زندگی کے دکھ ازل سے زندگی کے ساتھ ہیں لوگ فانی ہیں مگر لوگوں کے دکھ فانی نہیں
Read MoreCategory: ز
خواجہ حیدر علی آتش
ﺯﻣﯿﻦِ ﭼﻤﻦ ﮔﻞ ﮐﮭﻼﺗﯽ ﮨﮯ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺎ ﺑﺪﻟﺘﺎ ﮨﮯ ﺭﻧﮓ ﺁﺳﻤﺎﮞ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﯿﺴﮯ
Read Moreمحسن بھوپالی
زمانہ ساز ڈریں گردش زمانہ سے ہمارا کیا ہے ہمیں حادثوں نے پالا ہے
Read Moreشاہد اشرف
زندگی مشکل تھی لیکن اس قدر مشکل نہ تھیآنگنوں میں شب اترتی تھی سحر مشکل نہ تھی
Read Moreعادل رشید
زمین اور مقدر کی ایک ہے فطرت کہ جو بھی بویا وہی ہو بہو نکلتا ہے
Read Moreحفیظ ہوشیار پوری
زمانے بھر کے غم اور اک ترا غم یہ غم ہوگا تو کتنے غم نہ ہوں گے
Read Moreقابل اجمیری
زندگی کتنی تیز رو ہے مگر ساتھ ساتھ آ رہی ہے تیری یاد
Read Moreقابل اجمیری
زمانہ کھیل رہا ہے تمہاری زلفوں سے ہمارے حالِ پریشاں کی بات کون کرے
Read Moreاعجاز عبید ۔۔۔ وہ جسے سن سکے وہ صدا مانگ لوں
وہ جسے سن سکے وہ صدا مانگ لوں جاگنے کی ہے شب کچھ دعا مانگ لوں اس مرض کی تو شاید دوا ہی نہیں دے رہا ہے وہ، دل کی شفا مانگ لوں عفو ہوتے ہوں آزار سے گر گناہ میں بھی رسوائی کی کچھ جزا مانگ لوں شاید اس بار اس سے ملاقات ہو بارے اب سچے دل سے دعا مانگ لوں یہ خزانہ لٹانے کو آیا ہوں میں اس کو ڈر ہے کہ اب جانے کیا مانگ لوں اب کوئی تیر تر کش میں باقی نہیں اپنے رب…
Read Moreمرزا اسداللہ خاں غالب ۔۔۔ غزل
بزمِ شاہنشاہ میں اشعار کا دفتر کھلا رکھیو یارب یہ درِ گنجینۂ گوہر کھلا شب ہوئی، پھر انجمِ رخشندہ کا منظر کھلا اِس تکلف سے کہ گویا بتکدے کا در کھلا گرچہ ہوں دیوانہ، پر کیوں دوست کا کھاؤں فریب آستیں میں دشنہ پنہاں ، ہاتھ میں نشتر کھلا گو نہ سمجھوں اس کی باتیں ، گونہ پاؤں اس کا بھید پر یہ کیا کم ہے کہ مجھ سے وہ پری پیکر کھلا ہے خیالِ حُسن میں حُسنِ عمل کا سا خیال خلد کا اک در ہے میری گور کے…
Read More