دیریاب۔۔۔ خورشید رضوی Download
Read MoreMonth: 2019 ستمبر
انجام ۔۔۔۔۔۔ فیض احمد فیض
ہیں لبریز آہوں سے ٹھنڈی ہوائیں اُداسی میں ڈوبی ہوئی ہیں گھٹائیں محبت کی دنیا پہ شام آچکی ہے سیہ پوش ہیں زندگی کی فضائیں مچلتی ہیں سینے میں لاکھ آرزوئیں تڑپتی ہیں آنکھوں یں لاکھ التجائیں تغافل کے آغوش میں سورہے ہیں تمھارے ستم اور میری وفائیں مگر پھر بھی اے میرے معصوم قاتل! تمھیں پیار کرتی ہیں میری دعائیں
Read Moreمحمد اظہار الحق
بس ایک رات مرے گھر میں چاند اُترا تھا پھر اس کے بعد وہی مَیں، وہی اندھیرا تھا صبا کا نرم سا جھونکا تھا یا بگولا تھا وہ کیا تھا جس نے مجھے مدتوں رُلایا تھا عجب اُٹھان لیے تھا وہ غیرتِ شمشاد تباہ حال دلوں کا کہاں ٹھکانہ تھا اندھیری شام تھی، بادل برس نہ پائے تھے وہ میرے پاس نہ تھا اور مَیں کھل کے رویا تھا زمیں میں دفن مجھے کر گیا ہے جیتے جی تو کیا مَیں اُس کے لیے قیمتی خزینہ تھا جھلس جھلس کے…
Read Moreسلام بحضور امام عالی مقام…… نصیر ترابی
یہ ہے مجلسِ شہِ عاشقاں کوئی نقدِ جاں ہو تو لے کے آ یہاں چشمِ تر کا رواج ہے ، دلِ خونچکاں ہو تو لے کے آ یہ فضا ہے عنبر و عود کی، یہ محل ہے وردِ درود کا یہ نمازِ عشق کا وقت ہے، کوئی خوش اذاں ہو تو لے کے آ یہ جو اک عزا کا شعار ہے، یہ عجب دعا کا حصار ہے کسی نارسا کو تلاش کر، کوئی بے اماں ہو تو لے کے آ یہ نشہ ہے اہلِ دلیل کا ، یہ عَلم ہے…
Read Moreمحشر بدایونی
یہ ہاتھ اوجِ تخیل تک بلند اور کم نصیب ایسے کہ جائے لمس بھی گنجینۂ زر میں نہیں رکھتے
Read Moreماہ نامہ فانوس، جون 2018ء
(Download) ماہ نامہ فانوس ۔ جون 2018ء ﷽ فہرست اداریہ: شعاعیں:خالد علیم نعتیہ: نعت: حامد یزدانی مقالات: روحِ قدیم کی قسم (صابر ظفر کی شاعری): نوید صادق علی اصغر عباس کی نظم اور اس کے مضمرات: توقیر عباس لیو ٹالسٹائی کے ناول ’’آنناکارینینا‘‘ کا تجزیاتی مطالعہ: ڈاکٹر نبیل احمد نبیل ہمارے شاعر حامد یزدانی تعارف: ادارہ ’’گہری شام کی گہری بیلیں‘‘ (پیش گفتار): ڈاکٹر خورشید رضوی حامد یزدانی کی چند نظموں پر ایک تاثر: نوید صادق انتخابِ کلام: حامد یزدانی: ادارہ تاثرات ازہر درّانی: ’’شریکِ جرم‘‘ کا شاعر: یعقوب پرواز غزلیں…
Read Moreکارواں، جلد 23، شمارہ 9: ستمبر 1968ء
کارواں ۔جلد 23 شمارہ 9- ستمبر 1968ء Download
Read Moreسلام….. علامہ رشید ترابی
جہاں ولی ہے عیاں، لا الہ الا اللہ نہ کون ہے نہ مکاں، لا الہ الا اللہ سبک ہیں دونوں جہاں، لا الہ الا اللہ گراں ہے سخت گراں، لا الہ الا اللہ سبھی زمانے کی گردش سے ہوگئے مجبور مگر امامِ زماں ، لا الہ الا اللہ کہا علی نے کہاں تک لڑوں، نبی بولے فقط ہے شرط اماں، لا الہ الا اللہ خدا کی راہ میں کٹتی ہے یوں شبِ ہجرت نفس نفس پہ جناں، لا الہ الا اللہ محمد و علی و فاطمہ، حسین و حسن کدھر…
Read Moreبارگاہ ِ امام حسین ع میں سلام!….. صبا اکبر آبادی
پہلے سمجھو ذرا خدا کیا ہے پھر سمجھنا کہ کربلا کیا ہے غم کا درماں ہے خود غمِ شبِّیر غمِ شبِّیر کی دوا کیا ہے چل رہا ہوں رہِ حُسینی پَر کیا خبر مرضیء خدا کیا ہے چَین گہوارے میں نہیں دَم بھر دلِ اصغر کا حوصلہ کیا ہے دوشِ احمد سے خاکِ مَقتل تک ابتدا کیا تھی، انتہا کیا ہے اے صبا! اب وظیفہء لبِ شوق ذکرِ شبِّیر کے سِوا کیا ہے
Read Moreسلام بحضور امامِ عالی مقام ۔۔۔۔۔۔ سید یزدانی جالندھری
سرمایہ روح کا ہے محبت حسینؓ کی میں دل سے کر رہا ہوں اطاعت حسینؓ کی ہر دل پہ آج نقش ہے عظمت حسینؓ کی کیا رنگ دے گئی ہے امامت حسینؓ کی اے خاکِ کربلا! ترے ذروں کو چوم لوں ذروں میں تیرے جذب ہے نکہت حسینؓ کی تیروں کے سائے میں بھی ادا کی نماز عشق کتنی عظیم تر ہے عبادت حسینؓ کی ہر دور میں اُبھرتا رہا ہے کوئی یزید ہر دور میں رہی ہے ضرورت حسینؓ کی پھر جبر کہہ رہا ہے کہ بیعت کرو مری…
Read More