِ دل بندہ نواز میں تو بتانے سے اب رہا بحر جہاں میں ساحل خاموش بن کے دیکھ موجیں پڑیں گی پاؤں جو تو تشنہ لب رہا وہ چودھویں کا چاند نہ آیا نظر…
Read Moreجاں نثار اختر … جب لگیں زخم تو قاتل کو دعا دی جائے
جب لگیں زخم تو قاتل کو دعا دی جائے ہے یہی رسم تو یہ رسم اٹھا دی جائے دل کا وہ حال ہوا ہے غمِ دوراں کے تلے جیسے اک لاش چٹانوں میں دبا دی جائے انہی گل رنگ دریچوں سے سحر جھانکے گی کیوں نہ کھلتے ہوئے زخموں کو دعا دی جائے کم نہیں نشے میں جاڑے کی گلابی راتیں اور اگر تیری جوانی بھی ملا دی جائے ہم سے پوچھو کہ غزل کیا ہے غزل کا فن کیا چند لفظوں میں کوئی آگ چھپا دی جائے
Read Moreخالد احمد ۔۔۔ وہ چرچا جی کے جھنجھٹ کا ہوا ہے
وہ چرچا جی کے جھنجھٹ کا ہوا ہے کہ دل کا پاسباں کھٹکا ہوا ہے وہ مصرع تھا کہ اِک گل رنگ چہرہ ابھی تک ذہن میں اٹکا ہوا ہے ہم اُن آنکھوں کے زخمائے ہوئے ہیں یہ ہاتھ ، اُس ہاتھ کا جھٹکا ہوا ہے یقینی ہے اَب اِس دل کی تباہی یہ قریہ ، راہ سے بھٹکا ہوا ہے گلوں کے قہقہے ہیں، چہچہے ہیں چمن میں اِک چمن چٹکا ہوا ہے گلہ اُس کا کریں کس دل سے، خالد! یہ دل کب ایک چوکھٹ کا ہوا ہے…
Read Moreوزیر آغا ۔۔۔ تھکن
تھکن ۔۔۔۔۔۔۔ گھٹنوں پہ رکھ کر ہاتھ اٹھی تھکی آواز میں بولی بہت لمبا سفر ہے عمر کے منہ زور دریا کا اکھڑتے پتھروں چکنی پھسلتی ساعتوں کا یہ سفر مشکل بہت ہے تھکن بوجھل منوں بوجھل بدن اپنا اٹھا کر چل پڑی چلتی رہی پھر ایک دن بھاری پپوٹوں کو اٹھا کر اس نے دیکھا راستے کے بیچ ایک برگد پرانا سمادھی اوڑھ کر بیٹھا ہوا تھا تھکن کبڑے عصا کو ٹیکتی برگد کے سائے میں چلی آئی معاً ٹھٹکی، ٹھٹھک کر رک گئی بولی چلو ہم بھی یہاں…
Read Moreخورشید رضوی ۔۔۔ اپنے باطن کے چمن زار کو رجعت کر جا
غزل اپنے باطن کے چمن زار کو رجعت کر جا دیکھ اب بھی روشِ دہر سے وحشت کر جا اپنا چلتا ہوا بت چھوڑ زمانے کے لیے اور خود عرصۂ ایام سے ہجرت کر جا مانتا جس کو نہ ہو دل وہ عمل خود پہ گزار جو فسانہ ہو اسے چھو کے حقیقت کر جا سر کٹایا نہیں جاتا ہے تو کٹ جاتا ہے بات اتنی ہے کہ اس کام میں سبقت کر جا جاں سے آگے بھی بہت روشنیاں ہیں خورشید اک ذرا جاں سے گزر جانے کی ہمت…
Read Moreمحسن اسرار ۔۔۔ کل رات وہ جھگڑتی رہی بات بات پر
کل رات وہ جھگڑتی رہی بات بات پر اور میں کتاب لکھتا رہا کائنات پر کیا سوچیے کہ سوچ سے آگے ہے زندگی پہرے لگا رکھے ہیں کسی نے حیات پر کیا داستاں سنائیے اُس کے وصال کی کیا تبصرہ کرے کوئی صحرا کی رات پر وحشت کوئی ضرور ہے مجھ میں چھپی ہوئی بھرتی ہے چٹکیاں جو مرے بات بات پر محسنؔ گئے دنوں کے حوالے سے ان دنوں ہم غور کر رہے ہیں نئے واقعات پر
Read Moreآفتاب اقبال شمیم ۔۔۔ زمیں کی کشت میں بو، آندھیوں میں پال مجھے
زمیں کی کشت میں بو، آندھیوں میں پال مجھے غلام گردشِ ایام سے نکال مجھے میں اپنے ظرف میں ٹھہرا ہوا سمندر تھا چھلک رہا ہوں ، ذرا دے میری مثال مجھے جلا چراغ تو شب سائیں سائیں کرنے لگی ذرا سی موجِ طرب کر گئی نڈھال مجھے میں اپنی اصل کو دیکھوں تری نگاہوں سے مرے وجود سے باہر ذرا نکال مجھے میں پیش وقت ہوں مجرم ہوں اِس زمانے کا نئی سیاستیں شاید کریں بحال مجھے کسی کے ہارے ہوئے عزم کی ضمانت ہوں بنا رکھا ہے زمانے…
Read More