محمد شفیق انصاری ۔۔۔۔ سلام

سلام
صبر کی ہیں تصویر حسینؓ
سچ کی ہیں تفسیر حسینؓ

حق و باطل کے مابین
کھینچی ایک لکیر حسینؓ

نانا دیں کے ہیں سردار
نانا کی جاگیر حسینؓ

خون سے اپنے کربل میں
لکھی کیا تحریر حسینؓ!

حر جیسوں کی اک پل میں
بدل گئی تقدیر حسینؓ

تپتے صحرا میں پیاسے
کوثر تھی جاگیر ، حسینؓ

جرأت و عظمت کا مینار
تیری وہ ہمشیر ، حسینؓ!
ظلمت کے اس دور میں بھی
اک سچی تنویر ، حسینؓ

صدیوں سے لاریب شفیق
ہم تیرے دلگیر ، حسینؓ!

Related posts

Leave a Comment