ڈاکٹر غافر شہزاد … خیال نال موت ہے، خیال نال زندگی … جوگی جہلمی

خیال نال موت ہے، خیال نال زندگی جوگی جہلمی ………………………………………….. اللہ دتہ المعروف جوگی جہلمی،بیسویں صدی کے پنجابی زبان کے نہایت اہم شاعر تھے جنہوں نے نصف صدی سے زاید عرصہ شعروادب میں اپنا نام اور مقام بنائے رکھا۔ پنجاب بل کہ پاکستان میں ہونے والا کوئی قومی اور عالمی سطح کا مشاعرہ ایسا نہ تھا کہ جہاں جوگی جہلمی کو نہایت عزت و احترام کے ساتھ نہ بلایا جاتا۔ وہ ایک جانب اگر کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ہونے والے مشاعروں کی جان تھے تو دوسری جانب ادبی تنظیموں کے…

Read More

اے زندگی یہ کیا ہوا تو ہی بتا تھوڑا بہت ۔۔۔ عزیز نبیل

اے زندگی! یہ کیا ہوا، تو ہی بتا تھوڑا بہت وہ بھی بہت ناراض ہے، میں بھی خفا تھوڑا بہت منزل ہماری کیا ہوئی، یہ کس جہاں میں آ گئے اب سوچنا پیشہ ہوا، کہنا رہا تھوڑا بہت نا مہرباں ہر راستہ اور بے وفا اک اک گلی ہم کھو گئے اس شہر میں رستہ ملا تھوڑا بہت یہ لطف مجھ پر کس لیے، احسان کا کیا فائدہ اب وقت سارا کٹ چکا، اچھا برا، تھوڑا بہت اس بزم سے وابستگی کیا کیا دکھائے گی نبیل پھر آ گئے تم…

Read More

رات ہوئی ۔۔۔ فرحت احساس

رات ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔ تم کو پا لینے کی دُھن میں دُنیا اوڑھی رنگ برنگے کپڑے پہنے پیشانی پر سورج باندھا آنگن بھر میں دھوپ بچھائی دیواروں پر سبزہ ڈالا پھولوں، پتّوں سے اپنی چوکھٹ رنگوائی موسم آئے موسم بیتے سورج نکلا، دھوپ کھلی پھر دھوپ چڑھی پھر اور چڑھی پھر شام ہوئی پھر گہری کالی رات ہوئی! ………………………….. مجموعہ کلام: شاعری نہیں ہے یہ عرشیہ پبلی کیشنز، دہلی ۲۰۱۱ء

Read More