دشمنوں کے درمیان شام پھیلتی ہے شام دیکھو ڈوبتا ہے دن عجب آسماں پر رنگ دیکھو ہو گیا کیسا غضب کھیت ہیں اور ان میں اک روپوش سے دشمن کا شک سرسراہٹ سانپ کی گندم کی وحشی گر مہک اک طرف دیوار و در اور جلتی بجھتی بتّیاں اک طرف سر پر کھڑا یہ موت جیسا آسماں
Read MoreCategory: آج کی نظم
آج، سب ایک جگہ پر ۔۔۔۔۔۔۔۔ راجیندر منچندا بانی
وقت کے آنگن میں لاکھوں خستہ پا ایّام اوندھے منہ پڑے ہیں حادثے اب ڈھونڈتے پھرتے ہیں ان لمحات کو جن سے رشتہ جوڑنا مشکل نہ تھا آج، ہے ساری فضا کا چہرہ خالی آج، بستی کے کسی نظاّرے کو اظہار کی خواہش نہیں ہے آج، پربت سے کوئی پتھر لڑھکتا ہی نہیں ہے آج، ہر جھونکا ہوا کا اس طرح سہما ہوا ہے ایک بھی چیونٹی کے پر ہلتے نہیں ہیں! آج ۔۔۔۔ ہاں ۔۔۔۔۔ سارے پرندے چیختے ہیں خشک پیڑوں کی کھلی بانہوں میں اک زیور نہیں ہے…
Read Moreہابیل کی موت …… ڈاکٹر توصیف تبسم
ہابیل کی موت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زمیں پہلے خاکستری تھی پھر اس نے کئی رنگ اوڑھے کبھی شنگرفی، قرمزی، لاجوردی، کبھی چشمِ محبوب سا آب گوں، نیلے پانی میں کھلتے کنول سا ! سبھی رنگ اچھے تھے اور یہ زمیں سنہرے، روپہلے کئی حاشیوں میں جڑی ایک تصویر تھی وہ تصویر اب خاکِ بے مہر پر ٹکڑے ٹکڑے پڑی ہے! تو پھر دست ِ قاتل کہاں ہے؟ بس اک رنگ ہے، انگلیوں سے ٹپکتے لہو کا، جو دن رات کے ادھ جلے اور سادہ ورق پر، لگاتار مہریں لگاتا چلا جا رہا…
Read Moreشوفر ۔۔۔۔۔ شاد عارفی
شوفر کھٹ ۔۔۔۔ کھٹ۔۔۔ کون؟ صبیحہ! کیسے؟ یوں ہی، کوئی کام نہیں پچھلی رات ۔۔۔۔ بھیانک گیرج ۔۔۔۔ کیا کچھ ہو انجام ۔۔۔۔ نہیں میرا ذمّہ ۔۔۔۔ میں بھگتوں گی ۔۔۔۔ تم پر کچھ الزام ۔۔۔۔ نہیں ہم ہیں اس اخلاق کے پیرو، ہم ہیں اس تہذیب کے لوگ جس میں عفت "اک مفروضہ”، عصمت جس میں ”ذہنی روگ” جذبوں پر پہرے بٹھلانا، کیا "سودائے خام” نہیں دو بچوں کے باپ ۔۔۔۔ تو کیا ہے؟ دل کا ہو انسان جوان تم بھی ایسے بن جاؤ نا جیسے منجھلے بھائی جان…
Read Moreدل کا مَدیَن ۔۔۔۔ یونس متین
دل کا مَدیَن نحوست کے پَرتومیں گم ہے۔۔۔ نحوست کے پَرتومیں گم دل کا مَدیَن نہایت کے روشن اندھیرے لیے خواب گاہوں سے پیوست رہد اریوں میں خمیدہ کمر سر بہ زانو سیہ سوختہ اور دریدہ لبوں پر،گئے وقت کے یعنی رفتہ زمانوں کے قصّے وہی اپنے ماضی کی عظمت کے نوحے! عصاہاتھ میں ہے نہ لب پہ ستارہ نہ اتنی سکت ہے دیا ہی جلا لیں کسی روشنی کو گلے سے لگالیں نحوست کے پرَتو میں گم دل کا مَدیَن یہ دل میر ے اپنے قبیلے کادل اپنی یخ…
Read Moreآگ میں پھول چُن ۔۔۔۔۔۔۔ خالد علیم
رُوپ وَنت! آگ میں پھول چُن تیرے ماتھے کا جھومر اِسی آگ سے پھوٹتا ہے اسے اپنے آنچل کے پلّو میں اتنا سمو لے کہ کھل اُٹھیں آنکھوں میں چاہت کے گُن اور سُن! تو مری آدھ ہے آدھ کا کام ہے آدھ بَن کر رہے پورے ہونے کے سپنے نہ بُن یوں نہ برسے گا چاہت کا ہُن چھوڑ دے یہ زمانے کی دُھن ورنہ رہ جائے گی زندگی اپنی ، پیراہنِ خواب کی بیخ و بُن رُوپ وَنت! ….. اپنی قسمت میں برہا کی یہ آگ ہے آگ…
Read Moreمیں اپنی ہی خاک پر کھڑا ہوں ۔۔۔۔ ارشد نعیم
میں رات کے درد کا صلہ تھا میں صبح کے خواب کا گِلہ ہوں میں اپنے ہی رنگ میں کھلا تھا میں اپنے ہی رنگ میں جھڑا ہوں میں اپنی ہی خاک پر کھڑا تھا میں اپنی ہی راکھ پر پڑا ہوں
Read Moreآخری موسم ۔۔۔۔۔۔۔ راجنیدر منچندا بانی
زماں مکاں کے ہزار ہنگامے قلبِ خستہ کو اس طرح ڈھیر کر گئے ہیں کہ جیسے اک خشک خشک پتّے کی کپکپاتی ہوئی رگوں سے چِپک رہی ہو تمام ماحول کے مناظر کی ماندگی بھی ہر ایک جھونکے کی خستگی بھی یہ خشک پتّہ ہوا کے مبہوت دائروں میں زمین سے سر پٹک کے اپنی تمام رنگت بدل چکا ہے اب ایک پتھر کے یخ زدہ اور سیاہ سینے پہ آ کے بے ہوش ہو گیا ہے! میں قلبِ خستہ کو لے کے سنگین دَور کے فرش پر پڑا ہوں!!…
Read Moreسیڑھی نمبر ۲۴۲ ۔۔۔۔۔۔ شاہین عباس
ملاقات رکھو، کسی ملگجے کے حجابات میں جشن حاجات رکھو وہیں پر جہاں روشنی کم ہے اور زندگی ہے زیادہ منارے کا دو سو بیالیسو اں زینہ چڑھائی، چڑھائی، چڑھائی اکٹھے کئی سو پہر کی کسی دوپہر میں پسینے کے ہم ذات جھرنے جبینوں سے، بغلوں سے کولھوں سے، رانوں سے نکلیں تو دو سو بیالیس کی گنتی پہ رک جائیں ہم اور سمجھ لیں بہائو مکمل ہوا فرض کر لیں کہ اَب نیچے اوپر کوئی بھی نہیں کوئی تاریخ ہے اور نہ جغرافیہ کوئی تمثیل تلووں سے ، تسموں…
Read Moreزلزلۂ بام ۔۔۔۔۔ خالد علیم
لرز رہا ہے مدَوّر زمیں کا سینہ ٔ سنگ میں جاں گداختہ و دل تپیدہ، سوختہ پا حصارِ قلعہ نما میں لرزتے شہر کے دیوار و در کو دیکھتا ہوں یہ شہرِ بام کہ شہرِ بلند بام پہاڑوں کے درمیاں تھا کبھی بلند بام پہاڑوں کے سنگ ِ سخت تڑخنے لگے تو ڈوب گیا جہانِ موت کی تاریکیوں میں ڈوب گیا کہ فتحِ مرگ نے دے دی ہے زندگی کو دوبارہ ابد خرام شکست ازل کے نام شکست—!! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بام: ایران کا ایک شہر
Read More