صد شکر میرا رابطہ خیرالوریٰ سے ہے آقا سے اس غلام کی نسبت سدا سے ہے جلتے ہیں آج روح میں جو ان گنت چراغ اس روشنی کا سلسلہ غارِ حرا سے ہے کیا چند سانس عمر کی نقدی پہ انحصار میری بقا درود کے آبِ بقا سے ہے رکھا ہے شرک اور عقیدت میں امتیاز اور یہ سبق ملا بھی مجھے مصطفےٰ(ص) ہے ان کا کرم ہے آج اگر سرفراز ہوں جو بھی ملا ہے آج تک ان کی دعا سے ہے
Read MoreTag: نعت
نعتِ سرورِ کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔ محمد مختار علی
نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ فائق ترابی
دل میں رہے دروازۂ دربارِ مدینہاے نعت گرِ سید و سردارِ مدینہ! گرمی ہے کچھ ایسی کہ زباں سوکھ رہی ہےاک بوند، مرے ابرِ گہر بارِ مدینہ! ہر شہر سے خط آئے مگر میری تمناآ جائے کسی روز مجھے تارِ مدینہ* آشفتہ سروں کےلیے سامانِ تسلیدیوارِ مدینہ تو ہے دیوارِ مدینہ اس ارضِ دو عالم کو بہت ناز ہے خود پرسر پر جو سجائی گئی دستارِ مدینہ انوارِ مدینہ سے تجھے بھیک عطا ہواے دل! اے مرے کاسۂ انوارِ مدینہ! فائق! مجھے کہتے ہیں سبھی لوگ تُرابیہاں دوسرے لفظوں میں…
Read Moreنعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ عزیز فیصل
شیوۂ عفو ہو، پیمانۂ سالاری ہوپڑھ یہ سنت، کہ تری فکر میں بیداری ہو خطبۂ خیر کو تفصیل سے، ترتیل سے پڑھتاکہ وجدان میں وجدان سی سرشاری ہو لطف تو تب ہے کہ ہر آن براہیمی درودچشمۂ چشم سے زمزم کی طرح جاری ہو کون ہے میرے محمد کے علاوہ جس کیذات بے مثل ہو اور بات بھی معیاری ہو پیٹ پر باندھے وہ پتھر سے کہاں عشق کرےجس کو دنیا کے وسائل کی طلب گاری ہو
Read Moreنعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ شاہین عباس
نہ جلوت ایسی کہیں پر نہ خلوت ایسی ہے بس اک گلی ہے کہ جس میں سہولت ایسی ہے ہمیں دلوں میں سے ہو کر گزرنا ہے، دُنیا! ہمارے پاس کسی کی امانت ایسی ہے زبان ہلتی نہیں اور جہان سنتا ہے تمام مدحتوں میں سے یہ مدحت ایسی ہے ہم آسمان کا نیلا بھی سبز جانتے ہیں خدا گواہ، ہم ایسوں کی حالت ایسی ہے کتابِ چہرہ ء روشن کھلی ہے طالبِ علم! یہیں سے پڑھ کہ پڑھائی ضرورت ایسی ہے زمانے ہو گئے ، چپ ہیں، کوئی ندا…
Read Moreنعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید انور جاوید ہاشمی
ازَل سے اعلیٰ و برتر ہے جن کی ذ ا ت عیَا ں ہما ر ے بَس میں کہا ں! اُ ن کی ہوں صِفَات عیاں کہا ں مثا ل کہ لفظوں میں ہو ثناء ہم سے بَس اِ ک اِ شَا ر ے میں کرتے رہے وہ بات عیاں خُد ا کی شا ن کہ شا ہِ زَ مَن کے و ر ثے میں و ہ اِ ک چَٹا ئی و ہ کَملی کی کا ئنا ت عیاں سِکھا گئے ہمیں سبحن ربی الاعلی اِ لٰہ و عَبدَ ہُ…
Read Moreنعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ محمد سلیم ساگر
یہ نور جڑا دل کے نگینے میں رہے گا اب گنبدِ خضرا مرے سینے میں رہے گا جو کوئی سلیقے سے چلا جائے گا در تک پھر چاہے کہیں جائے قرینے میں رہے گا جب تک مری پلکوں کو اجازت نہیں ملتی گریہ کا عمل جاری پسینے میں رہے گا آقا ! جو غلام آپ کے روضہ تلک آیا جس شہر چلا جائے مدینے میں رہے گا یاں کون ٹھہرتا ہے سرِ سیلِ حوادث پر وہ جو محبت کے سفینے میں رہے گا
Read Moreنعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔ طارق بٹ
نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔۔ اظہر فراغ
نہ تیرنے کے ہنر سے واقف نہ ہم ہیں پختہ سفینے والے تری شفاعت کے آسرے پر رواں دواں ہیں مدینے والے ستم تو یہ ہے، مرے پیمبر! فقط یہ حلیے کی ورزشیں ہیں وگرنہ ایسے دکھائی دیتے تری اطاعت میں جینے والے درود گوئی کا سلسلہ تو فقط بہانہ بنا ہوا ہے اکٹھے ہوتے ہیں روز جام ِرخِ منور کو پینے والے جوسوچتے تھے دیا جلائے بنا خریدیں گے روشنی کو مجھے بتاؤ، مرے عزیزو! کہاں گئے وہ خزینے والے نبی سے سیکھا ہوا ہے ہم نے عداوتوں کو…
Read Moreنعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔۔جعفر بلوچ
حدیثِ صاحبِ لولاک سے ایماں چمکتے ہیں نقوشِ دل چمکتے ہیں، حروفِ جاں چمکتے ہیں سبب ہیں سرورِ کونین ، تنویرِ دو عالم کا یہ دونوں گھر انھی کے نور سے یکساں چمکتے ہیں جو پھوٹیں سیرتِ خیر البشر کے خاورستاں سے انھی کرنوں کی آب و تاب سے انساں چمکتے ہیں پڑا ہو جن پہ خورشیدِ رسالت کا ذرا پَرتو وہ ذرے اوجِ عظمت پر بہر عنواں چمکتے ہیں کرامت ایک یہ بھی تابشِ عشقِ نبی کی ہے دلِ عشاق ، مثلِ ذرہ ء فاراں چمکتے ہیں جو شہرِ…
Read More